صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر کیانی کی انصاف ہاؤس کینٹ آمد | Pakistan Tehreek-e-Insaf

راولپنڈی: صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر کیانی کی کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی نارتھ محسن حسنین ملک اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ضلع اٹک یوسف خٹک کے ہمراہ انصاف ہائوس کینٹ آمد، ممبر سی ای سی ارسلان عزیز خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پریذیڈنٹ عامر کیانی کو تنظیمی معاملات ممبر شپ کمپین، الیکشن کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مختلف حلقوں این اے 54 پی پی 9،10، این اے 55، 56 اور پی پی 12، 13 تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پہ خان عبداللہ خان، پریذیڈنٹ انصاف یوتھ ونگ شمالی پنجاب ذیاد کیانی، راجہ خطیب جنجوعہ، محمد احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نارتھ پنجاب عمر تنویر بٹ، رضوان بٹ، عاصم بھٹی، اجمیر خان، محمد حسیب افضل، راجہ کاشف، راجہ سنی اور کینٹ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
پریذیڈنٹ عامر کیانی نے کینٹ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ لائحہ عمل کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی