شفقت محمود | Pakistan Tehreek-e-Insaf
کور ممبر

شفقت محمود 19 فروری 1950 کو پیدا ہوئے ، انکے والد کا نام ولایت خان ہے اور شفقت محمود این اے 126 لاہور سے منتخب رکن قومی اسمبلی ہیں جو کہ 2013 کے عام انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہوئے  

تعلیم اور سول سروس : 

شفقت محمود نے ہارورڈ یونیورسٹی کیمبرج سے 1981 میں  پبلک ایڈمنٹسریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ،اسکے علاوہ انکے پاس یونیورسٹی آف سدرن کیلفورنیا سے پبلک پالیسی اینڈ ایڈمنٹسریشن کی ماسٹر ڈگری بھی ہے جو انہوں نے 1987 میں حاصل کی ، شفقت محمود نے پاکستان کے اندر سول سروس میں بارہ سال تک خدمات سر انجام دیں ، انہوں نے بطور اسسٹنٹ کمشنر مری اور پاکپتن  خدمات سر انجام دیں . اس کے بعد ان کی پوسٹنگ بطور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری لاہور میں ہوئی ،اسکے علاوہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے طور پر ڈیرہ غازی خان اور گوجرانوالہ میں خدمات سر انجام دیں . ایڈیشنل کمشنر برائے افغان مہاجرین تنظیم بھی خدمات سر انجام دیں . اس کے بعد پنجاب کے ایڈیشنل فنانس سیکرٹری رہے اور پھر وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر کام کیا 

سیاست : 

شفقت محمود نے 1990 میں سیاست میں شمولیت اختیار کی اور پیپلز پارٹی کے رکن بنے . اسکے بعد 1994 میں چھ سال کے عرصے کیلئے سینیٹر بنے . وزیراعظم ملک معراج خالد کی عبوری کابینہ میں وفاقی وزیر کے طور پر کام کیا ، شفقت محمود اسٹیبلشمنٹ اور مینجمنٹ کمیٹی سروس ، دفاع ، دفاعی پیداوار ، ایوی ایشن ، امور خارجہ ، امور کشمیر اور شمالی علاقہ جات اور فنگشنل کمیٹی برائے حکومتی اشورنس کیلئے سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبر رہے ، انہوں نے 13 دسمبر 2011 کو پاکستان تحریک انصاف جوائن کی اور پارٹی میں بطور سیکرٹری اطلاعات کام کیا 

ان کے بارے میں مزید معلومات کیلئے ان سے اس ایڈریس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے  

[email protected]