Paigham E Khas - Banam Pakistani Qom - Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
paigham-banaam-pakistan-insaf-blog


عمران خان کی طرف سے ڈیم کیلئے چندہ مانگنے اور عاطف میاں کو نکالنے پر ہاہاکار مچانے والے چیمپیئن اس وقت کہاں تھے جب زرداری اور نواز شریف مافیہ کے ادوار میں:  
* تھر میں قحط سے سینکڑوں بچے بھوکے مر گئے۔
* ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین سمیت 14 بیگناہ لاشیں گرا دی گئیں۔ 
* کمسن بچوں اور بچیوں کے ساتھ بے درپے زیادتی اور قتل کے واقعات ہوئے۔ 
* زرداری، گیلانی، نواز شریف، شہباز شریف، فریال تالپور، فضل الرحمان، پرویز اشرف، ڈاکٹر عاصم، شرجیل میمن، حمزہ شہباز، مریم نواز، فواد حسن فواد، احد چیمہ، اسلم رئیسانی،  جیسے سینکڑوں بھیڑیے ملک کو نوچ نوچ کر کھا گئے۔ 
* بھوک اور غربت کے باعث عوام فاقوں پر مجبور ہو گئی۔
* جب را کے ایجنٹوں کے درمیان گھرے بھارتی وزیراعظم مودی اور را چیف اجیت ڈوول کو بغیر NOC کے سرکاری پروٹوکول میں جاتی عمرا لیجا کر عوام اور فوج کو بے عزت کیا گیا۔ 
* جب میمو گیٹ اور ڈان لیکس کے ذریعے فوج کو دنیا بھر میں بدنام کر کے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔ 
* جہاں PM سیکریٹریٹ میں عوام کے ٹیکس کے پیسے سے میڈیا سیل چلائے گئے اور مخالفین کی بدترین کردار کشی کی گئی۔ 
* جب نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے عوام کے دلوں میں فوج کیخلاف نفرت بھر کر قوم کو تقسیم کرنے کی مزموم کوشش کی گئی۔ 
* جب زرداری اور نواز شریف مافیہ کی جانب سے عوام کا پیسہ اشتہاروں کی مد میں ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیا گیا۔ 
* جب اربوں روپے کے صوابدیدی فنڈز کے نام پر عوام کا پیسہ میڈیا چینلز کے مالکان اور صحافیوں میں بطور رشوت تقسیم کر کے قوم کی سوچ کو تقسیم کرنے اور ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا۔ 
* جب پانی، صحت، تعلیم کو ترسی عوام کے پیسے کو میٹرو پر لگا دیا گیا، صاف پانی کے نام پر اپنے خاندانوں کو ٹھیکے دیکر نوازا گیا۔ 
* جب میٹرو، نندی پور، صاف پانی کے منصوبوں اور دیگر پراجیکٹس کے ریکارڈ کو دانستہ طور پر آگ سے جلا دیا گیا تاکہ غبن میں پکڑے جانے کا کوئی خوف نہ رہے۔ 
* جب سرعام ملک کے خفیہ راز کھولنے کی دھمکی دے کر ممبئی حملوں کی زمہ دار پاک فوج کو ٹھہرا کر بدنام کیا گیا۔ 
* جب شیخ مجیب اور حسینہ واجد کے طرز عمل کو اپنانے اور ملک کو دوبارہ دولخت کرنے کی دھمکی دی گئی۔ 

میرے نزدیک ڈیم کیلئے فنڈ دینے سے روکنا ملک کے کروڑوں لوگوں کو فاقوں سے مارنے کا مترادف ہے۔ کروڑوں انسانوں اور جانوروں کے پیاس سے مر جانے اور کھیت کھلیانوں کے بنجر ہو جانے سے بہتر ہے کہ مخیر پاکستانیوں سے ڈیم کیلئے مدد مانگ لی جائے۔ اگر رسول اللہ ﷺ کی اپیل پر حضرت عثمان غنی رضی اللہ ایک یہودی سے پانی کا کنواں خرید کر مسلمانوں کیلئے وقف کر سکتے ہیں تو ہم پاکستانی اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کو بچانے کیلئے فنڈ جمع کیوں نہیں کر سکتے ؟ 

میرے پاکستانیوں، جب کرپٹ زرداری اور نواز شریف ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر نوچ رہے تھے تب تو تم لوگ خاموش بیٹھے رہے، اب جب کہ ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور اگر ایک بندہ معاملات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو اس کے لئے مسائل بنا کر اسے کام کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہو۔ 
بس، اب بہت ہوگیا ۔۔۔ 
کام کرنے دو عمران خان کو ۔۔ 
وہ جو بھی کرے گا پاکستان کے بہترین مفاد میں کرے گا، 
وہ تم بھی دیکھو گے، وہ ہم بھی دیکھیں گے