جہانگیر خان ترین کا خانیوال میں جلسے سے خطاب | Pakistan Tehreek-e-Insaf

جہانگیر خان ترین خانیوال میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ تین دنوں میں تھ تحریک انصاف کا لگاتار تیسرا جلسہ ہے ، پچھلے جلسے میں ہم پانچ گھنٹے تاخیر سے پہنچے لیکن اس کے باوجود لوگ جلسے میں اسی طرح موجود تھے ، جیسے آج آپ لوگ کھڑے ہیں ، میں نے خانیوال کی تاریخ میں ایسا جلسہ نہیں دیکھا ، یہ عمران خان کی کرپشن کے خلاف اکیس سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ عوام کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور شریف خاندان کی کرپشن سے اچھی طرح واقف ہیں