
شرکا نے کہا کہ اقبال کے فلسفے اور تصور پاکستان سے ہم کوسوں دور ہیں اور درحقیقت ہم کبھی اقبال کے فلسفے کو سمجھ ہی نہ سکے
پاکستان تحریک انصاف بحرین کے کوآرڈینیٹر میاں محمد شبیر کا کہنا تھا کے “اقبال کی شاعری اور کلام کا اصل اور واحد پیغام خودی ہے، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کے ہمارے حکمرانوں نے اس خودی کو اربوں ڈالر کے قرضے لے کر گروی رکھ دی، پی ٹی آئی بحرین چیپٹر پچھلے کئی سال سے متحرک نہیں تھا اور کوئی کوآرڈینیٹر موجود نہیں تھا، تحریک انصاف بحرین چیپٹر کو دوبارہ شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر اور ذرتاج گل نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے میاں محمد شبیر اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی