Imran Khan's speech at Hafizabad Jalsa 24th Nov 2017 | Pakistan Tehreek-e-Insaf

عمران خان نے حافظ آباد میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا ، عمران خان نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیم فراہم کری ،اپنےدورمیں ہرکمزور طبقے کی ذمہ داری ہم لیں گے،اگرعدالتیں انصاف دےرہی ہیں تودنیاکی کوئی طاقت ہمیں تباہ نہیں کرسکتی،آج ملک کا کسان مسائل کا شکار ہے ، اقتدار کو ذاتی طور پر استعمال کرنا بھی کرپشن ہے ،مغرب میں کوئی بھی اقتدار میں رہ کر ذاتی فائدہ اٹھائے تو جیل ہوتی ہے وزیر اعظم جب کرپشن کرے تو اوپر سے لےکر نیچے تک نظام کرپٹ ہو جاتا ہے، کرپشن اور بےروزگاری کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا,ملک چلانے کے لیے قرضے لئے جاتے ہیں جن کی واپسی کے لیے ٹیکس عوام پر لگتا ہے،خاقان عباسی میں اتنی جرات نہیں کہ اسحاق ڈار کو نکالیں ،اسحاق ڈار کوسب پتاہے کہ نوازشریف کے پیسے کدھر پڑے ہیں ایک وقت میں سارے برصغیرمیں پاکستان سب سے زیادہ ترقی کررہا تھا ،نوازشرف آپ کواس لیےنکالاکہ آپ نےاس ملک کا 3ارب کا پیسا باہر چلا گیا ، ہمارا ملک پیچھے چلا گیا ، دنیا آگے نکل گئی ،پاکستان کا وزیرخارجہ دبئی سے ہر مہینے 16لاکھ تنخواہ لیتا ہے ،نواز شریف نے کہا وہ ایک نظریے کا نام ہے، نواز شریف کا نظریہ کرپشن ہے،جب ڈالر کی کمی ہوتی ہے ہم آئی ایم ایف سے قرض لیتے ہیں،ملک کادوسرا مسئلہ مہنگائی ہے ،نوجوان سمجھیں کہ دنیا آگے چلی گئی ہمارا ملک پیچھے چلا گیا ،ایک ہزار ارب روپے چوری ہوکر باہر چلےجاتے ہیں یہ منی لانڈرنگ ہے ,اقتدار میں آکر پیسہ بنانا کرپشن ہے
عمران خان نے مزید کہا کہ مدرسوں میں پڑھنے والے بچے بھی پاکستان کے غریب بچے ہیں، حکومت میں آ کر ان کی ذمہ داری ہم خود لینگے