سلام محسن اعظم - انصاف بلاگ | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Salam Mohsin E Azam - Insaf Blog

 

پی ڈی ایم کی قیادت کی طرف سے بے شرمی اور ڈھٹائی کے ساتھ این آر او کے حصول کے لئے تگ و دو جاری ہے جب کہ دوسری طرف ہمارے شہزادے وزیراعظم کی طرف سے ایک ہی اور دوٹوک الفاظ میں جواب ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔
عمران خان نے اس نوک جھونک کو تاریخی جنگ قرار دیا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔
این آر او کے حصول کے لئے ان لوگوں نے ریاست اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر ہر بار نصرت الہی سے منہ کی کھانی پڑی۔ 
مکافات عمل شروع ہو چکا۔براڈشیٹ نے ایک اور باب کھول دیا تو عابدہ حسین کے انٹرویو نے بدنامی کا نیا طوق ان کی گردن میں ڈالا۔
مریم نواز کی کھوکر پیلیس یاترا نے راجکماری کی سیاسی بصیرت و بلوغت پر سنجیدہ سوالات اٹھائے۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ۔فرعونیت اور تکبر کا ایک دور عمران خان کے ہاتھوں انجام کو پہنچا اور اس تاریک دور کو اجالے میں بدلنا کوئی آسان نہیں تھا۔ اس کام کیلئے عمران خان جیسا سر پھرا چاہیئے تھا جس کے زندگی کی کتاب میں خوف نام کا کوئی لفظ نہیں ہے بلکہ اس کا دعوی ہے کہ مجھے مقابلہ کرنے کے لئے اللہ تعالی نے ٹرینڈ کر کے بھیجا ہے ۔
سلام اے قوم کے مسیحا ! یہ قوم بابائے قوم کے بعد تم کو محسن اعظم کے نام سے یاد کرے گی ۔