
عمران خان نے آج کوٹ ادو میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ عوام اب جاگ چکی ہے اور میں اسکے لئے الله کا شکر ادا کرتا ہوں . عمران خان نے کہا کہ حکمران کرپشن سے پیسا بناتے ہیں اور پھر وہی پیسا عوام کے خلاف استعمال کرتے ہیں . عمران خان نے پنجاب پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ساری دنیا نے پختونخوا پولیس کی تعریف شروع کی تو شہباز شریف نے پولیس کی وردیاں بدل دیں