
عمران خان نے ایک اور بڑے جلسے سے خطاب کیا اور اس مرتبہ یہ جلسہ خانیوال میں تھا ، پاکستانیو ! مجھ سے وعدہ کرو کہ اپنی اقلیتوں کے ساتھ وہی سلوک کرو گے جو قائداعظم کرتے ، آپ انکو برابری کی سطح پر پرکھیں گے اور مکمل پاکستانی سمجھیں گے عمران خان نے خانیوال جلسے سے خطاب کے دوران پاکستانیوں سے وعدہ لیتے ہوئے کہا
عمران خان نے کہا کہ ہم انشاء الله دس کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالیں گے ، انہوں نے کہا کہ اگر چین چالیس کروڑ سے زائد لوگوں کو غربت سے نکال سکتا ہے تو ہم دس کروڑ لوگوں کیلئے ایسا کیوں نہیں کر سکے . عمران خان نے مزید کہا کہ وہ وقت قریب ہے جب دوسرے ملکوں سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے پاکستان آئیں گے
نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو انہوں نے سپریم کورٹ پر حملے کرنا شروع کر دیے ، عمران خان نے خطاب کے دوران کہا کہ ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے گورنس کا سسٹم بہتر کرنا ہوگا