Former Prime Minister Imran Khan’s Statements from Adiala Jail | Pakistan Tehreek-e-Insaf

 

Former Prime Minister Imran Khan’s Statements from Adiala Jail

September 4, 2024

Pakistan’s army belongs to everyone - to the whole nation - not just one political party or the army chief. They robbed the election and are now not allowing the judiciary to function independently. They have destroyed every institution including the Police, NAB (National Accountability Bureau) and the FIA (Federal Investigation Agency). Now the Supreme Court is the people’s only hope. The Police and NAB are being weaponized against us.

The Commissioner of Rawalpindi is a witness to this because he supervised the election in the Pindi Division. When the Commissioner of Rawalpindi told everyone the truth about the Chief Justice and the Election Commission, he was forcibly disappeared. Had the Chief Justice been innocent, he would surely have summoned the Commissioner of Rawalpindi to his court. I am now announcing that if they try to sabotage the independence of the judiciary, I will call for street protests.

They did not even let the opposing team (PTI) step out onto the field, and yet they lost heavily. Those who could not even win a total of 20 seats were given a fake mandate and brought into power. They are doing what even an enemy would not be able to do, causing damage to the institution.

Nations are not destroyed when their (external) enemies attack. Nations are destroyed when corrupt and incompetent people are placed into positions of power in state institutions. Mohsin Naqvi was made the Interior Minister as well as the Chairman of the cricket board. He was given this position by none other than the “Big Boss” himself, and now he has annihilated cricket. The Pakistan Cricket Team suffered a whitewash at the hands of Bangladesh. What can be a worse defeat than that? What was the calamity that caused our team’s performance to become worse than that of the Bangladesh team, and for the team to be completely destroyed in just three years?

Favorites have been imposed to run a technical sport like cricket. What are Mohsin Naqvi’s qualifications? Ramiz Raja was not related to me. He was a professional cricketer whom I made the Chairman of PCB (Pakistan Cricket Board). Mohsin Naqvi committed election fraud and was involved in the wheat procurement fraud (scandal). Yet, the “Big Boss” made him the Interior Minister as well the Chairman PCB. The Dubai Leaks exposed assets worth five million dollars belonging to Mohsin Naqvi’s wife. Where did that money come from?

It has been two and a half months and (Justice) Qazi Faez Isa has still not announced the reserved verdict in the NAB Amendments appeal. This is because he wants to make sure that I am convicted in the ridiculous Al-Qadir University case before that decision is announced. I have already said that, although the amendments to NAB (anti-corruption) laws would go in my favor, I am contesting them for the sake of the nation. A game is being played. Four references against Nawaz Sharif, five against Shehbaz Sharif, and nine against Zardari and his front-men have been frozen, yet false references against me are being conducted at full speed.

NAB has frozen donations for Al-Qadir University. After Namal, Al-Qadir is only the second rural university. One hundred percent of students are getting free education at Al-Qadir University. They want to shut down Al-Qadir University. But shutting it down will not do me any harm, it will hurt the students. We have already fallen behind in the subcontinent in the field of education. If Shaukat Khanum (Cancer Hospital) is also shut down, people will have to pay ten times more for cancer treatment.

I have not spent a single day at the prison hospital. Nawaz Sharif, Shehbaz Sharif, and Asif Zardari were given air conditioned rooms with en-suite bathrooms. One of the prisoners cooks for me, but I have never complained. Only three visits are allowed to meet with me in a week, whereas Nawaz Sharif met with forty people (when he was in jail). It was an open house for him. Nawaz Sharif used to even talk to journalists in the privacy of his own room. I send the names of six of my party leaders every week, and only three are allowed to meet me for a mere thirty minutes. I have so many cases against me, and yet, I am only allowed to meet with six lawyers. I am kept in solitary confinement. I spend 21 hours of the day inside my prison cell.

My cell heats up like an oven because of the weather, but I have never complained, never said I’m suffering. I have to go to a separate room to bathe. I have just one complaint, though. I am not allowed to speak with my children, although that is my legal right. They (the illicit government) lie on the floor of Parliament that I have been given five-star facilities. I have the same facilities that an inmate on death row has. It feels as though a Martial Law administrator is in charge. Under which law are journalists not allowed to ask me questions? I am the leader of Pakistan’s biggest political party. It is my legal and constitutional right to speak with members of the media in an open court.

The Pakistani culture bestows a special place, sanctity, and honor upon women due to our Islamic values. My wife has been unjustly imprisoned for the past seven months. She is a housewife who has never intervened in government affairs and has nothing to do with politics. Her only crime is being my wife. Similarly, the women of my party are being subjected to ill-treatment for the past one and a half years, which is inhumane and extremely sad.

 

سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام

فوج سب کی ہے پوری قوم کی ہے، صرف ایک سیاسی جماعت یا صرف آرمی چیف کی نہیں۔ انہوں نے انتخابات میں اتنا بڑا ڈاکہ مارا ہے اور اب آزاد عدلیہ کو بھی چلنے نہیں دے رہے۔انہوں نے پولیس ، نیب اور ایف آئی سمیت تمام ادارے تباہ کر دئیے ہیں ۔ اب ایک سپریم کورٹ بچی ہے جس سے عوام کو امید ہے ۔ پولیس اور نیب کے ادارے کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے ۔ راولپنڈی کمشنر اس سب کا گواہ ہے کہ پنڈی ڈویژن میں انتخابات اس نے کروائے ہیں ۔ راولپنڈی کمشنر نے  چیف جسٹس اور الیکشن کمشن کے خلاف سچ باتیں کیں تو اس کو غائب کر دیا گیا ۔۔ چیف جسٹس اگر بے گناہ ہوتا تو لازمی راولپنڈی کمشنر کو اپنی عدالت میں بلاتا۔ اب میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر انہوں نے عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو میں سڑکوں پر احتجاج کی کال دوں گا

مخالف ٹیم کو میدان میں نہیں اترنے دیا گیا پھر بھی یہ بری طرح ہار گئے۔ جن کو بیس سیٹیں نہیں ملیں انھیں جعلی مینڈیٹ دیکر بٹھا دیا گیا ۔۔جو کام دشمن نہیں کر سکا وہ یہ خود کر کے ادارے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

قوموں کو تباہ کرنے کے لیے دشمن کے حملے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔اداروں پر کرپٹ اور نااہل لوگ بٹھا دئیے جائیں تو قوم تباہ ہو جاتی ہے۔محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنادیا گیا ۔اسکی تقرری بڑے صاحب نے کی ہے اور اس نے کرکٹ  کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش سے وائٹ واش ہوگئی ہے اس سے بری اور شکست کیا ہوگی۔ایسا کون سا ایٹم بم پھٹا کہ تین سال میں ہماری کرکٹ بنگلہ دیش سے کارکردگی میں نیچے آ گئی اور تباہ ہو گئی۔کرکٹ ایک ٹیکنیکل کھیل ہے اس پر آپ نے سفارشی بٹھا دئیے ہیں ۔ محسن نقوی کی کیا قابلیت ہے؟ رمیز راجہ میرا رشتہ دار نہیں تھا ایک پروفیشنل کرکٹر تھا جس کو میں نے چیئرمین پی سی بی بنایا ۔محسن نقوی نے الیکشن کا فراڈ اور گندم فراڈ کیا اور اس کو وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بڑے صاحب نے مقرر کر دیا۔دبئی لیکس میں محسن نقوی کی بیوی کے پانچ ملین ڈالر سامنے آئے ، کہاں سے آیا وہ پیسہ؟

ڈھائی ماہ سے قاضی فائز عیسیٰ نیب ترامیم کیس کا محفوظ فیصلہ نہیں سنا رہے۔ وہ اس لئےکہ وہ چاہتے ہیں کہ القادر یونیورسٹی بنانے کے مضحکہ خیز کیس میں سزا  ہونے کے بعد، نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا- حالانکہ میں پہلے ہی کہہ چُکا تھا کہ اگرچہ مجھے اس ترمیم سے فائدہ ہوگا لیکن میں قوم کے لیے یہ مقدمہ لڑ رہا ہوں۔ یہ پوری گیم کھیلی جا رہی ہے۔ نواز شریف کے چار ، شہباز شریف کے پانچ ، زرداری اور فرنٹ مینوں کے نو ریفرنسز فریز پڑے ہیں لیکن میرے خلاف جھوٹے ریفرنس پوری رفتار سے چل رہے ہیں

نیب نے القادر یونیورسٹی کے عطیات بند کروا دئیے ہیں ۔القادر یونیورسٹی نمل کے بعد دیہاتی علاقے کی دوسری پرائیویٹ یونیورسٹی ہے۔

القادر یونیورسٹی میں سو فیصد طلبہ مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ القادر یونیورسٹی بند ہو جائے۔ یونیورسٹی بند ہونے کا مجھے نہیں طلبہ کو نقصان ہوگا ۔بر صغیر میں تعلیم میں ہم پہلے ہی سب سے پیچھے رہ گئے ہیں ۔شوکت خانم بھی اگر بند ہوتا ہے تو لوگوں کو 10 گنا مہنگا کینسر علاج کروانا پڑے گا

میں ایک دن بھی جیل کے ہسپتال میں نہیں رہا ۔نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کو ایئر کنڈیشن کمرے اور اٹیچ باتھ دئیے گئے تھے ۔قیدی میرے لیے کھانا بناتا ہے میں نے کبھی کوئی شکایت نہیں کی ۔ایک ہفتے میں صرف تین لوگوں کو مجھ سے ملنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔نواز شریف جیل میں 40 لوگوں کو ملتا تھا اس کے لیے اوپن ہاؤس ہوتا تھا ۔نواز شریف صحافیوں سے بھی اپنے کمرے میں بیٹھ کر باتیں کرتا تھا ۔میں چھ پارٹی لیڈران کے نام بھیجتا ہوں اور ہفتے میں مجھے تیس منٹ کے لیے اپنی پارٹی کے صرف تین لیڈران سے ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے ۔ میرے اتنے ذیادہ کیس ہیں لیکن مجھے صرف چھ وکلا سے ملنے دیا جاتا ہے۔ مجھے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ، دن کے اکیس گھنٹے  اپنے سیل میں ہی گزارتا ہوں ۔

گرمی کی وجہ سے سیل اوون بن جاتا ہے مگر کبھی شکایت نہیں کی اور نہ کبھی کہا کہ میں مشکل میں ہوں ۔ مجھے نہانے کے لیے بھی دوسرے کمرے میں جانا پڑتا ہے۔میری بس ایک شکایت ہے کہ مجھے میرے بچوں سے بات نہیں کرنے دی جاتی جو میرا قانونی حق ہے۔پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا جاتا ہے کہ فایئوسٹار سہولیات دی گئی ہیں ۔ میرے پاس وہی سہولیات ہیں جو سزائے موت کے قیدی کو ملتی ہیں ۔ایسا لگتا ہے اوپر مارشل لا ایڈ منسٹریٹر بیٹھا ہوا ہے ۔ کس قانون کے تحت یہ پابندی لگا رہے ہیں کہ صحافی مجھ سے سوال نہیں پوچھ سکتے؟ میں پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ ہوں یہ میرا قانونی اور آئینی حق ہے کہ میں اوپن کورٹ میں صحافیوں اور میڈیا سے بات کر سکوں ۔

پاکستانی معاشرہ میں اسلام کی وجہ سے خواتین  کا ایک خاص مقام ، حرمت اور عزت ہے ۔ پچھلے سات ماہ سے میری بیوی کو نا حق قید میں رکھا گیا ہے ۔ وہ ایک گھریلو خاتون ہیں انہوں نے کبھی حکومتی امور میں دخل نہیں دیا اور نہ ہی ان کا سیاست سے کوئی تعلق ہے۔ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ میری بیوی ہیں ۔ اسی طرح پچھلے ڈیڑھ سال سے میری جماعت کی خواتین کے ساتھ جو ناروا سلوک رکھا گیا ہے وہ غیر انسانی اور انتہائی افسوسناک ہے۔