کورونا وائرس نے ہر شعبہ زندگی کے انسانوں کو متاثر کیا ہے۔ اس کی تباہ کاریاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ بچے ،بڑے ،بوڑھے تقریبا سب ڈپریشن، تناو،پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں۔ وجہ ہے موومنٹ کہیں زیرو تو کہیں نہ ہونے کے برابر ہے۔ ٹی وی ،ویڈیو گیم ،فلم اور باقی انٹرٹینمنٹ کا سامان بھی سکون نہیں دے پا رہا دوسری طرف سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا بھی کورونا سے پیدا ہونے والی بے یقینی کی صورت حال پر جلتی پے تیل والا کا کر رہا ہے۔ ان ٹیکنالوجیز سے نفسیاتی الجھنوں سے چھٹکارا نہیں پایا جا سکتا۔ فزیکل ایجوکیشنسٹ ہونے کے ناطے میرے لیے یہ چیز باعث تشویش ہے۔ بچے ہی نہیں بڑے بھی اچھی ہی نہیں بلکہ ٹھیک سے خوراک نہیں لے پا رہے۔ وجہ بتائی جاتی ہے گھر بیٹھے بیٹھے بھوک نہیں لگتی۔ غلط بات ہے انسانی جسم کو چاہے آرام کی حالت میں ہو یا موومنٹ کر رہا ہو اچھی خوراک کی ضرورت ہوتی۔ بس ورک آوٹ کے دوران مقدار زرا بڑھا دی جاتی ہے۔ ایک صحت مند انسان کو اگر بھوک نہیں لگ رہی تو یقینی طور پر وہ ذہنی الجھن کا شکار ہو گا۔ جس سے میٹابولک سسٹم سلو ہوجاتا ہے۔ خاص طور پر جیسا ماحول بنا ہوا بچے حساس ہوتے ہیں انکا ننھا ذہن اس قسم کی صورت حال کو فیس کرنے کا متحمل نہیں ہو پاتا۔ اس لیے انکے ڈپریشن میں جانے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
میں آپکو ایسا علاج بتاتی ہوں جس سے آپکی بوریت بھی جاتی رہے گی اور صحت کے لیے بھی اکسیر ہو۔
اہم نوٹ!
"ہارٹ اور بلڈ پریشر کے مریض اور خاص طور پر خواتین اپنی گائنا کالوجسٹ سے کنسلٹ کے بغیر ورک آوٹ نہ کریں"
اپنے گھر میں موجود جتنی جگہ میسر آئے گھر کے تمام بچے بڑے مل کر ایک لائن بنائیں اور جوگنگ کے انداز میں ورزش کریں اگر جگہ کم ہو تو سیڑھیوں پر بیس سے پچاس بار اپ اینڈ ڈاون کر لیں۔ وارم اپ کے بعد لائٹ ویٹ ورزشیں کریں۔ ڈمبل وغیرہ نہیں کوئی مسئلہ نہیں باڈی ویٹ ورزش کریں۔دیوار کو پس کریں بازوں کے دم پر اپنے ہیڈ کو دیوار کے پاس یعنی( وال پش اپس )،کمر دیوار کی طرف کر کے اس سے ڈیڑھ سے دو فٹ دور کھڑے ہوں۔دونوں ہاتھوں سے دیوار کو رائٹ اور لیفٹ باری دونوں طرف دونوں ہاتھوں ٹچ کریں۔ رائٹ آرم کو سامنے لیفٹ آرم کے کندھے پر رکھیں اور لیفٹ آرم کو پہلے آہستہ آہستہ الٹا گمائین پھر سیدھا دوسرے بازو کے ساتھ بھی یہی کریں۔ پھر دونوں کو ایک ساتھ۔ ایک میٹر ایلسٹک لیں اسکے دونوں سروں کو باندھ کر ایک بندہ ہولڈ کرے دوسرا اسے کھینچھےکی کوشش کرے۔ ہتھیلی سر کی طرف ہو۔
اپنے لوئر لمب کے اوپری سرے کے دائیں بائیں دونون ہاتھ رکھیں اور ٹوز Toes پر ون یا ہاف منٹ جمپنگ کریں۔ پھر اسی پوزیشن میں پاون کو باری باری جمپنگ کی مدد سے آگے پیچھے کریں۔ یہ لوئر لمب کی بہترین ورزش ہے۔ اپنے پاوں سے ایک لمبا سٹیپ لیں۔دونوں پاوں آگے پیچھے بکل سیدھے ہونے چاہیں۔ جس طرف آپ کا منہ ہو اس ٹانگ کو بیٹھنے کے انداز میں فولڈ کریں۔ اور اس کے اوپر دونوں ہاتھ رکھیں۔دوسری ٹانگ کو پیچھے کی جانب سٹریچ کریں۔پھر دوسری ٹانگ کے ساتھ بھی کچھ ایسے ہی کریں۔ ہاتھ کے پوروں tips کی مدد سے پاوں کی انگلیاں سامنے سے چھونے کی کوشش کریں۔اس دوران گھٹنے فولڈ نہ ہونے پائیں۔میٹ یا کپڑا بیچھا کر زمین پر لیٹ جائیں۔گھٹنے فولڈ کر لیں۔ ایک مددگار ساتھ لیں جو آپکے ٹوز پر پاوں رکھے۔اپنے سر کے پیچھے انگلیوں کو انٹر لیس کریں ہتھیلیں آپکے سر سے ٹچ ہونی چاہیں۔ پھر اپنے سر سے گھٹنوں کو ٹچ کرنے کی کوشش کریں۔ اگر نہیں کر پا رہے ہاتھوں کو زمین سے اوپر اٹھا لیں کندھوں کی سیدھ سے سامنے کھڑے اپنے ساتھی کے ہاتھوں کے سہارے اٹھنے کی پریکٹس کریں۔ اسکے علاوہ اور بہت ساری آسان ایکسر سائزز ہیں جن سے آپ اپنے آپکو فٹ رکھ سکتے۔ اس سلسلہ میں انٹرنیٹ بہترین ذریعہ ہے۔ یہ نا صرف آپ کے اعضلات کو سموتھ رکھتی بلکہ ہڈیوں کے لیے اکیسر ثابت ہونگی اور تو اور امیون سسٹم کو ڈویلپ کرتیں ہیں۔ جو کورونا کے خلاف جنگ میں سب سے موثر ہتھیار ہے۔سب سے بڑھ کر اعصابی تناو کو کم کرنے میں مددگار ۔ اعصابی اور اعضلاتی کوارڈینیشن کو بہتر کریں گی۔ خاص طور پر بچوں میں مثبت رجان پیدا کریں گی۔آپ نے دیکھا ہوگا جو بچے زیادہ تر فزیکل ایکٹویٹیز میں مشغول رہتے ہیں وہ نہ کھیلنے کودنے والے بچوں سے زیادہ کونفیڈنٹ ہوتے ہیں۔اور اعصابی طور پر زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ فزیکل ایکٹیویٹیز بچوں عملی جدوجہد کو ترویج دینے کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں۔ برداشت صبر و تحمل کے ساتھ نظم ضبط سیکھانے کا ذریعہ ہیں۔ویسے بھی کسی نے سچ کہا ہے "حرکت میں برکت ہے"
ورزش کے بعد کول ڈاون کریں۔ پانی کا استعمال بہت صروری ہے۔پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں لیں۔ شروع میں تمام ورزشیں 3 سے 5 بار دہرائیں پھر ایک ہفتے بعد آہستہ آہستہ سیٹ یا ریپس میں سے ایک چیز بڑھائیں۔ ورزش کے دوران 30 سیکنڈز سے ایک منٹ تک کا انٹرول ضرور لینا چاہے۔فٹنس میں لوڈنگ اچھی چیز ہے مگر کبھی کبھی اوور لوڈنگ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتی۔پلیز خود سے غلط تکنیک اپنا کر اپنے مسلز کا خانہ خراب مت کیجئے گا۔ جس طرح ورک آوٹ آپ کو فٹ کرتا ہے اسی طرح غلط ملط ورزشوں سے آپ کچھ ایسی انجریز کا شکار ہونگے جو خدا نخواستہ آپکے لیے کمپلیکیشن کا سبب بن سکتی ہیں۔ شکریہ! گھر رہیں محفوظ رہیں۔آخر میں ڈرنا نہیں ہے۔ ویسے بھی ہمیں "نماز "اور "صبر" سے مدد طلب کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین!