
اسلام آباد میں سیرت النبی کانفرنس کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے اور عدل و انصاف کے بارے میں بات کی, عمران خان نے مزید کہا کہ حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ والہ و سلم) نے لوگوں کو زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا نبی کریم کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے