
جو قلم فروش لبرل ملک دشمن فسادی شور مچارہے ہیں طنز کررہے ہیں کہ دھرنے والوں پر طاقت کیوں نہیں آزمائی ریاست کی رٹ بزور طاقت کیوں نہیں قائم کی تو ان کے لیے عرض ہے ۔۔۔
دنیا بھر میں نسلی، مذہبی، لسانی اور فرقہ واریت والے فسادات میں جو ملک بھر یا شہر بھر میں پھیلے ہو کہیں بھی طاقت کا بے دریغ استعمال نہیں کیا جاتا طاقت کا استعمال ایسا ہی جیسے جلتی پر تیل حتی کے امریکہ برطانیہ جیسی طاقتور اسٹیٹ بھی جب کالے گورے نسلی فسادات ہوئے تو اسٹیٹ بے بس نظر آئی کیونکہ عوام کی اتنی بڑی تعداد جب سڑکوں پر ہوتی ہے تو اس میں نظریاتی ورکر عام عوام اور عادی مجرم سب ایک ساتھ ہوتے ہیں اس وقت طاقت کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ حکومت کی طرف سے مختلف حکمت عملی کے زریعے ان کو فسادات کو ختم کیا جاتا ہے ہر حکومت مزاکرات و دھمکی آمیز بیانات سے فسادیوں کو ڈراتی اور چمکارتی رہتی ہیں یہ ایک طریقہ کار ہے جو دنیا بھر میں رائج ہے بدقسمتی سے پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں اس قسم کے فسادات کا خطرہ بھی رہتا ہے اور ماضی میں اس طرح کے واقعات ہوتے بھی رہے دنیا بھر میں ایک طریقہ رائج ہے کہ جب یہ فسادات کی آگ ٹھنڈی ہوتی ہے تو ادارے اپنا کام کرتے ہیں ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے چن چن کر لوگوں گرفتار کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات میں کم سے کم نقصان ہو اور اسٹیٹ کی رٹ قائم ہو ان فسادات کی آڑ میں کیوں کہ ہمیشہ کسی بھی فسادات میں لوٹ مار جلاو گھیراو ہمیشہ عادی مجرم کرتے ہیں مگر برطانیہ و دیگر ممالک کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ کیسے ان عادی فسادی لوگوں کو اسٹیٹ نے قابو کیا تاکہ آئندہ کے لئے ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے بدقسمتی سے ہمارے ملک میں۔بھی ایسا ہوتا رہا تواتر کے ساتھ فسادات کی آڑ میں عادی مجرم اپنا کام دکھاتے رہے ہر گلی محلے سے نکل کر عام لوگوں کو لوٹتے رہے جلاو گھیراو کرتے رہے مگر کبھی کسی حکومت نے ایسے مجرموں کو گرفتار نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کے لئے انکی سرپرستی کی گئی ۔
حالیہ فسادات کی لہر میں بھی ایسا ہی ہوا عادی مجرموں نے افراتفری کی آڑ میں لوٹ مار کی مگر اب نئے پاکستان میں کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا اب ہر لوٹ مار جلاو گھیراو کرنے والے عادی مجرموں کو نہیں چھوڑا جائے گا چن چن کر گرفتار کیا جائے گا قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی اور عادی فسادی مجرموں کو بتایا جائے گا اسٹیٹ کی رٹ قائم کیسے جاتی ہے اسٹیٹ اپنے شہری کے مال و جائیداد و املاک کا تحفظ کرے گی۔
رہی بات لبرل وطن فروش قلم فروش کے چلانے کی جو انتظار کررہے تھے کہ کب گولی چلے گی کب وہ لہوں بیچیں گے کب عادی فسادی مجرموں کو مظلوم بناکر ایک حکومت مخالف تحریک بنائیں گے تو انکے یہ خواب خواب ہی رہیں گے نئے پاکستان میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔