Important Information for PTI Voters | Pakistan Tehreek-e-Insaf

تحریک انصاف کا ووٹرز کیلئے نہایت اہم پیغام

عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کم کرنے  اور آپ کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کیلئے دھاندلی کے دو نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں:

1.    دوران ِڈرائیونگ چالان کی صورت میں پولیس آپ سے ڈرائیونگ لائسنس کی بجائے  اصل شناختی کارڈ کا مطالبہ کرے گی تاکہ آپ اصل  شناختی کارڈ موجود نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کے روز ووٹ ڈالنے سے محروم ہو جائیں.

2.    متعدد  افراد پرمشتمل بڑے گھرانوں  کے افراد کو نامعلوم یا معلوم فون نمبرز سے  رابطہ کر کے کہا جا رہا ہے کہ آپ کے نام پر جعلی شناختی کارڈ موجود ہونے کی وجہ سے آپ کا اصل شناختی کارڈ بلاک کیا جا رہا ہے،  تاکہ آپ اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکیں۔

تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ  چوکنا رہیں ، آگاہ رہیں اور اپنا اصل شناختی کارڈ کسی بھی صورت کسی اور کے حوالے نہ کریں۔ اگر کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے کہ آپ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں تو یہ ثابت کرنا بھی اس کی ذمہ داری ہے۔

آپ سے گزارش ہے کہ مکمل طور پر ہوشیار رہیں اور دھاندلی کی کسی بھی کوشش کی اطلاع فوراً سوشل میڈیا کے ذریعے ہم تک پہنچائیں. اپنے ووٹ کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔