
تحریک انصاف کی حکومت نے پختونخوا میں تین نئے اضلاع بنائے ہیں ، سب سے نیا ضلع اس وقت اپر چترال ہے جسکو حال ہی میں ضلع کا درجہ ملا ہے . یہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی اس سوچ کا نتیجہ ہے جسکا مقصد اقتدار کو نچلی سطح تک منتقل کرنا ہے . پچھلی کسی بھی حکومت نے ایسے اقدامات نہیں اٹھائے ، عمران خان 8 نومبر 2017 کو ایک جلسے کے دوران اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے
یہ نیا ضلع عوام کو مزید سہولت فراہم کرے گا کیوں کہ بلدیاتی نظام زیادہ موثر انداز میں کام کر رہا ہوگا . بلدیاتی نظام کو اختیار دینا ہی اصل میں عوام کی خدمت ہے اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا اس مقصد کو حاصل کرنے میں مدد دے گا
