ایک اور بڑے جلسے سے عمران خان کا خطاب ، دھوڑ کوٹ جلسہ | Pakistan Tehreek-e-Insaf

تحریک انصاف نے ایک اور بڑے جلسے کا انعقاد کیا اور اس مرتبہ یہ  دھوڑ کوٹ میں تھا ,تحریک انصاف کے باقی جلسوں کی طرح یہ جلسہ میں جوش و جذبے اور حب الوطنی سے بھرپور تھا ، لوگوں میں بھرپور انرجی اور جذبہ تھا کیونکہ سب لوگ وہاں ایک ہی مقصد کے ساتھ آئے تھے ، تبدیلی کا مقصد ، لوگ عمران خان کی تقریر کیلئے پر جوش تھے 

عمران خان نے اپنی تقریر شروع کی اور کہا کہ سپریم کورٹ نے عدلیہ کو بھرپور وقت دیا کہ وہ کوئی ثبوت پیش کر دیں لیکن وہ خود کو سچا ثابت کرنے کیلئے کوئی ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے ،نواز شریف اور انکا خاندان عدالت کے سامنے مسلسل جھوٹ بولتے تھے ، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف پورے ایک سال میں کوئی ایک بھی ثبوت پیش نہیں سکے 

عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی شدید  تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ اس نے ایک ویسے شخص کو پروٹوکول دیا جو کہ نا اہل ہو چکا ہے اور مجرمانہ مقدمات کا سامنا کر رہا ہے ، یہ عوام کو پیغام دے رہے ہیں کہ بڑی چوری کرنا صحیح ہے کیونکہ بڑی چوری کرکے آپ پکڑے نہیں جا سکے ، اپنی باہر پڑی دولت کو بچانے کیلئے نواز شریف لگاتار عدلیہ اور پاک فوج پر حملے کر رہا ہے