
عمران خان نے ایک اہم پریس کانفرنس کی اور اپنے تین اہم مطالبات پیش کیے
1فوری الیکشن
عمران خان نے یہ مطالبہ کیا کہ اب ملک میں جلد سے جلد نیا الیکشن ہونا چاہیے ، موجود حکومت ملک کو ایک مثبت سمت میں لے جانے کی اہلیت نہیں رکھتی ، جتنی زیادہ دیر ن لیگ کی حکومت رہے گی اتنی ہی ملک میں کرپشن بڑھتی چلی جائے گی ،لہٰذا عمران خان نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کیا
2- نیا اپوزیشن لیڈر
عمران خان کا دورہ اہم مطالبہ یہ ہے کہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تبدیل کیا جائے ، موجود اپوزیشن لیڈر اصل میں اپوزیشن لیڈر ہے ہی نہیں ، ایک اپوزیشن لیڈر کو چاہیے کہ وہ اس وقت آواز اٹھائے جب حکومت غلط سمت میں جا رہی ہو
3- فاٹا کا انضمام
عمران خان نے فاٹا کے لوگوں کیلئے بھی آواز اٹھائی ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو پختونخوا میں ضم کیا جائے ، فاٹا ایک لمبے عرصے سے ترقی سے محروم ہے کیونکہ یہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہے جس کی وجہ سے لوگ تکلیف میں ہیں ، فاٹا کے لوگوں کی بہتری کیلئے اسکو پختونخوا میں ضم ہوجانا چاہیے
