PMLN Ki Na Ehli Aur PTI Wahid Ummeed - Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
PMLN Ki Na Ehli aur PTI Wahid Ummeed - Insaf Blog

 

[مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، آمدہ الیکشن میں تحریک انصاف آزادکشمیر بھاری اکثریت سے نااہل اور کرپٹ لوگوں کو شکست دے کر حکومت بنائے گی۔] 

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور انکی نااہل کابینہ مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے۔ جسطرح مسلم لیگ ن حکومت نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا ٹھیک اسی طرح کرپٹ زدہ حکومت نے آزاد کشمیر کو تباہی کی دہانے پر لاکھڑا کر دیا۔ مظفرآباد کو پیرس بنانے والے گزشتہ چار سال سے چھپے بیٹھے ہیں۔ ایک ہلکی بارش سے تمام سڑکیں ندی کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں۔

وہ جنہوں نے آزاد کشمیر پورے میں چھوٹے چھوٹے ہسپتال بنانے کا جھوٹ پر مبنی وعدہ کیا اور عوام سے ووٹ حاصل کیا وہ آجکل لندن میں ٹھنڈی چائے ملنے ناراض ہو رہے ہیں۔ 

آزاد کشمیر بھر میں ہسپتالوں  بہترین سرکاری سکولوں اور سڑکوں کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے، سڑک نہ ہونے کے باعث کئ مریضوں کو چارپائی پر ہسپتال پہنچایا جاتا ہے۔ جن میں سے کئی رستے میں ہی دم ٹوڑ جاتے ہیں۔ گاؤں میں سکول بد حالی کا شکار ہیں۔ سرکای عملہ گھر بیٹھ کر ساری تنخواہیں وصول کرتا ہے جبکہ پانچ ہزار ماہانہ مزدوی دے کر اسکولوں میں آستانی بھاڑے پر رکھی جاتی ہے۔ 

ہر طرف کھوکھلا نظام ہے تعلیم کا محکمہ فلاپ، صحت کا محکمہ فلاپ، بجلی کا محکمہ فلاپ، جنگلات کا محکمہ فلاپ، رشوت خور پولیس کا محکمہ فلاپ،  اور چرس کا کاروبار عروج پر ہے محتصر آزاد کشمیر کا انفرا اسٹرکچر ہی غلط ہاتھ میں ہے۔ سیاسی ٹھیکہ داروں کو ٹھیکے دے کر ریاستی خزانہ کو حالی کر دیا گیا ہے۔ سیاسی ٹھیکہ داروں نے صرف اپنے گھر گلیوں کو پکا کیا کوئی پوچھ گچھ کرنے والا نہیں۔
 

رائیونڈ کے ارد گرد چکر لگانے والوں نے کرونا کے دوران محض لاک ڈاؤن کا کھیل کھیلا۔ غریب عوام کو ریلیف دینے میں بھی آزاد حکومت مکمل ناکام ہوئی۔

وفاقی حکومت سے انے والا پیسہ کہاں کہاں خرچ ہوا وزیراعظم اور انکی ٹھگ کابینہ جواب دے۔ دنیا چاند پر پہنچ گئ ہم ابھی تک ان ٹھگوں کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہیں۔۔

لیکن ان سیاسی ٹھگوں کی دکانیں بند کرنے کے لیے کیوں نہ کچھ تبدیلیاں لائی جائے۔ میرا ماننا یہ ہے کہ آنے والے الیکشن میں بلے کے نشان کو طاقت بنا کر میدان میں اترا جائے تو ہم کئی محرومیوں سے پیچھا چھڑا سکتے ہیں۔ 

آئیں سب مل کر انتحاب کریں ایک ایسی حکومت کا جو عوام کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڑ دے، جو تعلیم نظام کو بہترین بنانے کے لئے موٹر اقدامات کرے، جو ہسپتالوں کی حالت درست کرے، جو کھنڈرات کا سا منظر پیش کرنے والی سڑکوں کو درست کرے، جو گاؤں گاؤں شہر شہر ریاست میں رہنے والے ہر شہری کا احساس کرتے ہوئے احساس پروگرام کے زریعے انکے مسائل کو حل کرنے کی آواز بنے، جو دور دراز سے ائے دیہاڑی دار مزدور کو پناگاہوں میں مہمان ٹھرائے، جو معاشرے کو بہترین بنانے کے لئے اداروں میں چھپی کرپشن کی مشینوں کو بے نقاب کرے، احتساب کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے، جس کے لیے امیر غریب سب ایک ہوں، جو معاشرے میں ہونہار جوانوں کی قدر کرے۔ 

سب سے بڑھ کر ایک ایسی شخصیت کا انتخاب کریں جو عالمی فورم پر مسلئہ کشمیر بلند کرنے کی اہلیت رکھتا ہو، جو مسئلہ کشمیر کو محض ایک جگت نہ سمجھتا ہو۔ ان تمام باتوں کا ازالہ صرف ایک صورت میں کیا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ سفیر کشمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں انشاللہ بیرسٹر سلطان محمود اور انکے کھلاڑیوں کو آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جتوا کر ریاست کشمیر کے ایوانوں میں بیٹھائیں گے۔ کیونکہ وفاق اور گلگت بلتستان کے بعد عوام آزاد کشمیر میں بھی حقیقی تبدیلی چاہتی ہے۔ 

انشاللہ تحریک انصاف آزاد کشمیر  وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں حکومت میں آ کر کشمیری عوام کی صحیح ترجمانی کرے گی اور ایک آزاد کشمیر کے اداروں کی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ بحال کرے گی۔ 

تبدیلی ہم سے ہے۔ ✌️