
بشریٰ تیمور تحریک انصاف مشرقی کینیڈا کی انفارمیشن سیکرٹری ہیں ، وہ ایک لمبے عرصے سے تحریک انصاف کینیڈا کیلئے کام کر رہی ہیں ، تحریک انصاف کینیڈا جوائن کرنے سے پہلے وہ بحرین میں تحریک انصاف ویمن ونگ کو مینج کرتی تھیں ،
وہ کینیڈا اور بحرین میں بہت ساری معاشرتی سرگرمیوں میں سرگرم رہی ہیں ، جیسے کے سینیئرز کے لئے واکا تھون ، شوکت خانم ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ ، پاکستان میں سیلاب اور زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات اکٹھے کرنے ، سیمینارز کا انعقاد ، ورکشاپس اور تخلیقی سرگرمیاں ، ثقافتی اور تعلیم سرگرمیوں کا انعقاد ، شام کے بچوں کیلے فنڈ ریزنگ . انہوں نے بہت ساری پاکستانی کینیڈین کمیونیٹیز میں بطور ڈائرکٹر خدمات سر انجام دی ہیں اور اس وقت پاکستان کی ایک آرگنائزیشن میں ایونٹ مینجمنٹ ڈائرکٹر کا عہدہ رکھتی ہیں
تعلیمی کیرئیر :
بیچلر ڈگری ان لاء ، یونیورسٹی آف پنجاب
بیچلر ڈگری سیاسی سائنس یونیورسٹی آف پنجاب
انسانی حقوق کے فروغ میں سرٹیفکیٹ
ڈاکٹریٹ یونیورسٹی آف برونزوک کینیڈا