پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ پر کام کا افتتاح کردیا گیا | Pakistan Tehreek-e-Insaf

پختونخوا کے لوگوں کے ساتھ کئے گئے ایک اور وعدے کی تکمیل ، صحت ، تعلیم ، پولیس ، سیاحت اور بلدیاتی حکومت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے بعد پختونخوا حکومت نے آخر کار ایک بڑے سفری منصوبے پر کام شروع کردیا ، پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ جو کہ چھ ماہ میں مکمل ہوگا ،پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ پختونخوا حکومت کے تین بڑے منصوبوں میں سے ہے ، جن میں سرکرلر ریلوے بھی شامل ہے ، جو کہ پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ،صوابی اور مالاکنڈ کو ایک فاسٹ ٹریک کے زریعے آپس میں منسلک کرے گی ، تیسرا بڑا منصوبہ بس ٹرمینل کو چمکانی منتقل کرنا ہے ، یہ منصوبے صوبے کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلابی تبدیلی لے کر آئیں گے 

اس موقع پر پرویز خٹک نے عوام سے اپیل کی کہ اس منصوبے کو اپنا سمجھیں اور ہر قسم کے منفی پراپگنڈے کو مسترد کریں کیونکہ یہ منصوبہ پشاور کی بہتری کیلئے ہے ، چار لاکھ سے زائد لوگ روزانہ اس منصوبے سے مستفید ہونگے ، اس منصوبے کے تحت چلنے والی بسیں پورے شہر میں گھوم رہی ہونگی ، اس منصوبے کے تحت سائکل سواروں کیلئے الگ ٹریک اور انکےلئے پارکنگ سٹینڈ بھی بنائے جائینگے ،  صحت ، تعلیم ، پولیس ، سیاحت اور بلدیاتی حکومت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے بعد ایک ٹرانسپورٹ کا بڑا منصوبہ وقت کی اہم ضرورت تھی