عمران خان کا 92 نیوز پر انٹرویو 27 نومبر 2017 | Pakistan Tehreek-e-Insaf

عمران خان نے 92 نیوز پر ایک خصوصی انٹرویو میں گفتگو کی ، عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے چین کے ماڈل پر یقین رکھتے ہیں، موجودہ حکومت کے دور پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جتنا جلدی ہو سکے انتخابات ہو جانے چاہئیں ، لیکن اگر ایسا نہ بھی ہو تو انتخابات کیلئے جتنا وقت ملے گا تحریک انصاف کا اتنا ہی فائدہ ہے اور ہم مظبوط ہونگے
احسن اقبال کی نا اہلی پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ احسن اقبال کے پاس واحد ہنر صرف شریف خاندان کی نوکری کرنا ہے ، شریف خاندان جو کچھ بھی کرے احسن اقبال کو اسکا دفاع کرنا ہوتا ہے چاہے وہ کرپشن ہو یا منی لانڈرنگ ، اس کے اندر ضمیر نام کی کوئی چیز نہیں ہے کیونکہ اسکو پتہ ہے کہ اگر شریف خاندان اقتدار میں ہوگا تو اسکو فائدہ ہوگا