Soz-e-Dil Chahiey. Chashm-e-Nam Chahiey - Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
soz e dil insaf blog

 

ﺳﻮﺯِ ﺩﻝ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﭼﺸﻢِ ﻧﻢ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﺍﻭﺭ ﺷﻮﻕِ ﻃﻠﺐ ﻣﻌﺘﺒﺮ ﭼﺎﮨﯿﮯ
ﮨﻮﻣﯿﺴﺮ ﻣﺪﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﮔﻠﯿﺎﮞ ﺍﮔﺮ ﺁﻧﮑﮫ ﮐﺎﻓﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﻧﻈﺮ ﭼﺎﮨﯿﮯ

حج 2019 
حکومت پاکستان کے بہترین انتظامات 
تحریر جہانزیب منہاس 
مدینہ المنورہ 
.
سے اللہ پاک کا آسان ہے کہ سعودی عرب میں رہتے ہوئے ایک عرصہ ہو گیا ہے دو بار حج کی سعادت اور متعدد بار عمرہ ادا کر چکا ہوں گزشتہ سات سال مدینہ المنورہ میں مقیم ہوں- ہر سال حج انتظامات کا خود جائزہ لیتا ہوں ۔ صحافی ہونے کے ناطے سوشل میڈیا پر اکثر اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتا رہتاہوں ۔ تین سال سعودی ٹی وی پر اپنا پروگرام ایک ہوں مسلم کے عنوان سے مدینہ المنورہ سے کرتا رہا ہوں ۔ وزیراعظم پاکستان کو دوبار روضہ رسول ﷺ کی زیارات کروا چکا ہوں ۔ 
امسال اپوزیشن کی طرف سے بہت رونا رویا گیا کہ پاکستانی حجاج کرام سے حکومت پاکستان زیادہ پیسے وصول کر رہی ہے اور حج پر سبسڈی نہیں دے رہی مگر حقیقت یہ ہے اس سال حج انتظامات پاکستان کی تاریخ کے سب سے اچھے انتظامات گردانے جا رہے ہیں عرب میڈیا پاکستانی حجاج کرام کی اچھی رہائشوں پر تبصرئے ہو رہے ہیں  لوگ اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیسے حکومت پاکستان کم پیسوں میں زیادہ اچھی سہولیات مہیا کر رہی ہے ۔ جن لوگوں نے مکہ و مدینہ کا سفر کیا وہ جانتے ہیں مدینہ المنورہ میں گیٹ نمبر 25 کے سامنے حجاج کی رہائش کا کیا مطلب ہے ۔ جی گیٹ نمبر 25 وہی گیٹ ہے جس کے سامنے اوبرائے ہوٹل ہے جس میں میاں نواز شریف اور ان کا خاندان رہائش پذیز ہوا کرتا تھا ۔ آج اس  ہوٹل کے ساتھ والے ہوٹل میں غریب پاکستانی حاجی ٹھہرے ہوئے ہیں ۔ جو سہولیات مریم نواز اور مرحومہ کلثوم نواز صاحبہ کے حصے میں آتیں تھیں آج فیصل آباد کی ایک غریب اور مزدور کی بیٹی ، بیوی  اور بہو ، ان سے مستفید ہو رہی ہے ۔ فرق کیا ہے تب عوام کا پیسہ امراء پر خرچ ہوتا تھا اور اب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو رہا ہے ۔عوامی  کا منتخب کردہ عوامی وزیراعظم بظاہر تو سخت مگر آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لئے محفوظ اور مضبوط فیصلے کر رہا ہے ۔ دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے لگی ہے ۔ کرپشن کے درجات میں کمی نے عمران خان کے وقار کو دنیا کی نظر میں بلند کیا ہے سعودی ولی عہد کا یہ کہنا کہ ہم برسوں سے پاکستان میں عمران خان جیسے ایمانتدا ر بندے کے منتظر تھے وزیراعظم عمران خان پر دنیا کے اعتبار کا منہ بولتا ثبوت ہے 

گیٹ نمبر 25 کے سامنے گولڈن ٹیولیب ہوٹل میں اس وقت 400 پاکستانی حاجی ٹھہرے ہوئے ہیں  جو حکومت کو 4،54،000 روپے دیکر آئے ہیں  ۔ جس میں سے ان کو حکومت 52000 ہزار واپس کر چکی ہے یعنی 402000 روپے میں فائیوسٹار ہوٹلز میں قیام ، تین وقت کا بہترین کھانا  ہر کھانے کے ساتھ فروٹ ایک پانی کی بوتل ایک لسی کی بوتل یا جوس کی بوتل گرم روٹی ، مٹن ، دال ، چاول ، پڑاٹھے ،  جی یہ سب کچھ مینو ہے سرکاری حجاج کرام کے تین وقت کے کھانوں کا ۔ 

میں اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مختلف ویڈیوز بنا کر لگا چکا ہوں  جن میں حاجی مدینہ المنورہ میں ہاتھ ا ٹھا اٹھا کر وزیراعظم عمران خان کو دعائیں دے رہے ہیں ۔ عمران خان کا ہر رفاعی منصوبہ ہمیشہ کامیاب رہا ہے اور انشااللہ وہ پاکستان کو ایک اسلامی رفاعی مملکت بنانے میں بھی کامیاب ہونگے ۔ عمران خان پر تنقید کرنے والے وہ لوگ ہیں جن کے وزیرحج اپنے 70 رفقاء کو  سرکار ی خرچ پر حج کرواتے ہوے میڈیا کی زینت بنے ہیں ۔ جن کے فرنٹ مینوں پر آج بھی نیب میں  حاجیوں کی رہائش گاہوں میں کرپشن کے کیسزز زیر التواء ہیں ۔ جن کے وزیرمذہبی امور چھ سال جیل میں حج کرپشن پر سزا کاٹ چکے ہیں ۔ انشااللہ اس ابھی ایک ماہ باقی ہے مگر قوی امید ہے کہ حکومت پاکستان اس سال بہترین حکمت عملی اور بہترین انتظامات کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک نام پیدا کرے گی ۔ 
پاکستانی حجاج  دنیا کے ان چند ایک ممالک کے حجاج میں سے ہیں جن کی امیگریشن پاکستان میں ہو جاتی ہے ۔ گزشتہ برس جو سب سے بڑا مسئلہ تھا وہ یہ تھا کہ ایک گروپ کا سامان دوسرے گروپ کے ہوٹل میں چلا جاتا تھا اور پھر وہاں سے حاجی خود اپنا بیگ تلاش کر کے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی ہوٹل اور پھر روم میں لے کر جاتے تھے جبکہ اس سال حاجیوں کو سامان ان کے کمروں میں مل رہا ہے ۔