Chairman Imran Khan's Message from Jail | Pakistan Tehreek-e-Insaf

 

Exclusive message by the unjustly imprisoned founding chairman of Pakistan Tehreek-e-Insaf, Imran Khan, from Adiala Jail

May 29th, 2024

Subservience diminishes men and small men can never do great things. A person’s self-respect and independence come together to make them a great human being. Our respected Prophet ﷺ  was the greatest human being and the biggest achiever in the world. He freed his people through the declaration of lā ilāha illā Allāh. And that freedom enabled a people who the world saw as ignorant and primitive to become the world’s greatest and most powerful nation.

At this time, there is a need to study and understand the state of Madinah that was established under the leadership of the Holy Prophet ﷺ  and the revolution it resulted in. If the philosophy behind the Holy Prophet’s ﷺ leadership of the world is studied, all the factors through which Muslims were able to first defeat one of the world’s superpowers, the Roman Empire, in the Battle of Yarmouk in 636 AD, and then, after one year, triumphed over the second world power, the Persian Empire.
 

  1. The Hamood ur Rahman Commission report comprehensively details the tragedy of 1971. According to the Report, Yahya Khan was solely responsible for  causing grave harm to the Army in order to expand his own power. The stubbornness and ego of one man led to the Army’s surrender. According to the Report, our Army fought valiantly in the battlefield, but because of one man – Yahya Khan – their efforts were in vain. Henry Kissinger writes in his book that Yahya Khan desired to be the head of both the Army and the country for five years, for which he had a specific constitution prepared. Yahya Khan, as an individual, damaged the Army so much that the Army itself had to remove him.
  2. Morality is the foundation of democracy. When a society becomes devoid of morality, it cannot remain democratic. The most fundamental right in a democracy is the right for the people to elect their chosen representatives. The nation knows very well how democracy and morality have been destroyed in Pakistan. The caretaker prime minister Anwar ul Haq Kakar’s thoughts about the February 8th elections and, before that, the confession of the Commissioner of Rawalpindi, are enough to assess the authenticity of Pakistan's democracy.
  3. The corrupt ruling elite demolish principles of democracy and morality from the country to safeguard their own interests. Therefore, that is the reason that everyone who has ever held positions of power in the country has sent their ill-gotten wealth abroad. The latest example of this is the current Interior Minister. Mohsin Naqvi should be held accountable about the Dubai Leaks. He must provide a money trail of his wife's property and tell the nation that when Mohsin Naqvi and his wife have all their business in Pakistan, then how was money transferred abroad to purchase property there. Similarly, he must provide answers regarding the Wheat Scandal. 
  4. A person gets a chance to get closer to their God and create a relationship with their Creator when confined to prison. I have limited my needs while in jail, so it is not hard for me to live here anymore. I believe that when you are no longer a slave to your desires, you are liberated. And a free person is able to make sovereign decisions.
  5. The Social Media Team's role has been exceptional during our tough times. There have been some issues on the communications front while I am imprisoned, but I have complete faith in my Social Media Team, and I stand by my team. I salute all my Social Media Workers.

 

 

اڈیالہ جیل میں ناحق قید بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا خصوصی پیغام

29th May 2024

غلامی لوگوں کو چھوٹا کر دیتی ہے اور چھوٹے لوگ کبھی بڑا کام نہیں کر سکتے ۔ انسان کی غیرت  اور آزادی مل کر اسے ایک بڑا انسان بناتے ہیں ۔ نبیِ محترم ﷺ دنیا کے سب سے بڑے انسان اور سب سے بڑے اچیوورہیں ۔ انہوں نے لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کا کلمہ پڑھوا کر اپنے لوگوں کو آزاد کر دیااور اس آزادی نے ان لوگوں کو جنہیں دنیا اَن پڑھ اور بَدُو کہہ کر پکارا کرتی تھی انہیں دنیا کی سب سے عظیم اور طاقتور ترین قوم بنا دیا ۔ اس وقت رسالت مآب ﷺ کی قیادت میں قائم ہونے والی مدینہ کی ریاست اور اس میں آنے والے انقلاب کو صحیح طرح سے سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ اسی طرح رسول محترم ﷺ کے دنیا کی امامت کے فلسفے کا مطالعہ کریں تو وہ سارے عوامل کھل کر سامنے آجاتے ہیں جن کے باعث مسلمانوں نے 636 عیسوی میں یرموک کے مقام پر دنیا کی ایک سُپر طاقت رومن امپائر کو شکست دی  جبکہ اس سے ایک سال بعد 637 عیسوی میں دوسری عالمی طاقت سلطنتِ فارس کو پچھاڑا۔

⁠حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ 1971 کےالمناک سانحے کا نہایت جامعیت سے احاطہ کرتی ہے۔ حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کے مطابق فردِ واحد یحییٰ خان نے اپنی طاقت بڑھانے کی خاطر فوج کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ اس شخص نے اپنی ضد اور انا کی وجہ سے فوج سے ہتھیار ڈلوائے ، رپورٹ کے مطابق ہماری فوج نے  جنگ کے میدان میں تو خوب مقابلہ کیا لیکن فردِواحد یحییٰ خان نے فوج کی ساری کوشش پر پانی پھیر دیا۔ ہنری کسنجر نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے کہ فردِواحد یحییٰ خان  پانچ سال کیلئے  فوج اور ملک دونوں کا سربراہ بننا چاہتا تھا جس کیلئے اس نے اپنا علیحدہ آئین بھی تیار کروا رکھا تھا ۔ فردِواحد یحییٰ خان  نے فوج کو اس قدر نقصان پہنچایا کہ فوج کو خود اسے ہٹانا پڑا۔

⁠جمہوریت کی بنیاد اخلاقیات پر ہوتی ہے ۔ جب کسی معاشرے میں اخلاقیات نہ رہیں تو  وہاں جمہوریت کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔جمہوریت میں عوام کو اپنے نمائندے خود چننے کا حق سب سے بنیادی ترین حق ہے ۔ پاکستان میں جس طرح سے جمہوریت اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی گئیں اس کی تفصیلات قوم کے سامنے ہیں جبکہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے 8 فروری کے انتخابات کے حوالے سے خیالات اور اس سے پہلے راولپنڈی کے کمشنر کا اعترافی بیان پاکستان میں جمہوریت کی حقیقت بیان کرنے کیلئےکافی ہے ۔اس وقت پاکستان میں صرف ایک جمہوری حکومت قائم ہے اور وہ خیبرپختونخوا کی حکومت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں حکومت کے تحت پورے صوبے میں کسی بھی سیاسی جماعت پر کوئی بھی سیاسی سرگرمی کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔ اس سے پہلے جب مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی جمہوری حکومت قائم تھی تو ہماری مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سےکیے جانے والے احتجاجی مظاہروں یا سیاسی اجتماعات کے موقع پر نہ تو ان کے راستے روکے گئے ،نہ ہی ان پر کسی قسم کا تشدد کیا گیااور نہ ہی ان کے خلاف کوئی مقدمہ قائم کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے علاوہ پاکستان  بھر میں قائم فارم 47 کی حکومتیں تحریک انصاف کی ہر پُرامن جمہوری اور قانونی سیاسی سرگرمی  کی راہ روکتی ہیں، ہمارے کارکنوں کو بدترین ہراسگی اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا  ہے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کی بھرمار کی جاتی ہے۔ 

⁠کرپٹ حکمران اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ کیلئے ملک سے جمہوریت اور اخلاقیات کو تباہ کیا جاتا ہے چنانچہ یہی وجہ ہےکہ جو بھی پاکستان میں  حکمرانی کے منصب پر پہنچا اس نے لوٹ کھسوٹ کر کے پیسہ باہر بھیجا ۔ اس کی تازہ ترین مثال وزیر داخلہ ہے۔ دبئی لیکس پر محسن نقوی کو جوابدہ ہونا ہو گا اور قوم کواپنی اہلیہ کی جائیداد  کی منی ٹریل دینا ہو گی اور قوم کو بتانا ہو گا کہ  جب محسن نقوی اور اس کی بیوی کا سارا کاروبار پاکستان میں  ہے تو جائیداد کی خریداری کیلئے پیسہ باہر کیسے منتقل ہوا۔ اسی طرح اسے گندم اسکینڈل کا بھی جواب دینا ہو گا۔

⁠جیل کے اندر انسان کو اپنے رَبّ سے قریب ہونے اور خالق سے تعلق قائم کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ جیل میں میں نے اپنی ضروریات کو محدود کر لیا ہے جس سے جیل میں رہنا اب مشکل نہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب آپ اپنی خواہشات کی غلامی چھوڑ دیتے ہیں تو آپ آزاد ہو جاتے ہیں اور آزاد لوگ آزاد فیصلے کرتے ہیں ۔

مشکل وقت میں سوشل میڈیا ٹیم کی خدمات بے مثال ہیں، جیل میں بند ہونے کی وجہ سے کمیونیکیشن کے مسائل ضرور آئے ہیں لیکن مجھے اپنی سوشل میڈیا ٹیم پر بھرپور اعتماد ہے  اور میں اپنی ٹیم کے کے ساتھ کھڑا ہوں۔ تمام سوشل میڈیا ورکرز کو میرا سلام ہے۔

 

News PDF attachment: