Founding Chairman Imran Khan’s Message from Adiala Jail | Pakistan Tehreek-e-Insaf

 

Former Prime Minister and Pakistan Tehreek-e-Insaf’s founding chairman Imran Khan’s Message from Adiala Jail

27th September 2024

Today marks one year since I’ve been in Adiala Jail. They thought they would be able to break me because I would not be able to survive in a death cell. I am held in the cell for between 21 and 22 hours every day. I sweat so much during the day that my clothes are constantly wet. Jail staff ask me to change clothing so it doesn’t tear. They have no idea what a sportsman’s training is like. Sportsmen are trained to withstand all kinds of pressure. A sportsman trains his body by putting it under all kinds of stress, and the sort of intense physical and mental training that I have undergone has prepared me to face any and all situations. I am not one to crumble under any physical or mental duress.

A nuclear bomb isn’t (necessarily) needed to destroy a country. No nation is (fully) destroyed until its morality, its institutions are ruined. If that was the case, Japan would not have developed into what it is today. Japan experienced two nuclear attacks, but it was back on its feet in ten years. It was able to do so because its (state) institutions were not destroyed.

The ruling mafia wants an unlawful extension (in their tenure of service). The Gang of Three wants an extension even if that means ruining the future of the country. The Hamood-ur-Rahman Commission Report summarizes that one man, (General) Yahya Khan, destroyed the country's democracy for the sake of his personal power. As a result, the country lost billions of dollars, and we were humiliated internationally. 90,000 of our soldiers became prisoners of war and 50,000 Pakistanis lost their lives. The Hamood-ur-Rahman Commission Report was concealed for many decades. The purpose of forming a commission is to learn from its findings.

It is proven that Qazi Faez Isa is colluding with them [the illegitimate regime]. One of their players is Qazi Faez Isa and the other is Sikandar Sultan Raja. Their captain is the third umpire, who is controlling everything (from behind the scenes). Qazi Faez Isa provides them with protection for all the atrocities that they have inflicted upon us. As the Chief Justice, it was incumbent upon Justice Qazi Faez Isa to safeguard human rights. Human rights continue to be gravely violated in the country as Qazi Faez Isa looks on. He has yet to hear our case regarding February 8th (2024) [election rigging]. We have repeatedly requested for a judicial commission to be formed to inquire about the incidents of May 9th (2023), but to date, no such commission has been set up. Every time Pakistan Tehreek-e-Insaf has asked for an inquiry commission to be formed to look into an incident, it has been opposed by Qazi Faez Isa, in turn, providing protection to forces that have been harmingPTI and committing grave human rights violations.

Our people have been incarcerated for sixteen months without a trial. Mahmood Ur Rasheed and (Senator) Ejaz Chaudhary have been imprisoned despite being ill. But Qazi Faez Isa did not order a single judicial inquiry. Western powers are not implementing a ceasefire in Palestine because they want the Palestinian people to be completely crushed first. These people, too, were waiting for us to be crushed before the elections, but then the February 8th polling day arrived. They could never imagine that a party that was not even allowed to contest the elections would sweep the polls. Their [the regime] morale has taken a massive hit by the silent revolution brought about the people on February 8th. Legally and constitutionally, the winning party should have formed the government. However, here we have our offices raided, our people (illegally) arrested. Qazi Faez Isa is providing all of this with his protection. Constitutional amendments are being proposed so that Qazi Faez Isa can be given an extension (in his tenure as the Chief Justice). It is being revealed that the person who humiliated Qazi Faez Isa at the bakery (by stating his displeasure to the injustice) has been abducted. They should wake up and have some shame! Societies flourish on ethics, not through brute force.

The 190 million Pounds case that they fabricated against us, it has made a profit of 20 billion (Rupees) and there is no proof that the money was ill-gotten. I have not benefited from the Al-Qadir Trust at all. 350 Kanal (around 44 acres) of land belongs to the Al-Qadir Trust and 1,000 Kanal (around 125 acres) belongs to Namal University. This land was donated to the Al-Qadir Trust by Malik Riaz and if the Trust fails, the land reverts to the donor.

I have been running charities for 35 years. About 10 billion Rupees are collected for Shaukat Khanum Cancer Hospitals annually. I do not get any benefit from any welfare organizations. Nawaz Sharif and Zardari were in power for forty years. Why did they not set up any trusts?

Raoof Hasan came to the jail two or three times but he was not allowed to meet with me. I have made it clear after the rally on September 8th that I will not negotiate with anyone anymore. The Establishment continues to be underhanded. The leadership, including Ali Amin Gandapur (Chief Minister of KP) have been instructed that there is no point in holding talks with the Establishment. They have refused to stay politically neutral since when (General) Bajwa was in charge. They crush us further the more we back off. This is not the policy of the institution as a whole, but of the King.

I do not personally know Justice Mansoor Ali Shah. Only thirty days remain (before the current CJP retires). As the senior most judge of the Supreme Court, Justice Mansoor Ali Shah must be notified as the next Chief Justice. The Constitution requires that the senior most judge should become the Chief Justice of Pakistan. Qazi Faez Isa’s appointment was notified three months ahead of time. What did Qazi Faez Isa do about threats to the judges of the Islamabad High Court? He does not even pretend to be unbiased!

 

بانی پاکستان تحریک انصاف کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت

اڈیالہ جیل میں آج میرا ایک سال پورا ہو گیا ہے ۔ان کا خیال تھا کہ یہ ٹوٹ جائے گا اور چکی میں نہیں رہ سکے گا ۔ میں 21 سے 22 گھنٹے چکی میں رہتا ہوں ۔گرمیوں کے دنوں میں اتنا پسینہ آتا تھا کہ جو کپڑے پہنتا تھا وہ بھی مسلسل گیلے رہتے تھے ۔جیل عملے نے کہا کہ خان صاحب کپڑے بدل لیں یہ پھٹ جائیں گے ۔ان کو پتہ ہی نہیں کہ ایک سپورٹس مین کی ٹریننگ کیا ہوتی ہے ۔سپورٹس مین کی ٹریننگ ایسی ہوتی ہے کہ وہ ہرطرح کے دباؤ میں رہنے کا عادی ہوتا ہے ۔ ایک سپورٹس مین اپنے جسم کو ہر طرح کا سٹریس دے کر تیار کرتا ہے اور میں نے جس طرح کی سخت دماغی اور جسمانی ٹرینگ سے خود کو گزارا ہوا ہے اس نے مجھے ہر طرح کی سخت جسمانی اور دماغی تکلیف کے لیے تیار کیا ہوا ہے اور میں کسی دباؤ اور تکلیف سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔

کسی بھی ملک کو تباہ کرنے کے لیے ایٹم بم کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ ادارے اور اخلاقیات جب تک تباہ نہیں ہوتے ملک تباہ نہیں ہوتے۔ اگر ایسا ہوتا تو جاپان آج ترقی کر کے یہاں نہ پہنچا ہوتا۔ جاپان پر دو ایٹم بم گرے 10 سال میں وہ دوبارہ کھڑا ہو گیا کیونکہ جاپان کے ادارے تباہ نہیں ہوئے تھے ۔

ایکسٹینشن مافیا ناجائز توسیع لینا چاہتا ہے ۔گینگ آف تھری مافیا اپنی توسیع کے لیے ملک کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے ۔حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا خلاصہ ہے کہ ایک آدمی یعنی یحی خان نے اپنی ذاتی طاقت کو بڑھانے کے لیے ملک کی جمہوریت کو تباہ کر دیا تھا ۔ہ ملک کو اس وقت اربوں ڈالر کا نقصان ہوا اور ہم دنیا بھر میں ذلیل ہوئے ۔ ہمارے 90 ہزار فوجی قیدی بنے اور 50 ہزار پاکستانیوں کو قتل کیا گیا ۔حمودالرحمان کمیشن رپورٹ کئی دہائیوں تک چھپائی گئی۔کمیشن رپورٹ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس سے سبق سیکھو ۔

یہ ثابت ہو چکا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ ان کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔قاضی فائز عیسیٰ ان کا ایک کھلاڑی اور سکندر سلطان راجہ دوسرا کھلاڑی ہے۔تھرڈ امپائر ان کا کپتان ہے جو سارا کچھ کنٹرول کر رہا ہے ۔قاضی فائز عیسٰی ہم پر ہونے والے ظلم کو تحفظ دیتا رہا ہے ۔ بطور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فرض تھا کہ وہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ۔ملک میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور قاضی فائز عیسیٰ اس سب پر خاموش ہے ۔ ہمارے 8 فروری کے کیس کو آج تک قاضی فائز عیسیٰ نے نہیں سنا۔ ہم نے متعدد بار قاضی فائز عیسیٰ سے استدعا کی کہ 9 مئی پر کمیشن بنائیں لیکن آج تک 9 مئی کی تحقیقات کے لیے کمیشن نہیں بنا۔ جس بھی کیس میں پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر صاف اور شفاف تحقیق کے لیے کمیشن بنایا جائے ، قاضی فائز عیسیٰ نے اس کی مخالفت کی اور جو طاقتیں تحریک انصاف کو نقصان پہنچا رہی تھیں اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں میں ملوث تھیں قاضی فائز عیسیٰ نے ان کو تحفظ فراہم کیا۔

ٹرائل کے بغیر ہمارے لوگ 16 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں ۔محمود الرشید اور اعجاز چوہدری بیماری کے باوجود جیلوں میں قید ہیں ۔قاضی فائز عیسیٰ نے ایک بھی جوڈیشل انکوائری نہیں کروائی۔مغربی طاقتیں فلسطین میں سیز فائر اس لیے نہیں کروا رہیں تاکہ فلسطینیوں کو پہلے کرش کیا جا سکے ۔یہ لوگ بھی انتظار کرتے رہے کہ  الیکشن سے پہلے ہم کرش ہو جائیں گے لیکن پھر 8  فروری کا الیکشن آ گیا۔ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایک ایسی جماعت الیکشن میں واضح برتری حاصل کرے گی جس کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہی نہیں تھی۔ عوام نے جس طرح 8  فروری کو خاموش انقلاب برپا کیا ہے ، اس نے ان کے حوصلے بری طرح پست کیے ہیں ۔ آئینی اور قانونی طور پر جیتی ہوئی پارٹی کو اقتدار ملنا چاہیے تھا ۔ لیکن یہاں الٹا ہمارے دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ نے انہیں تحفظ فراہم کیا ہوا ہے ۔آئینی ترامیم قاضی کی توسیع کے لیے ہیں ۔ قاضی فائز عیسیٰ کو بیکری میں جس نے ذلیل کیا اس کے بارے میں سامنے آ رہا ہے کہ اسے اٹھا لیا گیا ۔ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں اور شرم آنی چاہیئے۔انسانوں کے معاشرے کو ڈنڈے سے نہیں اخلاقیات سے چلایا جاتا ہے ۔

190 ملین پاؤنڈ کا جو ہم پر کیس بنا دیا گیا اس پر ابھی تک 20 ارب کا منافع ہو چکا ہے۔ یہ آج تک ثابت نہیں کر سکے  کہ وہ غیر قانونی یا ناجائز پیسہ تھا۔ القادر ٹرسٹ سے مجھے ایک ٹکے کا فائدہ نہیں ہوا نہ ہونا ہے۔ 350 سو کنال اراضی القادر ٹرسٹ  اور 1000 کنال اراضی نمل یونیورسٹی کی ہے ۔القادر یونیورسٹی کے لیے زمین ملک ریاض نے ٹرسٹ کو عطیہ کی۔  اگر ٹرسٹ نہیں چلتا تو زمین واپس ڈونر کو چلی جاتی ہے-

35 سے فلاحی ادارے چلا رہا ہوں- شوکت خانم ہسپتال کے لیے ہر سال 10 ارب روپے اکھٹے ہوتے ہیں۔ کسی بھی فلاحی ادارے سے مجھے کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہے - نواز شریف اور زرداری 40 سال تک اقتدار میں رہے انہوں نے کوئی ٹرسٹ کیوں نہیں بنایا؟

روؤف حسن دو تین مرتبہ جیل میں ملنے آئے تھے لیکن ان کو  ملنے نہیں دیا گیا۔ 8 ستمبر کے جلسے کے بعد واضح کرچکا ہوں کہ ہم کسی سے کوئی مزاکرات نہیں کرینگے۔اسٹیبلشمنٹ کے لوگ دائیاں دکھا کر بائیاں مارتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور سمیت تمام لیڈر شپ کو ہدایات ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ باجوہ کے دور سے یہ ہمیں کہتے آئے ہیں کہ نیوٹرل کی بات نہ کرو ۔جتنا ہم پیچھے ہٹتے ہیں اتنا یہ ہمیں کرش کرتے ہیں۔ یہ پورے ادارے کی نہیں بادشاہ کی پالیسی ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ سے میری کوئی جان پہچان نہیں۔ تیس دن رہ گئے ہیں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس ٹقرری کا اعلان ہو جانا چاہیئے ۔ آئین بھی یہی کہتا ہے کہ سینیئر ترین جج چیف جسٹس ہوگا ۔ قاضی فائز عیسیٰ  کی تقرری کا تین ماہ پہلے اعلان کیا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکیاں ملی ہیں اس پر قاضی فائز عیسیٰ نے کیا کیا؟  قاضی فائز عیسی تو نیوٹرل نظر آنے کی کوشش بھی نہیں کرتا ۔