پی ٹی آئی کینیڈا انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج | Pakistan Tehreek-e-Insaf

پی ٹی آئی کینیڈا انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج

پی ٹی آئی کینیڈا کے انٹرا پارٹی انتخابات آفس آف انٹرنیشنل چیپٹرز اسلام آباد کے زیر انتظام 21 نومبر،2017 کو منقعد کئے گئے۔ ان انتخابات میں کینیڈا ایسٹ میں مرزا ذوالفقار چوہدری صدر، خاور چوہدری نائب صدر، امتیاز اعوان جنرل سیکریٹری اور محترمہ بُشری تیمور انفارمیشن سکریٹری کے عہدوں پر کامیاب قرار پائے. منتخب اراکین پارٹی جلد ہی پارٹی کی تنظیم ساذی اوردیگر عہدے داران کو مقرر کریں گے.

پی ٹی آئی کینیڈا کے انتخابات دو ریجنز ایسٹ اور ویسٹ کینیڈا کی بنیاد پر منقعد کئے گئے. 2017 کے آغاز میں انتخابی عمل کا آغاذ ہوا، تاہم، ستمبر 2017 میں پی ٹی آئی آلیکشن کمیشن نے تفصیلی انتخابی ضابطہ اخلاق اور ہدایات کے ساتھ رسمی طور پر انتخابات کا اعلان کیا.

اس موقع پر نو منتخب صدر، مرزا ذوالفقار چوہدری نے کہا کہ سال 2017، پی ٹی آئی کینیڈا کے لئے اھم رہا. پی ٹی آئی نے کینیڈا میں مختلف پروگرام اور رکنیت سازی مہم منقعد کیں۔ عوام کی بھرپور اور پر جوش شرکت نے پی ٹی آئی کو کینیڈا میں منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایسی پزیرائ کینیڈا میں کسی اور پاکستانی سیاسی جماعت کوحاصل نہیں ہوئ ہے. انتخابات کے لئے رکنیت سازی مہم 28 اکتوبر، 2017 کو اختتام پذیر ہوئی. انھوں نے مزید کہا کہ تمام پارٹی اراکین نے ایک ہی انتخابی پینل کی حمایت کی اور ہم اس کو ہم آہنگی اور اتحاد کی علامت سمجھتے ہیں. اس کامیابی کے لئے، ہم اپنے تمام محترم کارکنوں اور حامیوں کے شکر گزار ہیں جو اس مقصد کے لئے جدوجہد کرتے رھے. ہم پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو شفاف اور پیشہ ورانہ طریقے سے آزاد اور منصفانہ انتخابات کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

نو منتخب نائب صدر خاور چوہدری نے کہا پی ٹی آئی کینیڈا ایسٹ کے انتخابی پینل کو پیشہ ورانہ صلاحیتں، پارٹی خدمات اور وابستگی کو مد نظر رکھنے کے بعد نامزد کیا گیا ھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کینیڈا کے منتخب ادارے کینیڈا میں پی ٹی آئی کے واحد نمائندے ہیں اور ان اداروں کے علاوہ کوئی بھی پی ٹی آئی کینیڈا یا اس کے نام کو استعمال نہیں کر سکتا. ہمارا فیس بک پیج www.fb.com/PTICanada ہے اور ہم جلد ہی دیگر سوشل میڈیا ذراع کا اعلان کریں گے. اگر کسی کو پی ٹی آئی کے متعلق معلومات کی ضرورت ہو تو وہ پی ٹی آئی کے نمائندوں سے رابطہ کر سکتا ہے.

نو منتخب جنرل سیکریٹری امتیاز اعوان نے کہا اگلے مرحلے میں، پی ٹی آئی کینیڈا اپنے منشور اور دیگر تنظیم ساذی کے اقدامات متعارف کرائے گی. منتخب کردہ پی ٹی آئی نمایدے یہ پُر عزم ارادہ رکھتے ہیں کہ ذیادہ سے ذیادہ رکنیت سازی کو یقینی بنایں گے اور پی ٹی آئی اور عمران خان کے سیاسی منشور کو فروغ دیں گے۔

تقریب میں پی ٹی آئی کینیڈا انفرمیشن ڈویژن کی جانب سے تنظیم سازی اور حکمت عملی پہ پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔