ہانگ کانگ پولیس فورس نے پاکستان تحریک انصاف ہانگ کانگ کو ملاقات کے لیے مدعو کیا | Pakistan Tehreek-e-Insaf
PTI Hong Kong


ہانگ کانگ پولیس فورس نے پاکستان تحریک انصاف ہانگ کانگ کو ملاقات کے لیے مدعو کیا جس میں ان کی ہانگ کانگ کے لیے خدمات اور اظہارِ رائے کی آزادی کو بہتر انداز میں استعمال کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان تحریک انصاف ہانگ کانگ کے جنرل سیکرٹری جناب افتخار خان صاحب نے افسران سے پُر جوش ملاقات کی اور مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جس میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، تعلیم کا فروغ اور میڈیا پر اقلیتوں کی مثبت کاوشوں کو نمایاں کیے جانے جیسے اہم امور شامل تھے۔ 

افتخار خان صاحب نے افسران کو تحریکِ انصاف کے نصب العین سے آگاہ کیا اور چیئرمین عمران خان کی آپ بیتی تحفے میں دی جسے انہوں نے بشکریہ قبول کیا۔ پولیس افسران نے تحریک انصاف کی منفرد انتظامی صلاحیتوں کو سراہا اور خاص طور سے 2017 میں منعقد کیے گئے عظیم الشان گو نواز گو احتجاج میں پولیس سے بھرپور تعاون کرنے پر تعریف کی۔ 

پاکستان تحریک انصاف ہانگ کانگ پولیس فورس کی شکر گزار ہے۔ ہمیں اپنی پولیس پر فخر ہے اور ہم ہانگ کانگ کے قانون کی پاسداری پر قائم رہیں گے۔ انشاءاللہ ہم پولیس فورس سے تعاون جاری رکھیں گے