Prime Minister Imran Khan's effort for AJK - Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Prime Minister Imran Khan's effort about AJK


اقتدار میں آتے ہی جب کشمیر کا مسئلہ مزید شدت اختیار کرتا گیا تو وزیر اعظم عمران خان نے بھرپور  طریقے سے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا عالمی فورم پر جس طرح کشمیر کا مسئلہ کھل کر بیان کیا اس کی مثال نہیں ملتی. وزیراعظم عمران خان کا 29 ستمبر کو یونائیٹڈ نیشن سے خطاب ہمیشہ کشمیر کی عوام کو تاریخی لمحات کے طور پر یاد رہے گا. یونائیٹڈ نیشن سے خطاب کے وقت پر وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کی عوام سے وعدہ کیا کے وہ عالمی دنیا میں کشمیر کا مقدمہ کشمیر کا سفیر بن کر لڑیں گئے اور اس وعدہ کو نہایت احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں. تمام عالمی فورم پر جس طرح سے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا وہ بے شک ایک سفیر ہی کر سکتا تھا. عمران خان نے جس طرح سے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اس کی مثال نہیں ملتی بھارت کا نازی اور ہندتووأ نظریہ دنیا کے سامنے لایا اور آج وزیراعظم عمران خان کی اس بہترین خارجہ پالیسی کی بدولت آج بھارت دنیا میں بے نقاب ہوا ہے


آزادکشمیر کی عوام کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجراء:

 26 جون کو وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا جس میں انہوں نے لائن آف کنٹرول کے پاس کے رہائشوں کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجراء کیا.یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہےکہ حکومت نے کسی علاقے کےسارے خاندانوں کیلیئے غیرمشروط امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے. پاکستان کے مشکل معاشی حلات کے باوجود کشمیری عوام کے لیے پیکج کا اعلان نہایت قابل تحسین اقدام ہے. آج سے پہلے کسی بھی کشمیری یا وفاقی حکومت نے لائن آف کنٹرول پر رہائش پذیر گھرانوں کی زندگی کی مشکلات اور روزگار حاصل کرنے کی مشکلات کے بارے میں نہیں سوچا وزیر اعظم عمران خان جو ایک حقیقی عوامی لیڈر ہیں انہوں نے ایل او سی پر موجود گھرانوں کی مشکلات کے بارے میں سوچتے ہوئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجراء کیا.

ہیلتھ کارڈ کا اجراء:

وزیراعظم عمران خان نے ہیلتھ کارڈ کاجراء کیا جس کے تحت  آزادکشمیر کی سو فیصد آبادی( 12 لاکھ خاندانوں) کو ہیلتھ کارڈ تقسیم کیئے جائیں گے جس سے 10 لاکھ تک کا علاج فری کروایا جا سکے گا بے شک یہ وزیر اعظم عمران کی جانب سے عوام کے لیے بہترین ریلیف ہے. غریب گھرانوں میں یہاں تک کہ مڈل کلاس گھرانوں میں جب بھی کوئی بیماری آتی ہے تو وہ خاندان نا صرف بیماری کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہوتےہیں بلکہ ان کی پریشانی کی ایک بڑی وجہ وسائل کا نہ ہونا بھی ہوتا ہی. صحت انصاف کارڈ کے اجراء کے پس منظر میں بھی سوچ کار فرما تھی تاکہ جس حد تک ممکن ہو عوام کی خدمت کی جاسکے بے شک ایسی سوچ ایک عوامی لیڈر کی ہی ہو سکتی ہے.


 آزادکشمیر کے لیے خصوصی گرانٹ:

بجٹ 2020-2021 میں وفاقی حکومت کی جانب سے آزادکشمیر کے لیے 55 ارب روپے کی  خصوصی گرانٹ جاری کرنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر اور گلگت بلتستاں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 40 ارب روپے مختص کیے گئے. یاد رکھیے یہ سب اعلانات تب کیے گئے جب پاکستان سمیت پوری دنیا کی معیشت کا پیہ بلکل جام ہے. جب تمام بڑی معیشت رکھنے والے ممالک اپنی عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر پائے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر کشمیر عوام کا آحساس کرتے ہوئے عوام کو خصوصی گرانٹ دیا. 

بلاشبہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کشمیری عوام کے لے یہ تمام اقدامات نہایت قابل تحسین ہیں. میں بحثیت کشمیری یہ بات محسوس کرتی ہوں کہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر میں اقدامات کیے اس طرح آج تک کوئی بھی وفاقی حکومت کشمیر کے لی خاطر خواہ اقدامات نہیی کر سکی.