
ایک سوال: حمزہ صدیقی عمران خان کو اب تک کیوں سپورٹ کرتے ہو؟
جواب: سب سے پہلی بات تو یہ کہ جب انسان کو کسی چیز کے بارے میں جاننا ہوتا ہے تو وہ بڑے سوال اور مخالف بات کرتا ہے، مگر اس میں جیت اس کی جب ہوتی ہے جب وہ اس میں سچائی کی تلاش کرتا ہے، سچ نہ ملنے پر اس کو چھوڑ دیتا ہے۔ یاد رہے مخالف فرد صرف تنقید کرتے ہیں وہ بات میں بالکل نہیں کر رہا۔
اج سے 2 سال پہلے الیکشن سے 6 ماہ قبل عمران خان کو پڑھنا شروع کیا اور اس حد تک اختلاف کیا کہ شاید پہلے کبھی کسی سے نہیں کیا۔ الیکشن سے 3 ماہ قبل سپورٹ کرنا شروع کردیا اور اج 13 جولائی 2020 اگیا مگر ایک بار بھی ایسا نہیں ہوا کہ عمران خان کو سپورٹ نہ کروں اب تک ایسی کوئی بات نہیں ہوئی، ہاں یہ ضرور ہوا کہ خان صاحب یہ غلط ہو رہا ہے یہ ٹھیک کریں اور یہ ایسا کریں۔ ایسی دیگر تحریریں میری، لوگ اپنے پاس شیئر کرتے رہے ہیں۔
لوگ اکثر مجھے سمجھتے ہیں کہ میں ووٹر ہوں خان کا، مگر ایسا نہیں ہے بلکہ میں وہ شخص ہوں جس کی وجہ سے لوگوں نے عمران خان کو ووٹ ڈالا ہے۔ یاد رہے اکثریت ووٹ ڈال کر کچھ دن کام نہ ہونے کا سوال کرتی ہے مگر ہم ان میں سے نہیں ہیں۔ اس بات کو آپ اس طرح سے سمجھ لیں، جب کوئی کسی سے محبت کرتا ہے تو سامنے والے شخص سے کسی کام لینے کی لالچ میں نہیں ہوتا بس محبت کرتا ہے۔ یہ تو خان سے پرسنلی محبت ہوگئ اب اتے ہیں سپورٹ پر۔ سیاست کا پہلو ایسا ہے جھوٹی سیاست خان سے نہیں ہوتی۔ لوگوں کے اختلاف، یہودیوں کو سپورٹ ہے، اسلام دشمن ہے، کرتار پور سے قادیانی لے ائے گا یہ ہے اختلاف جس کی کوئی حقیقت نہیں۔ مسجد شہید ہونے سے مندر بن نے تک کی تنقید میں عمران خان سے ملنے والی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں اور جب مندر کی بات اور فائیل جب خان تک گئی تو کوئی جواب نہیں دیا گیا اور یہ معاملہ روک دیا گیا۔
عمران خان پر سب سے بڑی تنقید ملک چلانا نہیں آرہا، پہلے تھا چلانے نہیں دیا جا رہا، مخالف لوگ بولتے ہیں فوج چلا رہی ہے تو ایک سوال میرا یہ ہے فوج چلا رہی ہے تو سوال خان سے کیوں، چلیں یہ بات باد میں کرینگے ابھی بس سپورٹ کرنے کی وجہ بتانی ہے اور پہلے ایک بات بتاتا چلوں کہ جو لوگ ملک اور عمران کو ہٹانے کی بات کر رہے ہیں یہ بس ایک پریشر ہے جیسے کہ جب آپ یہ رولا پاؤ گے تو انویسٹمنٹ اور ملک میں مزید پیسہ نہیں لگائیں گے لوگ یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے وگرنہ پھر بیوروکریٹ اپ کی بات سون نا چھوڑ دیتے ہیں بس یہ سب ہوتا اور حکومت کو کچھ نہیں ہوتا۔
پاکستان میں انویسٹ ہو رہا ہے پیسہ اپ تھوڑا بہت تو جانتے ہی ہونگے آپ اور مزید آپ کو ہم بتاتے ہیں۔ پاکستان کے دو بڑے ڈیم بنانے شروع کر دیئے، پاکستان میں غیر ملکی گھومنے انا شروع ہو گئے، سی پیک کے کام میں تیزی آگئی، حیرت کی بات یہ ہے گزشتہ 14 دن میں یہ دو بڑے ڈیموں کا افتتاح ہوا ہے، 84 کروڑ ڈالر قرضہ جس میں سے 23 کروڑ ڈالر اب تک واپس کر دیا گیا ہے، وزیراعظم کی بات دنیا بھر میں مانی گئی ہے کورونا وائرس کی وبا میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا اس عمل کی دنیا نے تعریف کی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا ہے، تجارتی خسارے میں 10 عرب ڈالر کمی ہوئی ہے، کویت پاکستانی ڈاکٹرز کو نوکریاں دے رہا ہے اور پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ 6 درجے بہتر ائی ہے، اب یہ وجہ ہے پروپیگنڈا کرنے کی عمران خان خلاف۔
عمران خان کی حکومت میں کتنے ایسے اقدام ہوئے ہیں جو اسلام کا دفاع کرتے ہیں، اسلامی تاریخ کو دکھانا اور جیسے ایک قانون پاس ہوا ہے قومی اسیمبلی میں، بچوں کو قرآنی ترجمہ اردو زبان میں پڑھایا جائے گا، ٹڈی دل کا کامیابی سے خطما کردیا اور اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ہوا کیونکہ پاکستانی ایکسچینج دنیا میں تیز ترین سطح پر تیسرے نمبر تک اگیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بجٹ میں 10 کروڑ اور سدر پاکستان نے 69 کروڑ روپے کی بچت کر کے قومی خزانے میں جمع کروا دیا گیا ہے، پہلی بار 162 عرب روپے غریب عوام میں احساس پروگرام کے زریعہ تقسیم کیے گئے اور ملک میں دو بڑے ہسپتالوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔
اس طرح کی بات اس لیے کی گئی ہے کیونکہ اج کل لوگ ایسی صورت حال کو دیکھ کر ہی سپورٹ کرتے ہیں اور اج لوگ مخالف ہیں، اس کی دو وجہ ہیں ایک تو تنقیدی عوام ، جو جھوٹ میں شامل ہو ہو کر سب کو بتاتی ہے ایسا ہوا ہے اور دوسری وہ جن کو کام دکھ ہی نہیں پاتا کے چل کیا رہا ہے۔ یاد رکھیں جس کو آپ سپورٹ کرتے ہیں اسکی اچھائی برائی دونوں پتا ہونی چاہیے آپ کو پھر آپ سپورٹ کریں تو بات ہے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان زندہ باد