
آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان آرمی کو مالا کنڈ ڈویثرن سے دو تہائی فورس کو کم کرنے کی پیشکش کی ہے ،انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا " پولیس ڈیپارٹمنٹ پورے اعتماد کے ساتھ مالاکنڈ ڈویثرن میں سکیورٹی کی ذمہ داری نبھا سکتا ہے " انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ سے آرمی کی نفری کم کئے جانے کی صورت میں پختونخوا پولیس سکیورٹی کی ذمہ داری بخوبی نبھا سکتی ہے ، صلاح الدین محسود نے مزید کہا کہ پختونخوا پولیس نے شہری علاقوں میں امن و امان کو کامیابی سے بہتر بنایا ہے .
ہم وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بہتر کر رہے ہیں
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے کہا