عندلیب عباس | Pakistan Tehreek-e-Insaf
کور ممبر

پیشہ ورانہ پروفال 

عندلیب عباس ایک مایہ ناز کنسلٹنٹ ، کوچ اور صحافی ہیں ، جنہوں نے پاکستان میں پاکستان مینجمنٹ فیلڈ کے اندر ترقی کی نئی راہیں کھولیں ، عندلیب عباس کنسلٹنگ اور ٹریننگ کے شعبے سے 18 سال سے زائد عرصے سے منسلک ہیں اور سٹریٹجک پلاننگ، مارکیٹنگ اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ  میں مہارت رکھتی ہیں، انہوں نے پاکستان کی تقریبا تمام ٹاپ کمپنیوں اور عالمی تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے, عندلیب عباس ورلڈ بینک ،ایشین ڈویلپمنٹ بینک ،DFID اور SDC کی ہیومن ریسورس کنسلٹنٹ رہ چکی ہیں ،عندلیب عباس ایک سرٹیفائیڈ فرینکلن کووے ماسٹر ٹرینر ہیں اور پاکستان کی پہلی سرٹیفائیڈ ریزلٹ کوچنگ ٹرینر ہیں . وہ برٹش اور امریکی ایسو ایشن اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان  کی ٹرینر ہیں 

ان کو ورلڈ بینک کی جانب سے دس سالہ سٹریٹجک پلاننگ کے لئے بھی مدعو کیا گیا ،اسکے علاوہ وہ LUMS ، LSE اور امپیریل کالج میں وزٹنگ فیکلٹی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکی ہیں ، عندلیب عباس نے بہت سارے پیپر اور دو ہزار سے زائد آرٹیکل لکھے ہیں اور اس وقت کافی سارے ادارے جیسے کہ ڈیلی ٹائمز پاکستان ، ایکسپریس ٹریبیون ، ڈان اور دی نیوز انکی خدمات حاصل کرتے ہیں 

عندلیب عباس اس وقت عمران خان کے ساتھ کمیونیکشن کوچ اور ایڈ وائزر بھی ہیں اور عمران خان کی تقاریر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں 

کامیابیاں اور ایوارڈ : 

ورلڈ بینک کے سوشل ڈولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 2002 میں نامزد کئے جانے والے ٹاپ 30 سٹریٹجک تھنکرز میں عندلیب عباس واحد پاکستانی تھیں ، عندلیب عباس وہ پہلی پاکستانی تھیں جو کہ سرٹیفائیڈ ریزلٹ کوچنگ سسٹم کی کوچ تھیں جو کہ انٹرنیشل کوچنگ فیڈریشن کے ساتھ الحاق رکھتا ہے اور دنیا کا سب سے بڑا پروفیشنل کوچز کا ادارہ ہے ، تحریک انصاف کے 30 اکتوبر 2011 کے لاہور والے تاریخی جلسے کی مارکیٹنگ اور منصوبہ بندی میں ایک بڑا کردار عندلیب عباس کا تھا . عندلیب عباس نے بہت سارے پیشہ ورانہ لوگوں کو سیاست میں متعارف کروایا . انہوں نے انصاف پروفیشنلز فورم کو تشکیل دیا جو بعد میں تحریک انصاف کی پالیسیوں کے بارے میں ریسرچ کرنے کا مرکز بنا ، عندلیب عباس نے تنظیموں کی سربراہی کرنے کے تجربے کا تحریک انصاف میں بھرپور استعمال کیا  اور تحریک انصاف وہ پہلی جماعت بن گئی جس نے ISO 9000 سرٹیفائیڈ ہونے کا عمل 2014 میں شروع کیا 

آئی ایس او 9000 ایک بین الاقوامی سسٹم ہے جو کوالٹی مینجمنٹ کو پرکھتا ہے ، جو کہ پیشہ ورانہ تنظیم ، معیار اور ادارے میں پر احتساب گورنس کو یقینی بناتا ہے 

میں تحریک انصاف میں کیوں ہوں؟

میری سوچ یہ ہے کہ پاکستان ایک آزاد ، خود مختار ، پر امن ، ترقی یافتہ ، تعلیم یافتہ ، مساوات سے بھرپور اور ایک جدید فلاحی ریاست بنے گا ، عمران خان کی پاکستان میں تبدیلی لانے کی جدوجہد سے متاثر ہو کر میں نے 2007 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور اسکے بعد سے تبدیلی کا پیغام پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کیا ، میں اس تاثر کو زائل کرنا چاہتی ہوں کہ پیشہ ورانہ شخص سیاستدان نہیں ہو سکتا اور سیاستدان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مالک نہیں ہو سکتا 

سیاسی سفر 

پاکستان کی سیاست کو بہت قریب سے دیکھا ، اک نظام جہاں اشرافیہ نے صرف اپنے لئے ایک نظام بنایا اور پاکستان کے حقوق کو مسخ کیا ، پاکستانی عوام کے حقوق کو روندا گیا جہاں ان کے پاس انصاف نہیں ہے ، عندلیب عباس اس نتیجے پر پہنچیں کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اس میوزیکل چئیر کے کھیل نے پاکستان کو کرپشن ، غربت اور منفی رجحانات کے علاوہ کچھ نہیں دیا ، اس مشکل وقت میں جہاں ملک ایک نازک موڑ پر کھڑا تھا ، عمران خان نے نوے کی دہائی میں پاکستان تحریک انصاف بنائی اور کرپشن اور قربا پروری کے خلاف اعلان جنگ کیا . , عمران خان کی اس جدوجہد سے متاثر ہو کر عندلیب عباس نے 2007 میں تحریک انصاف جوائن کی 

عندلیب عباس اس وقت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی ممبر ہیں ، اسکے علاوہ تحریک انصاف کی سٹریٹجی کمیٹی اور تحریک انصاف کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن بھی ہیں . اور بڑے متحرک انداز میں ٹی وی ٹاک شوز میں تحریک انصاف کا نظریہ پیش کرتی ہیں . عندلیب عباسی انتہائی منتقی انداز میں دلیل کے ساتھ بات کرتی ہیں اور سیاسی مخالفین کو بھرپور جواب دیتی ہیں