
Former Prime Minister Imran Khan's Conversation with His Lawyers and Representatives of the Media at Adiala Jail - January 18, 2025
"The political victimization of women and the tarnishing of their dignity is against our societal, moral, and religious values. Bushra Bibi is not a politician. Targeting her just to pressure me is absolutely condemnable. She has had to endure cruelty only because she is my wife. Using women as targets in politics is the height of moral decay.
Let me reiterate that our party workers, including myself, would prefer being in jail over accepting the dictatorship of Yahya Khan Part 2. I will not compromise on the struggle for our genuine freedom, no matter how much pressure is exerted on me. The Hamoodur Rahman Commission report states clearly that Yahya Khan split the country in two to save his own hold on power. Even today, Yahya Khan Part 2 is playing the same game.
Human rights are being blatantly trampled upon in Pakistan under a brutal dictatorship hidden behind the veil of a so-called democratic government. Heinous mental and physical torture has been inflicted on prisoners in military custody. Even now, no visits are being permitted with those still in custody. This is unconstitutional, and a violation of their fundamental human rights. Over 100,000 raids were conducted on homes of PTI supporters in Punjab alone. Thousands of innocent workers were arrested. Even women and children were not spared. PTI stands firm despite all this.
Only those who live under the shadow of fear compromise on principles and ideology. I fear no one but God. Faith gives one the strength to never bow down to anyone. Only those who lack faith bow down (in fear). Prophet Muhammad (PBUH), who was the greatest leader of all time, taught us through his life that no matter how intense the trials, one must remain steadfast for the truth and never bow down to anyone but God.
Pakistan Tehreek-e-Insaf's struggle is to ensure the ascendancy of democracy, the rule of law, independent judiciary and media, and the protection of basic civil rights. We will succeed because we are on the side of the truth. I will struggle for it until my last breath, and my nation must not back down either!
The verdict in the Al-Qadir Trust case has exposed Pakistan’s judiciary to global ridicule. In a clumsy attempt to distort facts, the sold-out media labeled it a ‘sham trust.’ The Al-Qadir Trust is neither Bilawal House nor Avenfield House — it is an institution aimed at introducing students to the Seerah [life, example, and experiences] of the Prophet.
It is obvious that Malik Riaz was threatened, leading his son to buy a property in London worth nine billion rupees for eighteen billion. The prosecution has not yet been able to prove money-laundering took place. Yet, charges were filed against me and my wife, who did not derive financial benefit of even a single penny. If the charge against me is due to holding public office, on what grounds was Bushra Bibi, a housewife, targeted? Another absurdity is the government’s takeover of Al-Qadir University, which isn’t even government property. Under what law can the government seize trust property?
The so-called ‘sealed envelope’ can be opened by the government and investigation agencies. They should reveal its contents to the public so the truth can come out. But nothing will be made public when the sole purpose of a case is propaganda and a barrage of lies.
We will observe February 8th as a Black Day nationwide. On this day, the mandate of the Pakistani people was blatantly stolen. A fake government was imposed through rigged Form 47 (election) results, disregarding the people's will. I direct Ali Amin Gandapur to organize caravans from across KP to gather in Peshawar on February 8th for protests. I also instruct the legal community, including the Insaf Lawyers Forum and other (PTI) wings, to observe this day with vigorous protests. Legislators, party officials, and people from all walks of life must commemorate this attack on democracy as a Black Day.
Our demand for the formation of a judicial commission is legitimate. The government is resisting this because it is directly involved in the incidents of May 9th (2023) and November 26th (2024). There cannot be any stability in the country until the culprits of these incidents are punished."
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلا اور میڈیا سے گفتگو:
“گھریلو خواتین کو سیاست میں گھسیٹ کر ان کا وقار مجروح کرنا ہماری معاشرتی ، اخلاقی اور مذہبی روایات کے منافی ہے۔ بشرٰی بیگم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ محض مجھے دباؤ میں لانے کے لیے انہیں نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بشرٰی بیگم نے صرف میری اہلیہ ہونے کی بدولت صعوبتیں برداشت کیں۔ خواتین کو سیاست میں گھسیٹ کر نشانہ بنانا اخلاقی گراوٹ کی انتہا ہے-
میں ایک مرتبہ پھر سے واضح کر دوں کہ مجھ سمیت تحریک انصاف کے تمام کارکنان جیلیں کاٹنے کو یحیٰی خان پارٹ ٹو کی آمریت تسلیم کرنے پر ترجیح دیں گے۔ میں حقیقی آزادی کی جدوجہد پر کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا چاہے یہ مجھ پر کتنا ہی دباؤ بڑھائیں۔ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ میں واضح درج ہے کہ یحیٰی خان نے اپنی کرسی بچانے کے لیے ملک دو لخت کیا ۔ آج بھی یحیٰی خان ٹو یہی کھیل کھیل رہا ہے-
جمہوریت کے نام پر پس پردہ آمریت میں پاکستان میں انسانی حقوق پامال ہیں ۔ ملٹری حراست میں قید افراد پر بدترین ذہنی اور جسمانی تشدد کیا گیا ہے اور اب بھی زیر حراست افراد سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں جو کہ انسانی حقوق اور آئین کے سخت منافی ہے ۔ ہمارے کارکنان اور سپورٹران کے گھروں پر صرف پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد کی تعداد میں چھاپے مارے گئے، ہزاروں بے گناہ کارکنان کو گرفتار کیا گیا ، عورتوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ اس کے باوجود تحریک انصاف اپنی جگہ پر قائم ہے۔
اصولوں اور نظریات پر سمجھوتا وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں۔ مجھے اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں۔ ایمان کی طاقت انسان کو جھکنے نہیں دیتی۔ جھکتے صرف وہ لوگ ہیں جن میں ایمان کی کمی ہو۔ دنیا کے عظیم ترین لیڈر حضرت محمد ﷺ نے اپنی حیات مبارکہ سے ہمیں عملاً یہ سبق دیا ہے کہ جس قدر ہی مصائب اور مشکلات کیوں نہ آ جائیں، حق اور اپنے مقصد کی ترویج کے لیے ڈٹ جانا چاہیے اور غیر اللہ کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہیے۔
تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی،آئین وقانون کی حکمرانی،آزاد عدلیہ و میڈیااور بنیادی شہری حقوق کا تحفظ ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے کیونکہ یہی حق ہے۔ میں آخری سانس تک اس کے لیے جدوجہد کروں گا۔ میری قوم نے بھی پیچھے نہیں ہٹنا!
القادر ٹرسٹ کے فیصلے نے دنیا میں پاکستان کے نظام عدل کا مذاق بنوایا ہے ۔ بکاؤ میڈیا پر اسے ایک ٹرسٹ کا لقب دیا گیا جو کہ حقائق کو بھونڈے انداز میں مسخ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ القادر ٹرسٹ نہ تو بلاول ہاؤس ہے اور نہ ایون فیلڈ ہاؤس ہے یہ طلبا کو سیرت النبی ﷺ سے روشناس کروانے کی ایک درسگاہ ہے۔ صاف نظر آتا ہے کہ ملک ریاض کو یہاں پر دھمکایا گیا جس کے پیش نظر ان کے بیٹے نے لندن میں 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں خریدی ۔پراسیکیوشن آج تک یہ ثابت نہیں کر سکی کہ یہ منی لانڈرنگ ہے۔ جبکہ میرے اور میری اہلیہ پر فرد جرم عائد کی گئی جنہوں نے ایک روپے کا مالی فائدہ نہیں لیا۔ اگر مجھ پر پبلک آفس ہولڈر ہونے کی بنا پر الزام لگایا گیا تو بشری بی بی جو ایک گھریلو خاتون ہیں انہیں کس کی ایما پر مجرم قرار دیا گیا؟ اس فیصلے کا ایک اور مضحکہ خیز پہلو یہ ہے کہ القادر یونیورسٹی کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا۔ کیا فرمائشی احمقوں کے اس ٹولے کو یہ بھی نہیں پتہ کہ یہ حکومتی پراپرٹی نہیں ہے؟ ٹرسٹ کی پراپرٹی کو حکومت کس قانون کے تحت اپنی تحویل میں لے سکتی ہے؟
نام نہاد “بند لفافے” کو حکومت اور تحقیقاتی ادارے کھول سکتے ہیں اسے کھولیں اس میں کیا لکھا ہے عوام کو بتائیں تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے ۔ لیکن جب مقدمے کا مقصد محض پروپگنڈا کر کے صبح شام جھوٹ بولنا ہو تو کوئی چیز پبلک نہیں ہو سکتی ۔
آٹھ فروری کو پورے ملک میں یوم سیاہ منائیں گے- اس دن پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ بری طرح کھلواڑ کیا گیا۔ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا مار کر فارم 47 کی جعلی حکومت مسلط کر دی گئی۔ اس حوالے سے علی امین گنڈاپور کو ہدایت کرتا ہوں کہ 8فروری کو پورے کے پی سے قافلے پشاور جمع ہو کر احتجاج کریں۔ اپنی وکلاء برادری بشمول انصاف لائرز فارم اور دیگر ونگز کو بھی اس دن بھرپور احتجاج کی ہدایت دیتا ہوں۔ تمام صوبوں کے اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدے داران کے ساتھ ساتھ ہر مکتبہ فکر کے لوگ جمہور کی توہین کے اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر بھرپور طریقے سے منائیں-
ہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کا ایک جائز مطالبہ کر رہے ہیں ۔ شفاف جوڈیشل کمیشن کا قیام حکومت اس لیے نہیں چاہتی کیونکہ وہ 9 مئی اور 26 نومبر میں خود ملوث ہے ۔ جب تک ان واقعات کے مجرمان کو سزا نہیں مل جاتی ملک میں استحکام آنا نا ممکن ہے-“