
عاطف خان پختونخوا اسمبلی کے رکن ہیں اور وزیر تعلیم کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں
عاطف خان کا تعلق مردان کی سیاست سے ہے ، وہ اپنے علاقے کی ایک با وقار شخصیت ہیں اور حلقے کے عوام کی بھرپور سپورٹ رکھتے ہیں، ایک با وقار سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ عاطف خان بھی سیاست میں بھرپور دلچسپی لیتے ہیں اور جدید طور طریقے اپناتے ہیں
عاطف خان نے ماضی میں بھی ذمہ دار عہدوں پر خدمات سر انجام دیں . وہ اس وقت رکن سٹینڈنگ کمیٹی نمبر 26 برائے ایلمنٹری اور سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھی ہیں. عاطف خان وزیر برائے ایلمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن بھی ہیں ، عاطف خان تحریک انصاف کے ایک سرگرم کارکن بھی ہیں اور اس وقت انصاف ، اقلیتوں کے حقوق اور جمہوریت اور آئین کی بالا دستی کیلئے عمران خان قیادت میں کام کر رہے ہیں
عاطف خان ایک خوشحال شادی شدہ شخص ہیں اور چار بچوں کی پرورش کر رہے ہیں