پریس ریلیز
22-04-2018
پی ٹی آئی برطانیہ کی طرف سے کپتان کا پرتپاک استقبال
29 اپریل لاہور جلسہ اور پارٹی فنڈ کیلئے عہدیداروں نے پچاس ہزار پاؤنڈ کے قریب عطیہ جمع کرلیا
پی ٹی آئی برطانیہ کے عہدیداروں نے صدر ریاض حسن کی صدارت میں چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی
یہ موجودہ منتخب باڈی کی چیئرمین سے پہلی ملاقات تھی
ریاض حسن نے یورپ بھر سے منتخب نمائندوں کو بھی مدعو کر رکھا تھا جن میں آئرلینڈ ، بیلجئم ،ڈنمارک، آسٹریا, ناروے , ہانگ کانگ اور کینیڈا کے منتخب نمائندگان قابل ذکر ہیں۔ تمام یورپی چیپٹرز کے نمائندوں نے نہ صرف خان صاحب سے ملاقات کی بلکہ دل کھول کر پارٹی کو عطیہ بھی دیا
یورپئنُ ممالک کے نمائندگان اور یوکے کی الیکٹڈ باڈی نے اپنی ذاتی حیثیت اور ڈونرز کے زریعے تقریباً پچاس ہزار پاؤنڈ کے قریب چندہ پارٹی فنڈ کیلئے جمع کیا۔ بلاشبہ اتنے مختصر وقت میں اس قدر چندہ جمع کرنا پی ٹی آئی یوکے کی بہت بڑی کامیابی ہے اور اسکا کریڈٹ پی ٹی آئی برطانیہ کی منتخب ٹیم کو جاتا ہے جنھوں نے ثابت کیا کہ وہ اس نئے پاکستان کی مہم میں اپنے کپتان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہ چندہ 29 اپریل کے جلسے کیلئے انکی طرف سے اپنے کپتان کو ایک تحفہ ہے
چئرمین نے یوکے کی الیکٹڈ باڈی کا شکریہ ادا کیا اور ایک مرتبہ پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا اصل اثاثہ ہیں اور عمران خان نے پھر یہ بات کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کو ترجیح دیگی کیونکہ انکا تجربہ دنیا دیکھنے کی وجہ سے زیادہ ہوتا ہے اور کیونکہ میں خود 18 سال کی عمر میں باہر آگیا تھا تو مجھے پتہ ہے کہ ملک سے باہر اپنے بقا کیلئے کسطرح جدوجہد کرنی پڑتی ہے
ہم لاہور جلسے سے پاکستان کی سیاست کی تاریخ تبدیل کرنے جارہے ہیں یہ جلسہ پاکستان کی سیاست کو ایک نیا رخ دیگا
کپتان نے اپنی ٹیم کو لاہور جلسے اور آئندہ الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت کی اور اپنی ٹیم سے وعدہ کیا کہ وہ خود اور پی ٹی آئی سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حقوق کیلئے ہر حد تک جائیگی اور ہر ممکن کوشش عمل میں لائی جائیگی
میڈیا سیل
پی ٹی آئی یوکے