Tree Plantation - Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Tree Plantation - Insaf Blog

 

درخت لگانا صدقہ ہے۔ ماہرین کے مطابق ، کسی بھی ملک کی مجموعی آبادی کا 25٪ جنگلات بنائے جائیں۔ عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی ملک میں ایک ملین لگانے کا فیصلہ کیا جو کہ اس فیصلے کی حکومتی سطح پر ملک کو اشد ضرورت تھی۔ درخت اللہ کی نعمت ہیں جو موسمی تبدیلی کا سبب بنتے ہیں۔ 
درخت بادلوں کے وجود میں آنے کا سبب بنتے ہیں اور ہمیں سایہ فراہم کرتے ہیں بلین درختوں کے منصوبے سے ملک کو بہت فائدہ حاصل ہوگا-
 آکسیجن، جو سانس لینے کے لیے بے انتہا ضروری ہے درختوں سے حاصل کی جاتی ہے- درخت ہوا میں موجود ( گیس) کاربن ڈائی آکسائیڈ کو اپنے اندر جذب کرتے ہیں اور آکسیجن خارج کرتے ہیں لہذا یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ درختوں کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جاسکتا -
 عمران خان کے ایک ارب درختوں کے منصوبے سے ملک میں سیلاب کی صورت حال کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اس کے علاوہ درخت لگانے سے بہت سی قدرتی آفات سے بچا جا سکتا ہے- گزشتہ برسوں میں سیلاب کی صورتحال سے تو سبھی آگاہ ہیں اور اس سیلاب کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے درخت  بہت ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں - یہ زیرِ زمین پانی کو اپنے اندر جذب کرتے ہیں اور اس سے  درخت کی نشوونما ہوتی ہےماحول بھی خوشگوار رہتا ہے اور ارد گرد  کے لوگوں کی صحت پر بھی بڑا اچھا اثر پڑتا ہے بیماریاں بھی کم ہوتی ہیں 
لہذا عمران خان نے جو درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا ہے اس کے ہر لحاظ سے بہت ہی فائدے ہیں- ہمیں بھی چاہیئے کہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ماحول کو خوشگوار بنائیں اور آنے والی نسلوں کے لیےخوشگوار اور  اچھا ماحول تیار کریں 
شہروں میں فیکٹریوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ماحول پر بہت برا اثر پڑا ہے درخت آوازوں کو بھی اپنے اندر جذب کرتے ہیں - شور کی آلودگی کو بھی ختم کرنے کا باعث بنتے ہیں درخت 50 فیصد شور کی آلودگی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں - عمران خان کے اس منصوبے کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ملک میں معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے عمران خان کے اس اقدام سے ملک میں موجود شہروں پر فضا  ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے - عمران خان کے اس ملین ٹری منصوبے سے ملک میں موجود خشک سالی بھی ختم ہو جائے گی کیونکہ درخت خشک سالی کو کنٹرول کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں - ہمیں چاہیے کہ ہم منصوبے میں عمران خان کا ساتھ دیں اور اپنے ارد گرد کا ماحول خوشگوار بنائیں-
درختوں کی موجودگی تناؤ اور افسردگی کو کم کرتی ہے اور لوگوں کو جسمانی اور جسمانی طور پر صحت مند بناتی ہے ، جبکہ درختوں کے بیچ رہنے سے ان کی تخلیقی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
درخت لینڈ سلائیڈنگ سے بھی بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں  درختوں کی جڑیں زمین کی مٹی کو کاٹتی ہیں یا زمین کا سلائڈنگ کرتی رہتی ہیں۔ لہذا ، زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے زمین کی سلائڈنگ سے بچاتا ہے۔