سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو | Pakistan Tehreek-e-Insaf

Error message

Warning: Creating default object from empty value in ctools_access_get_loggedin_context() (line 1864 of /home/insafpk/public_html/sites/all/modules/ctools/includes/context.inc).

فواد چوہدری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے . انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ عمران خان کا کیس بس کسی طرح عدالت میں رہے ، پہلے انہوں نہ بنی گالا پر اعتراض کیا ، پھر وہاں سے عمران خان کے لندن فلیٹ پر چلے گئے اور اسکے بعد عمران خان کی کاونٹی کرکٹ پر آ گئے اور جب عمران خان نے تمام ثبوت دے دیے تو اب مضحکہ خیز انداز میں کہہ رہے ہیں کہ جمائما کی بھی تحقیقات ہونی چاہییں 

یہ اپنے لیڈران کا دفاع نہیں کر پاتے تو بس کسی بھی طرح سے عمران خان پر انگلیاں اٹھاتے رہتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے وکلاء اب اس کیس سے بھاگ رہے ہیں ، بالکل اسی طرح جیسے شریف خاندان احتساب عدالتوں سے بھاگ رہا ہے 

ن لیگ اور انکے وکلاء عمران خان اور جہانگیر خان ترین کو نا اہل کروانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں  ، یہی وجہ ہے کہ عدالت میں جج صاحب نے ن لیگ کے وکیل سے پوچھا کہ کیا ہر ایک قانونی نقطے کی خلاف ورزی کا نتیجہ نا اہلی ہی ہے ؟ فواد چوہدری نے مضبوط دلائل کے ساتھ سارے معاملے کو واضح کیا