The Right Direction of Pakistan - Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
The Right Direction of Pakistan - Insaf Blog

 

اسلامی جمہوریہ پاکستان اللہ تعالی کے فضل و کرم سے  حقیقی معنوں میں درست سمت پر چل پڑا ہے۔وطن عزیز پاکستان کے عوام بہت خوش قسمت ہیں کہ وجود میں آنے کے سات دہائیوں بعد عمران خان کی فطرت کا قائد وزیراعظم بنا۔
حالات و واقعات بتا رہے ہیں کہ ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔ہمارے ملک میں پائے جانے والے قومی چور اچکے اور ڈاکو ایک عمران خان کی ناکامی دیکھنے کے لئے دو برس سے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں مگر مشیت ایزدی کچھ اور ہے۔ ان چور اچکوں نے تمام منفی حربے استعمال کر لئے۔ہر فیلڈ میں موجود وطن فروش اور مادر فروش مافیاز کو استعمال کر کے وطن کے بیٹے عمران خان کو مجبور کرنے کی کوشش کی کہ کسی صورت این آر او مل جائے مگر ہر بار نصرت الہی سے منہ کی کھانی پڑی ۔
جب یہ بےروزگار ڈاکو  بلیک میلنگ کے کوشش میں لگ گئے تو وطن کے بیٹے نے برملا اور ببانگ دہل اعلان کیا کہ اقتدار سے ہاتھ دھونا تو معمولی بات ہے اگر میری جان بھی جاتی ہے تو جائے مگر میں قوم کے ساتھ زیادتی کرنے والے غاصبوں کو نہیں چھوڑوں گا کیونکہ میں اللہ سے وعدہ کر کے آیا ہوں کہ یا اللہ مجھے ایک موقع دینا کہ میں ان لوگوں سے نپٹ لوں۔
اب جبکہ پاکستان ڈاکو موومنٹ کے ہم پیشہ قیادت پر یہ حقیقت واضح ہو چکی کہ کسی صورت خیر نہیں تو نیا اور آخری کھیل شروع کیا 
ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے ۔
بڑے میاں صاحب نے پاکستان نہیں آنا اور نہ مزید سیاست کرنی ہے تو ش لیگ کو بھی ڈبو دیا جائے۔ 
باقی جو بچے کھچے چیلے یا زر خرید غلام ہیں ان کو اداروں کے ساتھ ٹکر لینے پر اکسا کر ان کو بھی ڈبو دیں جیسے خاقان، ایاز کاذب اور خواجہ وغیرہ۔
ساتھ ساتھ تمام اینٹی عمران خان لوگوں کو بھی ارد گرد جمع کر لیں تا کہ یہ بھی بچ نہ پائیں مگر پی پی پی صحیح کھیل گئ اور ن لیگ کے بچے کھچے چیلوں کی سمجھ میں بات آئی تو بہت دیر ہو چکی تھی ۔
حالیہ کچھ عرصے سے مصنوعی مہنگائی ان لوگوں کی آخری وار ہے اور آخری پتہ پھینک چکے جو ان شاء اللہ تعالی حسب سابق ناکامی سے دو چار ہو گا اور ان سب کی سیاسی موت عبرت ناک ہو گی۔ ان سیاسی لاشوں کے ڈھیر پر کوئی نوحہ کناں نہیں ملے گا اور ان کی سیاسی لاشوں کے ڈھیر پر سنگ باری ہو گی جس کا آغاز زندہ دلان لاہور نے ایاز کاذب کے سیاسی لاش کو سنگسار کرنے سے کیا۔