نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ | Pakistan Tehreek-e-Insaf

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 6نومبر 2019


1. 115 کلومیٹر کے کھاریاں-راولپنڈی موٹروے کی فزیبیلیٹی کیلئے ٹینڈر کااعلان کردیا گیا۔ 

2. 91 کلومیٹر کی سیالکوٹ-لاہور موٹروے تکمیل کے قریب ہے جسے کھاریاں کینٹ (گجرات) تک توسیع دی جائے گی۔ 

3. شہری کی شکایت پر غفلت کے مرتکب اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) لاہور کیخلاف انضباطی کارروائی۔ 

4. پنجاب کے وزیرتعلیم کا عدالتی احکامات کی روشنی میں واجبات میں کمی نہ کرنے والے نجی سکولوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ۔ نجی سکولوں کی رجسٹریشن معطل کی جائے گی جبکہ اگلے مرحلے میں انہیں مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔ 

5. وفاقی حکومت نے 30% گاڑیوں کی برقی ایندھن پر منتقلی اور 3000 بند سی این جی سٹیشنز کو برقی کاروں کی چارجنگ میں تبدیل کرنے کیلئے الیکٹرک موٹر وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی۔ اس سے تیل کے درآمدی بلوں میں کمی میں مدد ملے گی اور گاڑیوں سے خارج ہونے والی گرین ہاؤس گیسوں کی موجودہ مقدار میں 40% کمی آئے گی۔ 

6. پروازوں کی بکنگ اور دیگر معلومات کیلئے قومی ایئرلائن نے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی۔ 

7. اظہار تشکر کیلئے بھارتی شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویروں سے مزین بل بورڈز آویزاں۔ عمران خان نے سرحد پار لوگوں کے دل بھی جیت لئے۔ 

8. سی ڈی اے کی تنظیم نو کا منصوبہ 3 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ 

9. وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کو بارش کے باعث دھرنے کے مقام کا دورہ کرنے اور شرکاء کو امداد فراہم کرنے کے احکامات دے دیے

این بی سی - احساس سکالرشپ پروگرام 
• کم آمدن والے گھرانوں کے طلبہ و طالبات کو سالانہ وظائف مہیا کئے جائیں گے۔ 

• ان وظائف کے ذریعے طلبہ کو مکمل تعلیمی و رہائشی اخراجات فراہم کئے جائیں گے۔ ( 40,000 روپے سالانہ) 

• 45000 روپے ماہانہ کی گھریلو آمدن والے طلبہ و طالبات جو کسی سرکاری یونیورسٹی میں کسی بھی انڈرگریجوایٹ پروگرام میں داخل ہیں، درخواست دینے کے اہل ہیں۔ 

• کم از کم 50% وظائف طالبات کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ 

• وظائف کی فراہمی کیلئے طلبہ وطالبات کا انتخاب مکمل طور پر قابلیت و اہلیت، یعنی درخواست گزار کی تعلیمی کارکردگی اور گھریلو آمدن کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ 

• قابلیت و اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے سرکاری جامعات میں زیرتعلیم  طلبہ و طالبات وظیفے کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ 

• اگر کوئی طالب علم حوصلہ افزاء تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو پروگرام کی تکمیل تک اسے وظیفے کی فراہمی جاری رہے گی۔ 

• یہ وظائف شعبہ تعلیم میں دیے جانے والے دیگر وظائف سے یوں مختلف ہیں کہ انہیں خاص طور پر نادار گھرانوں کے طلبہ و طالبات کیلئے تیار اور مختص کیا گیا ہے۔ 

• اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے 14 برس میں مجموعی طور پر 30 ہزار وظائف دیے جبکہ اس سکیم کے تحت ہر سال 50 ہزار طلبہ و طالبات کو وظائف مہیا کئے جائیں گے۔ 

• اس پروگرام کیلئے سالانہ 5 ارب روپے مہیا کئے جائیں گے۔ 

• تعلیمی اخراجات براہ راست جامعات کو منتقل کئے جائیں گے جبکہ رہائشی اخراجات کے رقوم ضروری تصدیق کے بعد طلبہ و طالبات کے بنک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔ 

• ان وظائف کی تمام ضروری تفصیلات احساس پروگرام اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی سرکاری ویب سائیٹ پر دستیاب ہوں گی۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 5نومبر 2019
1. وزیراعظم نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈرگریجوایٹ پروگرام کا افتتاح کردیا جس کےتحت 50,000 سالانہ کی شرح سے آئندہ 4 برس میں 2 لاکھ تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔ 

2. چند ماہ میں پاکستان کے بازار حصص میں 23% بہتری آئی۔ انڈیکس 4 ماہ میں پہلی مرتبہ 35000 پوائنٹس سے آگے نکل گئی۔ 

3. صدر اردگان کی مدد سے تحریک انصاف کی حکومت نے کامیابی سے کارکے تنازعہ حل کرتے ہوئے آئی سی ایس آئی ڈی کی جانب سے عائد کردہ 1.2ارب ڈالرز جرمانے کی رقم بچا لی۔ 

4. حکومت کا خود کفالت کے حصول اور تیل کے درآمدی بلوں میں کمی کے پیش نظر تقریباً 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ۔ 

5. 2019 کے پہلے 9 ماہ کے دوران نیشنل بنک نے 16.33 ارب کا منافع کمایا۔ 

6. موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال اسی دورانیے کے مقابلے میں کٹلری کی برآمد میں 19% اضافہ۔ 

7. سی پیک پاور پراجیکٹ کی 2022 کے اختتام تک تکمیل کی متوقع ہے اور اس سے گوادر کی بندرگاہ کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 4نومبر 2019
1. سال 2019 کیلئے لاہور کو دنیا کے 66 'یونیسکو تخلیقی شہروں' کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ 

2. وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر 1245 پاکستانی قیدی سعودی قید خانوں سے آزاد۔ 

3. حکومت پنجاب کی جانب سے گھریلو ملازمین کے اندراج کیلئے موبائل ایپلیکیشن کا اجراء۔

4. ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کیلئے  ایل این جی کی پہلی پرائیویٹ کھیپ ممکنہ طور پر مہینے کے اختتام پر پاکستان پہنچے گی۔ 

5. ملک بھر میں نوجوانوں کو سماجی و معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے پرائم منسٹر یوتھ افیئرز پروگرام اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کے تحت "سکل فار آل" پروگرام کے اجراء کی منصوبہ بندی۔ 

6. پاکستانی مصنوعات کی برآمد کے فروغ کیلئے 35 پاکستانی کمپنیاں شنگھائی میں منعقدہ چائنہ امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گی۔ 

7. عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کا حکومت پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کی افادیت کا اعتراف۔ سال 2019 کی فچ ریٹنگ کے مطابق پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی اور بیرونی قرضوں پر انحصار کم کرتے ہوئے پائیدار ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔ 

8. پنجاب حکومت کا پٹواریوں کی جگہ ویلیج افسران کی تعیناتی کا فیصلہ جس کے لئے جدید تربیت کے بعد قابلیت کے حامل نوجوانوں کو مقرر کیا جائے گا۔ 

9. نصاب کی تیاری، ٹرینرز اور ٹرینیز کی تربیت اور بیوٹیشنز اور ٹیلرنگ کے شعبوں میں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت کی فراہمی کیلئے ٹیوٹا پنجاب اور پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط۔ 

10. گزشتہ برس کے 106 ارب کے مقابلے میں منصوبہ بندی کمیشن کی انہی منصوبوں کیلئے 257 ارب کے اجراء کی منظوری۔ 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 3نومبر 2019

1. مالی سال 2019-20 کے پہلے 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 33.5% کی قابل ذکر کمی۔ 

2. ایف بی آر چینی، سیمنٹ، کھادوں اور مشروبات کی پیداوار اور کھپت کی نگرانی (Electronically) کرے گا جس سے سیلز ٹیکس کی مد میں 20 سے 30 ارب اضافی آمدن ہوگی۔ 

3. عالمی بنک کے گروپ صدر ڈیوڈ مالپس کی جانب سے سماج کے نچلے طبقے کیلئے احساس پروگرام کے ایجنڈے کی تحسین۔ 

4. جرمن ڈیویلپر بلوچستان میں 50 میگاواٹ صلاحیت کے حامل شمسی توانائی کی تنصیب میں 57 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ 

5. گیلپ کے سروے کے مطابق 72% پاکستانی پاکستان میں اپنی زندگیوں سے خوش ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت پراعتماد کرتے ہیں۔

6. کویت ایئرویز مثبت اشاریوں کیساتھ مارکیٹ سے بھرپور استفادے کیلئے کراچی سے 19 برس بعد پروازوں کا آغاز کردیا۔ 

7. سیاحت کے فروغ کیلئے بلوچستان حکومت ساحل کو سیاحتی مقام کی صورت دے گی۔ 

8. پاکستان اور چین کا سی پیک کے تحت اربوں ڈالرز کے میگا پراجیکٹس کو حتمی شکل دینے پر اتفاق۔ 

9. پنجاب حکومت کا 10 سالہ "Train to Recruit Programme" شروع کرنے کا فیصلہ جس کے نتیجے میں 5 برس میں 70،000 انجینئرز کو روزگار میسر آئے گا۔ 

10. مالی سال 2020 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمد میں 16.48% کا اضافہ۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 2نومبر 2019


1. ہسپانوی سپر مارکیٹ کمپنی "Condis" نے ایم ایم عالم روڈ لاہور میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا۔ یہ پاکستان میں 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

2. مالی سال 20 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی درآمدات میں 14% اضافہ۔ 

3. مارکیٹ میں طلب و رسد کے مابین توازن قائم رکھنے کیلئے خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو 650،000 ٹن گندم فراہم۔ 

4. سی این جی صنعتی کنکشنشنز پر سے 8 سال بعد پابندی ہٹا لی گئی۔ اس فیصلے کے بعد سی این جی سیکٹر کو نئی اٹھان ملے گی۔ فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ اس سے تیل کے برآمدی بلوں میں کم و بیش1 ارب ڈالرز کی بچت بھی متوقع ہے۔ 

5. وزیراعظم کی جانب سے بدسلوکی کے مرتکب اسلام آباد ایئرپورٹ حکام کی معطلی کے احکامات جاری۔ 

6. خواتین ٹی ٹونٹی میں پاکستان کا بنگلہ دیش کو وائیٹ واش۔ 

7. کرتارپور آنے والے سکھ زائرین کیلئے ویزہ اور رجسٹریشن کی بندشیں ہٹا دی گئیں۔ 

8. عالمی مالیاتی بنک کے مطابق وہ 20 ممالک جو آئندہ 5 برس میں عالمی معیشت کی کمان کریں گے وہ ہیں؛ مصر، میکسیکو، پاکستان، سعودی عرب، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش۔ 

این بی سی (نیشنل نیریٹو بلڈنگ سنٹر) - کرتار پور راہداری.  

• کرتارپور میں گوردوارہ دربار صاحب کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر 2019 کو بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کیا جائے گا۔ 

• خطے میں امن کی جانب پیش قدمی کے عملی اظہار کے طور پر وزیراعظم عمران کی خصوصی ہدایت پر اس منصوبے کا آغاز کیا گیا۔ 

• منصوبے کی تعمیر پر اٹھنے والے تمام اخراجات حکومت پاکستان نے ادا کئے اور اسے سکھ برادری کی خدمت میں ہدیتاً پیش کیا۔

• پاکستانی اور بھارتی حکام کے مابین طے پائے جانے والے معاہدے کی رو سے منصوبے کو مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ 

• ابتدائی مرحلے پر پل اور سرنگ سمیت عمارت کھڑی کی گئی ہے۔ 

• دوسرے مرحلے میں عمارت میں توسیع کے ساتھ زیادہ سے زیادہ یاتریوں کی رہائش کیلئے ہوٹل اور رہائشگاہیں تعمیر کی جائے اور زائرین کی سہولت کیلئے بازار بھی قائم کیا جائے گا۔ 

• کرتار پور منصوبے کیلئے 800 ایکڑ اراضی مختص کی گئی جس میں سے 104 ایکڑ مرکزی عمارت اور اسکے صحن کیلئے استعمال کی جارہی ہے، 36 ایکڑ شجرکاری، پھلوں کے باغات اور سبزیوں یا دیگر فصلوں کیلئے وقف ہے جبکہ بقیہ پل، سرنگوں اور راہداریوں کیلئے استعمال میں لائی گئی ہے۔ 

• اس سے پہلے گرودوارہ محض 4 ایکڑ تک محدود تھا۔ 

• یاترہ کیلئے ویزہ درکارنہیں ہوگا۔ بھارت کے سکھ یاتریوں کو پاسپورٹ ہمراہ لانے کی زحمت گوارا نہیں کرنا ہوگی اور پاکستان میں داخلے کیلئے محض درست اور قابل اعتماد شناخت ہی کافی ہوگی۔ 

• بھارتی یاتری سرحد پر موصول کئے جائیں گے جہاں سے انہیں بائیومیٹرک اندراج کیلئے ٹرمینل لایا جائے گا جنہیں بعد میں بسوں کے ذریعے گردوارے منتقل کیا جائے گا۔ 

• ایسے یاتری جو پیدل گردوارہ جانا چاہتے ہیں انکے لئے الگ راہداریاں تعمیر کی گئی ہیں جن پر جگہ جگہ جائے آرام بھی مہیا کی گئی ہیں۔ 

• گردوارے کے داخلی مقامات پر تجوریاں مہیا کی جارہی ہیں جن میں یاتری اپنا سامان محفوظ بنا سکیں گے۔ 

• مرکزی گردوارے میں جگہ کی قلت کے پیش نظر ایک اضافی دیوان بھی تعمیر کیا گیا ہے تاکہ رہ جانے والے یاتریوں کو مناجات و عبادت کیلئے جگہ مہیا کی جاسکے۔ 

• تعلیم و آگہی کے مقاصد کے پیش نظر ایک کتب خانہ اور ایک عجوبہ خانہ بھی تعمیر کیا گیا ہے جو نوادرات اور تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔ 

• گردوارے میں ایک بڑا مہمان خانہ بھی تعمیر کیا گیا ہے جس میں یاتریوں کیلئے شب بسری یا قیام کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ 

• گردوارے کیساتھ ایک بڑا لنگر خانہ بھی تعمیر کیا گیا ہے جو ِباآسانی ایک وقت میں دو اڑھائی ہزار یاتریوں کو کھانا مہیا کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ 

• گردوارے کے باہر قائم سبزیوں اور پھلوں کے کھیت اور باغات گردوارے کی غذائی ضروریات پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ 

• جذبہ خیرسگالی کے طور پر لنگرخانہ ابتدائی 10 ایام کے دوران یاتریوں کو مفت کھانا فراہم کرے گا۔ 

• گردوارے میں بیت الخلاء کی تعمیر کیساتھ فلٹریشن سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے اور خواتین یاتریوں کیلئے الگ بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں۔ 

• طے شدہ معاہدے کی رو سے ابتدائی مرحلے میں بھارتی یاتری دن میں اپنی یاترہ مکمل کرکے شام کو واپس لوٹ جانے کے پابند ہوں گے۔ 

• دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری نے کرتارپور راہداری کے افتتاح کا نہایت مثبت انداز میں خیر مقدم کیا ہے۔ 

• شروع میں بھارت سے یومیہ 500 یاتریوں کی آمد کا تخمینہ تھا تاہم راہداری کے افتتاح سے قبل ہی یہ تعداد 5000 سے تجاوز کرچکی ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتری اپنے مرکز عقیدت و جائے عبادت کی یاترہ کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں۔ 

•یاتریوں کی سہولت کیلئے گائیڈز تعینات کئے جارہے ہیں، انتظامی عملہ بھی دن بھر موجود رہے گا اور ہیلپ ڈیسکس بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ 

• یاتریوں کی کثرت کے پیش نظر عارضی قیام گاہیں (ٹینٹ ویلیج) بھی تعمیر کردی ہیں۔ 

• گردوارہ پورا سال کھلا رہے گا اور یاتری 365 دنوں میں سے جب چاہیں دربار صاحب زیارت کیلئے آ سکیں گے۔ 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 2نومبر 2019
1. ہسپانوی سپر مارکیٹ کمپنی "Condis" نے ایم ایم عالم روڈ لاہور میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا۔ یہ پاکستان میں 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

2. مالی سال 20 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی درآمدات میں 14% اضافہ۔ 

3. مارکیٹ میں طلب و رسد کے مابین توازن قائم رکھنے کیلئے خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کو 650،000 ٹن گندم فراہم۔ 

4. سی این جی صنعتی کنکشنشنز پر سے 8 سال بعد پابندی ہٹا لی گئی۔ اس فیصلے کے بعد سی این جی سیکٹر کو نئی اٹھان ملے گی۔ فضائی آلودگی میں کمی کے ساتھ اس سے تیل کے برآمدی بلوں میں کم و بیش1 ارب ڈالرز کی بچت بھی متوقع ہے۔ 

5. وزیراعظم کی جانب سے بدسلوکی کے مرتکب اسلام آباد ایئرپورٹ حکام کی معطلی کے احکامات جاری۔ 

6. خواتین ٹی ٹونٹی میں پاکستان کا بنگلہ دیش کو وائیٹ واش۔ 

7. کرتارپور آنے والے سکھ زائرین کیلئے ویزہ اور رجسٹریشن کی بندشیں ہٹا دی گئیں۔ 

8. عالمی مالیاتی بنک کے مطابق وہ 20 ممالک جو آئندہ 5 برس میں عالمی معیشت کی کمان کریں گے وہ ہیں؛ مصر، میکسیکو، پاکستان، سعودی عرب، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور بنگلہ دیش۔ 

سٹاک ایکسچینج کیلئے اچھا اکتوبر

• اکتوبر میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 2124 درجے اضافہ ہوا۔ 

• ہنڈرڈ انڈیکس اکتوبر کے اختتام پر 34203 ہوائنٹس تک پہنچ گئی۔ 

• ماہ اکتوبر میں انڈیکس کم از کم 31995 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34697 پوائنٹس تک رہی۔

• بازار حصص میں 4 ارب حصص کی تجارت کی گئی۔ 

• اکتوبر کے مہینے میں بازار حصص میں 132 ارب روپے کی خریدو فروخت کی گئی۔ 

• اسی ماہ اکتوبر میں مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 283 ارب کا اضافہ ہوا۔ 

• اکتوبر کے اختتام پر مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 6690 ارب رہی۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 1نومبر 2019


1. ملک میں شعبہ زراعت میں بہتری کیلئے چین کے تعاون سے کاشتکاری کے جدید اسلوب اپنانے کیلئے پاک-چائنہ ایگریکلچر ایکچینج سنٹر کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔ 

2. سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بدھ کے روز 26.1 ارب مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری جبکہ انرجی ڈیولیوشن، ایریا ڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن، فیزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ و واٹر ریسورس کے حوالے سے 52.2 ارب مالیت کے 3 منصوبوں کی سفارش کردی۔ 

3. 5 برس میں چاول کی برآمد کو 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا عزم۔ 

4. سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حاملین کیلئے ویزہ کی شرائط میں جزوی کمی کیلئے پاکستان اور کیوبا کے مابین معاہدے پر دستخط۔ 

5. مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہیکے دوران لکی سیمنٹ کو 1.27 ارب روپے کا منافع۔ 

6. وفاقی کابینہ نے 510 ارب روپے لاگت کے داسو ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ تعمیراتی کام کا آغاز آئندہ ماہ سے شروع کیا جائے گا۔ 

7. وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کی جیلوں میں موجود علیل قیدیوں کو وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی روشنی میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ۔ 

8. صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب حکومت نے کینسر کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے 7 ارب کی خطیر رقم مختص کردی۔ 

9. بدھ راہب (مونک) کی آمد اور بدھ مت کے مقدس مقامات کی زیارت پاکستان میں مذہی سیاحت میں اضافے کی واضح علامت ہے۔ 

10. بابا گرونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر حکومت پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 50 روپے کا سکہ بطور یادگار جاری کیا۔ 
 

وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کا منصوبہ۔ 

1. وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے ماسٹر پلان کی منظوری دی جاچکی ہے۔ 

2. اس کام کیلئے 50 ایکڑ قطعہ اراضی مختص کر دی گئی ہے۔ 

3. جدید ترین اور عالمی معیار کی حامل اس پوسٹ گریجویٹ درس گاہ میں انجینئرنگ، ایمرجنگ ٹیکنالوجیز، فلکیات و خلائی علوم، کمپیوٹر اور معدنیات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ 

4. ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں متعلقہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے ساڑھے 13 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 

5. سنگاپور سمیت دنیا کی کامیاب معیشتوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کے روایتی معاشی ڈھانچے کو علمی بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے جس میں سائنس و ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ 

6. منصوبے کی 3 سے 4 برس میں تکمیل کے قوی امکانات ہیں۔ 

7. مستقبل میں اس درسگاہ میں ٹیکنالوجی پارک بھی قائم کیا جائے گا۔ 

8. اس جامعہ میں مجموعی طور پر 6 سنٹرز آف ایکسیلینس بھی قائم کئے جائیں گے۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 31اکتوبر 2019


1. ملک میں شعبہ زراعت میں بہتری کیلئے چین کے تعاون سے کاشتکاری کے جدید اسلوب اپنانے کیلئے پاک-چائنہ ایگریکلچر ایکچینج سنٹر کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔ 

2. سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بدھ کے روز 26.1 ارب مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری جبکہ انرجی ڈیولیوشن، ایریا ڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن، فیزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ و واٹر ریسورس کے حوالے سے 52.2 ارب مالیت کے 3 منصوبوں کی سفارش کردی۔ 

3. 5 برس میں چاول کی برآمد کو 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا عزم۔ 

4. این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں میں تقسیم کئے جانے والے مالیاتی وسائل میں اضافے کیساتھ پنجاب کو مالی سال کے ابتدائی مہینے یعنی جولائی میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 3% زائد سرمایہ فراہم کیا گیا اور اضافے کے اسی رجحان کو قائم رکھتے ہوئے اگست میں ریکارڈ 8% اور ستمبر میں 10% زائد سرمایہ فراہم کیا گیا۔ 

5. بیرونی تجارت میں اضافے کیلئے پاکستان کا جامع حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ۔ 

6. سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حاملین کیلئے ویزہ کی شرائط میں جزوی کمی کیلئے پاکستان اور کیوبا کے مابین معاہدے پر دستخط۔ 

7. مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہیکے دوران لکی سیمنٹ کو 1.27 ارب روپے کا منافع۔ 

8. وفاقی کابینہ نے 510 ارب روپے لاگت کے داسو ڈیم کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ تعمیراتی کام کا آغاز آئندہ ماہ سے شروع کیا جائے گا۔ 

9. وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کی جیلوں میں موجود علیل قیدیوں کو وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی روشنی میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا فیصلہ۔ 

10. صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب حکومت نے کینسر کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے 7 ارب کی خطیر رقم مختص کردی۔ 

11. بدھ راہب (مونک) کی آمد اور بدھ مت کے مقدس مقامات کی زیارت پاکستان میں مذہی سیاحت میں اضافے کی واضح علامت ہے۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 30اکتوبر 2019


1. حکومت پاکستان ریکوڈک کے حوالے سے نئے معاہدے کیلئے 4 کمپنیوں کے ان کنسورشیم سے مذاکرات میں مصروف ہے جو اپنی جیب سے منصوبے میں 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پر آمادہ ہیں۔ 

2. عالمی مالیاتی فنڈ پراعتماد ہے کہ پاکستان اپنے سرکاری قرض کو جی ڈی پی کے 4% تک کم کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ 

3. حقیقی شرح نمو میں اضافے کیلئے مرکزی بنک کا صنعتی پالیسی کو مسلسل ترجیح دینے کا فیصلہ۔ 

4. وزارت صنعت و پیداوار کا پاکستان کی آٹوموبیل ڈویلپمنٹ پالیسی کے تحت ملائشین کار کمپنی "پروٹون کارز" کو گاڑیوں کی پیداوار کی اجازت دینے کا فیصلہ۔ 

5. حکومت نے میٹرو بس اسلام آباد منصوبے کو فروری 2020 تک مکمل کرنے کی اجازت دے دی۔ 

6. غیرملکی زرمبادلہ کی ترسیل میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں مزید اضافے کی توقع۔ 

7. سالانہ بنیادوں پر دفاعی درآمدات کی مد میں پاکستان نے اگست 2019 تک 212.6 ملین ڈالرز رجسٹر کرلئے۔ 

8. چین خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں 58 تعلیمی اداروں کی تعمیر میں صوبائی حکومت کی مدد کرے گا جبکہ سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سلک روٹ کے ساتھ 30 اسپتال بھی تعمیر کرے گا۔ 

9. برطانوی دور کی طرز پر لاہور کو جدید ٹرام سروس مہیا کی جائے گی۔ 

10. سعودی حکومت کا کئی ارب ڈالر کے نیو طائف سٹی منصوبے میں کام کرنے کیلئے پاکستانی کارکنان کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ۔ 

11. خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تعلیم کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 22 ارب روپے مختص.  

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 29اکتوبر 2019


1. مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران چاول کی برآمد میں 51% اضافہ۔ 

2. بیٹری سے چلنے والی ماحول دوست اور مؤثر لاگت والی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کا "الیکٹرک وہیکل پالیسی" کی منظوری فیصلہ۔ 

3. دوطرفہ اشتراک کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پاکستان اور آسڑیلیا کا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ 

4. ماحول میں بہتری کے باعث سٹاکس میں 204 پوائنٹس کا اضافہ، مجموعی آمدن 2.78 ملین ڈالرز ریکارڈ۔ 

5. سستی اور معیاری گیس کی بلانقصان (لائین لاسز) فراہمی جیسے اہداف کے پیش نظر پاکستان کا پہلا کارگو گیس پورٹ ٹرمینل پر پہنچنے کیلئے تیار۔ 

6. حکومت آزاد تجارت کا ایجنڈا آگے بڑھانے اور برآمدات میں اضافے کیلئے امریکی، افریقی اور وسط ایشیائی منڈیوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے نہایت متحرک۔ 

7. بین الاقوامی مالی منڈی سے مزید سرمایہ حاصل کرنے کیلئے حکومت کا میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت یوروبانڈز اور سکوک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو انکم ٹیکس اور ڈیوٹیز میں چھوٹ دینے کا فیصلہ۔ 

8. پاکستان میں LNG ٹرمینل کی تعمیر میں ایگزون موبائل معاونت فراہم کرے گا۔ 

9. پنجاب حکومت کا نجی شعبے کے اشتراک سے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ۔ 

10. صوبے میں معاشی سرگرمیاں بڑھانے کے پیش نظر کاروباری طبقے کی مدد کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا اربن پراپرٹی ٹیکس کی ازسرنو تشکیل کا فیصلہ۔ 

11. مرکزی بنک کی کرنٹ اکاؤنٹ اور مالیاتی خساروں کی مقرر کردہ اہداف سے تجاوز نہ کرنے کی پیشگوئی۔ 

12. قومی ایئرلائن نے بیرونی گاہکوں سے رنگ سازی کے کام میں محض 2 ہفتوں سے بھی کم مدت میں 17 ملین روپے کمالئے۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 28اکتوبر 2019
1. سماجی بہبود کے پہلے سے جاری اور نئے منصوبوں کیلئے وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے 203 ارب روپوں کے اجراء کی منظوری۔ 

2. سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور کاروبار میں آسانی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے جاپانی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور شروع کردیا۔ 

3. گزشتہ سال کے مقابلے میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیکس ریٹرنز میں 127% کا غیر معمولی اضافہ۔ 

4. گوادر کو بذریعہ ریل وسط ایشیائی ممالک سے جوڑنے کا فیصلہ۔ 

5. پاکستان کا دنیا بھر میں "سائنس ڈپلومیسی" منصوبے کے آغاز کا فیصلہ۔ 

6. ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں بڑے شہروں کے مابین "کلین گرین انڈیکس کمپیٹیشن"  شروع کرنے کی تیاریاں۔ 

7. ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کے قیام کی دنیا بھر میں مقیم سکھوں کی جانب سے بے پناہ پذیرائی۔ 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 27اکتوبر 2019 سپیشل بلٹن 
صحت


پی ایم ڈی سی کو تحلیل کیوں کیا گیا؟  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی وضاحت

1. پی ایم ڈی سی کو تحلیل کرکے پی ایم سی کی شکل دینا دیرپا فائدے کیلئے اٹھائی جانے والی وقتی تکلیف ہے۔ ملک میں صحت کے نظام میں بہتری اور بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹروں اور ڈینٹیسٹس کو حاصل ڈگریوں کی تیزی سے گرتی ہوئی ساکھ بحال کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہوچکے ہیں۔ 

2. تحلیل شدہ پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہوں کیساتھ ملازمت کے اختتام پر ملنے والی تمام مراعات حاصل ہوں گی اور وہ جلد ہی تشکیل پانے والی پی ایم سی میں ملازمت کیلئے درخواست دینے کے بھی اہل ہوں گے۔ درجہ 1 سے 4 تک کے ملازمین کی نئے محکمے میں ملازمتیں محفوظ بنائی گئی ہیں۔

3. ہم نے پی ایم سی کے قیام کیلئے پارلیمان سے قانون کی منظوری کی بجائے صدارتی حکمنامے کا سہارا کیوں لیا؟ اس کا سادہ سا جواب یہ ہے کہ ہم نئے تعلیمی سال کیلئے ہونے والی داخلوں کے عمل میں کسی قسم کی پیچیدگی/خرابی نہیں چاہتے۔ جلد ہی پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں مسودہ قانون منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

4. 168 میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل طلبہ میں کسی درجے کی قابلیت لازم ہے۔ اس کیلئے پی ایم سی نیشنل لائسنسنگ ایگزیمینیشن متعارف کروائے گی جو پہلے ہی سے کئی ممالک میں رائج ہے۔ تمام نئے میڈیکل/ڈینٹل گریجوایٹس لائسنس کے حصول کیلئے این ایل ای دیں گے۔ 

5. تمام پرائیویٹ میڈیکل کالجز سال 2019-20 کیلئے اسی حد تک فیس وصول کریں گے جو ابھی رائج ہے۔ مستقبل میں مشاورتی عمل کے ذریعے فیسوں کے نظام میں تبدیلی کی جائے گی اور میڈیکل کالجوں کی انتظامیہ کسی قسم کے سمجھوتے کے بغیر تعلیمی معیار کے پیش نظر واجبات وصول کرنے کے مجاز ہوں گے۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 27اکتوبر 2019


1. ڈریپ حرکت میں آچکی ہے اور چھاپوں اور مہنگے نرخوں پر ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز مالکان کے محاسبے کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح ڈریپ غیر معیاری ادویات کیخلاف بھی اقدامات اٹھائے گا۔ 

2. میسٹوبوشی کا اینرگیس نامی یونٹ پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل تعمیر کرے گا۔ 

3. ایف بی آر کی کاوشوں سے ٹیکس فائیلر ریٹرنز میں سالانہ بنیادوں پر 44% جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 57% تاریخی اضافہ۔ 

4. کیپیٹل مارکیٹ میں کاروباری سرگرمی کیلئے ایس ای سی پی نے مستقبل کے بروکرز کی راہ میں حائل ریگولیٹری رکاوٹیں ہٹا دیں۔ 

5. معیشت کی افزائش کیلئے معاشی ٹیم تعمیری اور چھوٹی صنعتوں کو خصوصی سہولیات فراہم کرے گی۔ 

6. ٹیکسٹائل کے شعبے کی ترقی کیلئے بہتر روابط کار یقینی بنانے کیلئے ٹیوٹا (TEVTA) اور ایپٹما (APTMA) کا 'ٹیکسٹائل سیکٹر کونسل' کی تشکیل کا فیصلہ۔ 

7. کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور اس حوالے سے عالمی درجہ بندی میں مزید بہتری کیلئے پاکستان کا 'کمرشل کورٹس' کے قیام کا فیصلہ جن میں کاروباری تنازعات بروقت نمٹائے جاسکیں گے۔

8. مختلف آسڑوی اداروں کے اشتراک سے خیبرپختونخوا حکومت ہری پور میں انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قیام کے کلیدی منصوبے کیلئے تیار۔ 

9. 108 نجی و سرکاری اسپتالوں کے حامل صحت انصاف کارڈز کی پنجاب کے 30 اضلاع میں تقسیم۔ 

10. وزارت منصوبہ بندی 9.23 ارب ڈالرز کے ایم-ایل ون منصوبے کی منظوری دے گی جس سے نئی نوکریاں پیدا ہوں گی اور شرح نمو پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 26اکتوبر 2019

1. سمندرپار پاکستانیوں کی بنک اکاؤنٹس تک رسائی آسان بنانے کیلئے اسٹیٹ بنک نے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل سادہ بنادیا۔ 

2. اینگرو کا منافع 22.6% اضافے کیساتھ 21.89 ارب تک پہنچ گیا۔ 

3. پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15.187 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔ 

4. سٹاک ایکسچینج میں 323 پوائنٹس کا اضافہ۔ 

5. خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز واپس۔ 

6. نیب کا سندھ میں زمینوں کی منسوخی کے ذریعے 702 ارب کی ریکوری کا دعویٰ۔ 

7. پلاٹوں کی تقسیم کے عمل میں قواعد سے انحراف کے باعث سی ڈی اے کی جانب سے 59 پلاٹس منسوخ۔ ذمہ دار حکام معطل۔ 

8. پارلیمانی پینل کی جانب سے کرایہ دار اور مالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے مسودہ قانون منظور۔ 

9. وسیم اکرم پولیو کے سفیر مقرر۔ 

10. تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان بیت المال کا اسلام آباد میں اولڈ ایج ہوم کے قیام کا فیصلہ۔ ضعیف افراد کی بہبود اور صحت مند سرگرمیوں کیلئے کمیونٹی سنٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 25اکتوبر 2019


1. "کاروبار میں آسانی" کے زمرے میں پاکستان عالمی درجہ بندی میں 28 درجے بہتری کیساتھ گزشتہ سال کے 136ویں درجے سے 108ویں نمبر پر آگیا ہے۔ 

2. امریکی کاروباری افراد کا پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ 

3. سیاحت کے فروغ کے پیش نظر گلگت بلتستان جانے والے غیر ملکی سیاحوں کیلئے این او سی کی شرط ختم کر دی گئی۔ 

4. پیشہ وارانہ استعداد بڑھانے اور عالمی معیارات اپنانے کیلئے ڈاکٹرز پر این ایل ای ٹیسٹ لازم قرار۔

5. نومبر میں باضابطہ افتتاح سے قبل پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور راہداری منصوبے کے معاہدے پر دستخط۔ 

6. مریضوں کی سہولت کیلئے وفاقی و صوبائی سطح پر اسپتالوں میں نئے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس کے قیام کا فیصلہ۔ 

7. ستمبر 2019 سے سٹاک مارکیٹ کے منافع میں 13% یعنی 4090 پوائنٹس کے مجموعی اضافے کیساتھ 8.1% اضافہ۔ 

8. ای او بی آئی پنشنز 15000 تک بڑھائی جائیں گی۔ 

9. 68% کی مجموعی کمی کیساتھ حکومت گردشی قرضوں کو آئندہ سال تک مکمل ختم کرنے کیلئے نہایت پرعزم۔ 

10. وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر منظور ہونے والے 4 ارب روپوں سے خیبرپختونخوا حکومت ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کیلئے تیار۔ 

11. 9 ماہ میں بنک اسلامی کو 973 ملین کا منافع۔ 

12. صنعتی شعبے کی بہتری کیلئے حکومت کاروباروں سے ریگولیٹری بوجھ کم کرنے کو تیار۔ 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 24اکتوبر 2019 
1. وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ماسکو میں افغان امن عمل پر 4 فریقی اجلاس میں بطور کلیدی فریق شریک ہوگا۔ 
2۔ مالی سال 2019-20 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ماڑی پٹرولیم کے منفافع میں 45.7% کا بڑا اضافہ۔ 
3. پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی و نمو کیلئے حکومت اور ایپٹما کی جانب سے ٹیکسٹائل پالیسی کا آغاز۔ 
4. پاکستان اور بھارت کرتارپور راہداری منصوبے کے افتتاح کیلئے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر یہ راہداری باضابطہ کھول دی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے کھولا جانے والا یہ دنیا کا سب سے بڑا گرودوارا ہوگا۔ اس کا مجموعی رقبہ 10 لاکھ مربع فٹ سے زائد ہے۔ 
5. سیاسی امید کے پیش نظر سٹاکس میں 241 پوائنٹس کا اضافہ۔ 
6. ٹی بلز کی فروخت سے حکومت کو 532.5 ارب کا سرمایہ حاصل۔ 
7. پنجاب بنک کو گزشتہ سال ہونے والے 8.9 ارب کے مقابلے میں 10.5 ارب کا بلند ترین منافع۔ 
8. کپاس کی قیمت 9500 روپوں کیساتھ موسم کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ بھلا ہو ٹیکسٹائل اور جننگ کی صنعت کا جو مسلسل کسان سے کپاس خرید رہے ہیں۔ 
9. خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کو مزید 1 نشست حاصل ہوگئی۔ 
10. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پشاور میں جیل کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ 
11. علماء کونسل نے واضح اعلان کردیا کہ کوئی مدرسہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مارچ میں شریک نہیں ہوگا۔ 
12. تاریخ میں پہلی مرتبہ باضابطہ مقابلے اور طریقہ کار کے تحت پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرپرسن مقرر۔ 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 23اکتوبر 2019 


1. پاکستان اور یورپی یونین کا ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ۔ 

2. مصری کمپنیوں کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ۔

3. امریکہ و برطانیہ میں مقیم سکھ برادری کی جانب سے  کرتار پور راہداری منصوبے کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف، یہ دنیا کا سب سے بڑا گردوارا ہے۔ 

4. سہ ماہی کے اختتام پر گزشتہ برس اسی دورانیے میں ہونے والے 334 ملین کے مقابلے میں شیل پاکستان کو 570 ملین روپے کا منافع۔ 

5. رشکئی اقتصادی زون کا سنگ بنیاد آئندہ ماہ رکھنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ 

6. پاکستان اور ترکی کا توانائی کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق۔ 

7. گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوادر میں تاریخی و سیاحتی مقامات اپ گریڈ کرے گی۔ 

8. عالمی بنک کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے کیونکہ اصلاحات کے ذریعے پاکستان کاروبار میں آسانی لانے کی جانب تیزی سے پیش رفت کررہا ہے۔ 

9. توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کی مقدار گزشتہ سال کے مقابلے میں 32% جبکہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے 68% کم ہوچکی ہے۔ 

10. وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے 17 ماڈل ویلیجز میں رورل ہاؤسنگ پراجیکٹس کی منظوری۔ 

11. کوریا کی سرکاری کمپنی (کورین ہائیدرو اینڈ نیوکلیئر پاور) نجی و سرکاری شعبے کے اشتراک (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل) کی طرز پر 496 میگاواٹ استعداد کے حامل سپاٹ گاہ پن بجلی کے منصوبے پر جلد کام کا آغاز کرے گی۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 23اکتوبر 2019 


1. پاکستان اور یورپی یونین کا ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ۔ 

2. مصری کمپنیوں کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ۔

3. امریکہ و برطانیہ میں مقیم سکھ برادری کی جانب سے  کرتار پور راہداری منصوبے کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف، یہ دنیا کا سب سے بڑا گردوارا ہے۔ 

4. سہ ماہی کے اختتام پر گزشتہ برس اسی دورانیے میں ہونے والے 334 ملین کے مقابلے میں شیل پاکستان کو 570 ملین روپے کا منافع۔ 

5. رشکئی اقتصادی زون کا سنگ بنیاد آئندہ ماہ رکھنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ 

6. پاکستان اور ترکی کا توانائی کے شعبے میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق۔ 

7. گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوادر میں تاریخی و سیاحتی مقامات اپ گریڈ کرے گی۔ 

8. عالمی بنک کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے کیونکہ اصلاحات کے ذریعے پاکستان کاروبار میں آسانی لانے کی جانب تیزی سے پیش رفت کررہا ہے۔ 

9. توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کی مقدار گزشتہ سال کے مقابلے میں 32% جبکہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے 68% کم ہوچکی ہے۔ 

10. وزیراعلیٰ کی جانب سے پنجاب کے 17 ماڈل ویلیجز میں رورل ہاؤسنگ پراجیکٹس کی منظوری۔ 

11. کوریا کی سرکاری کمپنی (کورین ہائیدرو اینڈ نیوکلیئر پاور) نجی و سرکاری شعبے کے اشتراک (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل) کی طرز پر 496 میگاواٹ استعداد کے حامل سپاٹ گاہ پن بجلی کے منصوبے پر جلد کام کا آغاز کرے گی۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 22اکتوبر 2019 
1. وزیراعظم نے حب میں 1320 میگاواٹ انسداد کے حامل پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ یہ منصوبہ سی پیک کے ابتدائی پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔ 

2. "کامیاب جوان منصوبہ" کامیابی کے پہلے تمام ریکارڈز توڑ گیا۔ محض 72 گھنٹوں میں 190،000 درخواستیں موصول، 18 لاکھ افراد نے ویب سائیٹ کا معائنہ کیا۔ نون لیگ کے دورِ حکومت میں 5 سالوں میں محض 90 ہزار افراد نے درخواستیں بھجوائیں۔ 

3. کرتاپور راہداری کے حوالے سے حکومت پاکستان نے ہندوستان کو معاہدے کا مسودہ بھجوا دیا، بھارت کا مسودے پر اتفاق، 23 اکتوبر کو دستخط کرنے پر بھی اتفاق۔ 

4. باضابطہ افتتاح سے قبل اورنج لائن میٹرو ٹرین کو مارچ 2020 میں 3 ماہ کیلئے آزمائشی بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ۔ 

5. ڈچ کمپنیوں کا پاکستان کے بحری اور ذرعی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار۔ 

6. بنک آف پنجاب کا قبل از ٹیکس منافع 18% اضافے کیساتھ ساڑھے دس ارب روپے تک پہنچ گیا۔ 

7. بانڈ مارکیٹ اقتصادیات کی بحالی کی خبر دینے لگی۔ 

8. خیبرپختونخوا حکومت کا "کریم" کیساتھ اشتراک سے 1122 کی خدمات آزمائشی بنیادوں پر پشاور سے شروع کرنے کا فیصلہ۔ 

9. ادویات کی مہنگے داموں فروخت روکنے کیلئے ڈریپ کا مہنگی ادویات بیچنے والے میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائی کا آغاز۔ 

10. تاجروں کے مسائل کے تدارک کیلئے وفاقی احتساب بیورو کی جانب سے "بزنس مین باڈی" کا قیام 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 21اکتوبر 2019 


1. وزیراعظم آج 1320 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت کے حامل کوئلے سے چلنے والے حب پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ 
2. پلاننگ کمیشن نے 40 ارب مالیت کے 9 منصوبوں کی منظوری دے دی۔ 
3. حکومت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت سپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاری کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو مکمل ملکیت دینے کا فیصلہ۔ 
4. پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تحلیل، شعبہ صحت میں اصلاحات اور بہتر نظم کیلئے پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت نیا ادارہ تشکیل دیا جائے گا۔ 
5. گدو سے مظفرگڑھ تک بجلی کی نئی لائن کی منظوری۔ 
6. بلوم برگ کی جانب سے پاکستان کا 2024 میں عالمی نمو میں نمایاں کردار اداکرنے والے 20 ممالک میں شمار۔ 
7. عالمی مالیاتی فنڈ کے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیاء ڈائریکٹر جہاد آزور کی جانب سے میکرواکنامک سٹیبیلیٹی کیلئے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تحسین۔ 
8. خیبرپختوا میں "کریم" کیساتھ اشتراک اور ٹیکنالوجی میں جدت سے ریسکیو 1122 عوام کی مزید بہتر خدمت کیلئے دستیاب۔ 
9. اتوار کے روز سے پاکستان اور ایران کے مابین سرحد کے آر پار نقل و حمل بحال۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 20اکتوبر 2019 


1. ایک سال کے اندر ملکی معیشت میں انقلاب برپا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کو شاباش 

2. وزیراعظم کرتار پور راہداری کا نومبر میں باضابطہ افتتاح کریں گے۔ 

3. جامعہ بنوریہ، کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعیم کا جمعیت علماء اسلام (ف) کے مارچ کی مخالفت، حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان۔ 

4. شمسی و بائیوٹیکنالوجی کے منصوبوں کی تحقیق و ترقی کیلئے پاکستان کا چینی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کا آغاز۔ 

5. سپیشل اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاروں کا اگلے 5 سال کے دوران 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار۔

6. خیبر پختونخوا 33ویں قومی کھیلوں کی میزبانی کیلئے تیار، انعقاد 9 سے 15 نومبر تک پشاور میں ہوگا۔ 

7. معاشی استحکام کے جانب پیش قدمی کے حوالے سے وزیراعظم کے عزم کی تحسین کیساتھ عالمی مالیاتی بنک کا پاکستان کی کاوشوں کا بھی برملا اعتراف۔ 

8. رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں اشیائے خورونوش (فوڈ گروپ) کی درآمد میں 24.7% کمی جبکہ 13.98% اضافہ۔ 

9. پنجاب حکومت کا شعبہ صحت کے ماہرین/ڈاکٹرز وغیرہ کے تحفظات دور کرنے فیصلہ، سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی قائم کردی۔ 

10. لودھراں کے بعد اوکاڑہ میں بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی قرعہ اندازی کا عمل مکمل۔ 

11. مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا حکام کو آٹے، چینی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں فوری کمی کا حکم۔ 

12. ایف بی آر کی جانب سے جعلی ادائیگیوں اور فروخت میں مصنوعی طور پر کمی دکھانے کی کوششوں کی نشاندہی کیلئے ریجنل سیلز ٹیکس مانیٹرنگ سیل (آر ایس ٹی ایم سی) قائم۔

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 19 اکتوبر 2019 

1 بے نامی جائیدادوں کیخلاف حکومت کی مہم، صرف ملتان میں 31 ارب کی بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی۔ 
 2 پاکستان نے خود کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی "سیاہ فہرست" سے خود کو محفوظ بنانے کیلئے منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کیخلاف مالی نظم و ضبط قائم کرنے کی جانب کافی پیش قدمی کی ہے۔ 
 3 وزیراعظم کے "کامیاب جوان پروگرام" کو زبردست پذیرائی حاصل۔ پروگرام کے اجراء کے 12 گھنٹوں کے اندر 50 ہزار سے زائد درخواستیں موصول۔ 
 4 تجارتی خسارہ پچھلے سال کے مقابلے میں سہ ماہی بنیادوں پر 64% اور ماہانہ بنیادوں 57.7% کمی کیساتھ 41 ماہ کی کم ترین سطح تک آچکا ہے۔ 
 5 متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو برآمدات میں اضافے کیلئے اپنے "لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس" تک رسائی کی پیشکش۔ 
 6 پاکستان سے صحت، تعلیم، ذراعت اور تعمیرات جیسے شعبوں سے ماہرین (افرادی قوت) منگوانے کیلئے کویت کا پاکستان سے معاہدے کا فیصلہ 
 7 مالی سال 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران خوردنی اشیاء کی درآمدات میں 24% کمی جبکہ برآمدات میں 14% اضافہ۔ 
 8 ریکو ڈک کیس میں چھ ارب ڈالر کے جرمانے سے بچنے کے لئے پاکستان کا بیک ڈور ڈپلو میسی کا آغاز 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 18 اکتوبر 2019


1. وزیراعظم کی جانب سے 100 ارب روپے کے "کامیاب جوان پروگرام" کے پہلے فیز کا باضابطہ افتتاح جس میں سے 25 ارب خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ 

2. عوام کی آسانی اور ٹیکس معاملات کی بہتر سمجھ بوجھ کیلئے ایف بی آر کی ویب سائیٹ کا اردو میں بھی اجراء۔ 

3. 30 ستمبر 2019 تک یونائیٹڈ  بنک لمٹیڈ کے منافع میں 46% یعنی 14.220 ارب کا اضافہ اور مسلم کمرشل بنک کے منافع میں 14% یعنی 16.29 ارب کا اضافہ۔ 

4. وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کی جانب سے سال 20-2019 کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سماجی بہبود کیلئے مختص کردہ 701 ارب میں سے 106.586 ارب سے زائد کے اجراء کی منظوری۔ 

5. ستمبر 2019 کے دوران فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ 386 ملین ڈالرز کیساتھ 26 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ 

6. مرکزی بنک کے ذخائر 56 ملین ڈالرز سے بڑھ کر 7.8 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔ 
 
7. 2018 کے عام انتخابات میں لیاری، کراچی میں پیپلز پارٹی نے اپنے گڑھ سے ہاتھ دھوئے اب لاڑکانہ سے بھی اسکے پاؤں اکھڑ  چکے ہیں۔ لاڑکانہ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار نے پاکستان تحریک انصاف کی مدد سے میدان مار لیا ہے۔ 

8. تجارتی خسارے میں 35% سے زائد کمی پر عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے اظہار اطمینان۔ 
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 17 اکتوبر 2019
1۔ وزیراعظم کی جانب سے آج کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح

2۔ عالمی اقتصادی فورم کی سال 2019 کے لئے گلوبل کمپیٹیٹونیس (The Global Competitiveness Report) رپورٹ میں پاکستان کا دنیا کی متحرک ترین معیشتوں میں 52واں نمبر

3۔ حکومتی سیکورٹیز میں سرمایہ کاری کا نیا ریکارڈ قائم۔ مجموعی حجم 10 کھرب کی سطح سے تجاوز کر گیا۔

4۔ پاکستان اور مصر کے مابین تجارت کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم۔ 

5۔ پی ٹی سی ایل کے منافع میں دو ہندسی اضافہ

6۔ پاکستان میں ساڑھے 14 ارب ڈالر مالیت کے سعودی منصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ 

7۔ خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے تمام اضلاع میں پولیس کی تعیناتی کا عمل مکمل جبکہ ججز کی تقرریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

8۔ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کو 30 ستمبر 2019 کی سہ ماہی کے دوران %9 منافع حاصل ہوا جس کی مقدار 3.88 ارب رہی۔

9۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے 2020 سے پاکستان میں معاشی انقلاب کی پیشگوئی کردی۔

10۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل مستحکم ہے۔
 

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 16 اکتوبر 2019


اس سال ٹیکس کا ہدف 388ارب روپے رکھا گیا ہے 

پہلی سہ ماہی میں پچھلے سال سے 44٪ زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا

ایک سال میں پی آر اے کے رجسٹرڈ ٹیکس پیئرز کی تعداد میں 19%  اضافہ ہوا

‏دس سال بعد پنجاب بنک نے شئیر ہولڈرز کو Cash Dividend دیا اور 12 ارب منافع کمایا... اور اس سال کے پہلے 6 ماہ میں ہی منافع 7 ارب ہو چکا ہے.

‏رواں مالی سال ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کی بہتری کیلئے 15فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں

سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے گزشتہ برس 32 ٪ اور اس سال 41٪،فنڈز رکھے گئے

بینک آف پنجاب کو 2019 کی پہلے ششماہی میں ریکارڈ 7 ارب روپے کا منافع ہوا ہے

بینک آف پنجاب کی 60 نئی برانچز کھولی گئی ہیں جن میں 17 جنوبی پنجاب کی بھی شامل ہیں

اب 12  ٹیکسز/لیویز شہری آن لائن جمع  کراسکیں گے

نیشنل نیریٹوبلڈنگ سنٹر روزمرہ رپورٹ 15 اکتوبر 2019

1. محکمہ اوقاف کی رپورٹ کیمطابق گزشتہ 1 سال میں سے 1262 ایکڑ اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروائی گئی۔ 

2. کابینہ اجلاس میں "زندگیاں بچانے والی ادویہ" کی سستے داموں دستیابی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

3. حکومت کی جانب سے پہلی "ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی" کے قیام کی منظوری 

4. بہتر، سرسبز اور صاف اسلام آباد کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارے کی تنظیم نو اور وفاقی دارالحکومت کیلئے نئے ماسٹر پلان کی منظوری 

5. 2017 سے 50% کمی کے بعد ریسکیو 1122 کے ملازمین کیلئے "ایمرجنسی الاؤنس" کی منظوری۔ امدادی خدمات کا دائرہ پنجاب کی تمام تحصیلوں تک بڑھایا جائے گا۔ 

6. 8 ماہ کی معطلی کے بعد قومی ایئرلائن کی جانب سے کوالالمپور کیلئے پروازوں کا آغاز 

7. برطانوی شاہی جوڑے کی 13 برس بعد پاکستان آمد۔ ایسے دوروں سے پاکستان کا نرم تشخص دنیا میں اجاگر ہوتا ہے۔ 

8. انسداد پولیو کے حق میں اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے 100 فتاویٰ کی منظوری۔ 

9. بلوچستان میں 22% اضافے کے ساتھ 11 ارب مالیت کا ریکارڈ سیلز ٹیکس جمع۔ 

10. وزیراعظم مرغبانی اقدام کے تحت گھریلو سطح پر مرغبانی کے فروغ کیلئے سالانہ 40 ہزار خاندانوں کی معاونت کے منصوبے کا خیبرپختونخوا میں آغاز۔ 

Category:
نیشنل نیریٹو بلڈنگ سنٹر