پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں 20,000 بیرل یومیہ کی آئل ریفائنری لگانے کے لئے منصوبے پر دستخط | Pakistan Tehreek-e-Insaf

 

خیبر پختونخوا حکومت اور انٹر راؤ انجینرنگ کے درمیان معاہدہ ، اس معاہدے کے تحت پختونخوا میں 20 ہزار بیرل یومیہ کا ایک جدید پلانٹ صوبے میں لگایا جائے گا ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور وزیر پانی و بجلی عاطف خٹک نے تقریب میں حصہ لیا 

اس موقع پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے الیکشن کی مہم کے دوران کہا تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ بیرونی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوگا ، آج نئے پختونخوا کا خواب پورا ہو گیا ہے ، سرمایہ دار پختونخوا میں صرف ایماندار لیڈرشپ کی وجہ سے صوبے میں سرمایاکاری کر رہے ہیں 

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے کی معیشت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور پورے ملک کے لئے فائدہ مند ہوگا ، اس معاہدے نے تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن میں کئے گئے وعدے کی تکمیل کی ہے 
 اطلاعات کے مطابق صوبے میں 55 ہزار بیرل فی دن تیل نکالنے کی صلاحیت موجود ہے جو کہ پورے ملک کی پیداوار کا 54 فیصد بنتا ہے