
درختوں کی اہمیت کا خیال کرتے ہوئے پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ کی تعمیر کے دوران ان کو نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا . تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا یہ ہمیشہ سے درختوں کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے . بلین ٹری سونامی منصوبہ حکومت پختونخوا کی اس ترجیح کا منہ بولتا ثبوت ہے . پختونخوا حکومت ایک بھی درخت کا ضیاء نہیں کر رہی بلکہ ان کو کامیابی کے ساتھ پشاور کے دوسرے علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ، بس ریپڈ ٹرانزٹ کی تعمیر کا کام شروع ہو جانے کی وجہ سے ان درختوں کو راستے سے ہٹایا جانا ضروری تھا لیکن تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے ان کو کاٹا نہیں بلکہ احتیاط کے ساتھ دوسری جگہ منتقل کردیا ، جیسا کہ آپ نے تصاویر میں دیکھا