بچوں کو پروگرامنگ کی تعلیم : مستقبل کی تعمیر | Pakistan Tehreek-e-Insaf

ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے اور بچوں کو کمپیوٹر پروگرامنگ کی تعلیم کی جا رہی ہے . یہ قدم پاکستان کے بچوں اور طلباء کو ٹیکنالوجی کے عالمی معیار کے برابر لانے کیلئے اٹھایا گیا ہے تا کہ وہ سرکاری سکولوں میں رہتے ہوئی بھی جدید تعلیم حاصل کر سکیں ، اس اقدام سے ساتویں ، آٹھویں اور نویں جماعت تک کے بچے فائدہ اٹھا سکیں گے . حکومت خیبر پختونخوا ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرے گی جو کمپیوٹر کوڈنگ سیکھنا چاہتے ہیں . نئی نسل کیلئے یہ پروگرام بہت ضروری ہے . یہ اقدام بچوں کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا اور ان کو ڈیزائن اور تخلیق میں اعتماد ملے گا ، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ یر حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے یہ ایک منفرد اور دیر پا اقدام ہے . 

خیبر پختونخوا میں آئی ٹی کے معیار نے ایک بالکل نئی شکل اختیار کرلی ہے ، حکومت خیبر پختونخوا اور آئی ٹی بورڈ کا یہ عزم ہے کہ صوبے میں طلباء کی کامیابی کیلئے آئی ٹی کی سکل کو بھرپور فروغ دیا جائے