علی زیدی | Pakistan Tehreek-e-Insaf
مرکزی سینئر وائس پریزیڈنٹ

علی زیدی کراچی میں پیدا ہوئے اور وہیں سے تعلیم حاصل کی ، علی زیدی شادی شدہ ہیں اور دو بچوں کے والد ہیں 

ان کی پیشہ ورانہ مہارت میں مختلف شعبوں کے اندر چھوٹے کاروبار کو کامیابی سے چلانا ہے 

علی زیدی امریکہ میں عمران خان فاونڈیشن کے بانی صدر تھے ، 

انہوں نے 2002 میں عام رکن کی حیثیت سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی 

علی زیدی نے اپنا سیاسی کیرئر 2002 کے انتخابات میں PS 116 کے امیدوار کے طور پر شروع کیا 

اسکے بعد 2003 میں تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بنے اور اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ممبر ہیں ، اسکے علاوہ انہوں نے 2004 سے 2008 تک تحریک انصاف کے بین الاقوامی کوآرڈی نیٹر رہے اور پوری دنیا میں تحریک انصاف کے چیپٹر تشکیل دیے 

علی زیدی نے 2012 میں چھ ماہ کے مختصر عرصے کے لئے تحریک انصاف کے وائس پریزیڈنٹ برائے سندھ اپنی خدمات سر انجام دیں 

عام انتخابات 2013 میں علی زیدی تحریک اانصاف کی جانب سے این اے 252 کراچی اور این اے 208 جیکب آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار تھے 

پھر 26 دسمبر 2014 کو عمران خان کی جانب سے علی زیدی کو تحریک انصاف کراچی ریجن کا صدر بنایا گیا اور یہ عہدہ علی زیدی کے پاس 16 جنوری 2016 تک رہا کیونکہ پارٹی کے تمام عہدے پارٹی الیکشن کی وجہ سے تحلیل کردیے گئے 

تحریک انصاف کراچی کی صدارت کے دوران علی زیدی نے تحریک انصاف کو زمینی سطح پر مظبوط کیا ، پارٹی کے ڈھانچے کو جدت دی . دسمبر 2015 میں ہونے والے بلدیاتی  انتخابات کی مہم کی کراچی میں سربراہی کی اور کراچی کی 90 فیصد یونین کونسلز کے لئے کامیابی سے امیدوار تلاش کئے 

کور کمیٹی کے ممبر ہونے کے علاوہ علی زیدی تحریک انصاف کے آفیشل سپوکس پرسن بھی ہیں