

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد ہسپتالوں میں انقلابی تبدیلیاں آئیں ، ہسپتالوں میں جدید آلات ، ڈاکٹر وقت پر موجود ، محکمہ صحت کیلئے قانون سازی اور انصاف صحت کارڈ کو متعارف کروانا ، ان سب عناصر نے پختونخوا میں صحت کے شعبے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچایا

سرکاری ہسپتالوں کو اس طرح سے تبدیل کیا گیا ہے کہ عوام کو نجی ہسپتالوں میں جانے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی ، ان سرکاری ہسپتالوں میں اس قدر جدید مشینری کا ہونا ایک خواب اور تحریک انصاف کے وعدے کی تکمیل ہے

پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کارکردگی پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہے ، ان کو پر کشش تنخواہیں اور دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں ، اسلئے ڈاکٹرز بخوشی کام کر رہے ہیں اور اسکی وجہ سے عوام کا سرکاری ہسپتالوں میں بہترین علاج یقینی ہوجاتا ہے
