Nazria E Zaroorat Aakhir Kab Tak -Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Nazria Zaroorat Insaf Blog

 

پانامہ لیکس سے جُڑے ایک اہم کردار مریم نواز صفدر کو پاکستان کی اعلی عدلیہ نے کرپشن، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کے الزامات ثابت ہونے پر نہ صرف قید بامشقت کی سزا سنائی، بلکہ مریم کے سیاست میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی۔ بعدازاں انسانی بنیادوں پر والد کی تیمارداری کیلئے مریم کو ضمانت پر رہائی دے دی گئی۔ اب یہاں ایک سوال اُٹھتا ہے کہ والد صاحب تو لندن چلے گئے، لیکن مریم تاحال باہر ہے۔ تو مریم کی سزا کا کیا بنا ؟‏ کیا وجہ ہے کہ مریم ابھی تک جیل سے باہر پورے مُلک میں دندناتی پھر رہی ہے ؟ اس سزا یافتہ مجرمہ کی ضمانت منسوخ کیوں نہیں کی جارہی ہے ؟ وہ روزانہ میڈیا کی مدد سے حکومت اور فوج کے خلاف زہر اُگلتی ہے، مگر سب خاموش ہیں، کیوں ؟ 

کیا پاکستان مزید کسی سازش یا سانحہ کا متحمل ہو سکتا ہے؟ کیا یہ تماشہ چلتا رہے گا ؟ آخر حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کس چیز کے انتظار میں ہیں ؟ Volume 10 کھولنے میں کیا قباحت ہے ؟ کیا ہم اتنے کمزور ہیں کہ ایک سزا یافتہ مجرم کھُلے عام عوام کو ورغلائے، مُلکی اداروں کو دھمکائے اور تڑیاں لگائے ؟ بھارت اور مریم نواز کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں، دونوں کا مشترکہ ہدف “پاکستان کی فوج” ہے۔ کیا اس مُلک دشمن بیانیہ کا جواب نہیں دیا جا سکتا ؟ 

بیشتر لوگوں کی رائے میں مریم کو عورت ہونے کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔ اگر سوال عورت کے احترام کا ہے تو پھر جیلوں میں قید ہزاروں سزا یافتہ عورتوں کو بھی رہائی دے دیں، انہیں بھی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دیں، کیا ان کے جرائم مریم سے بڑھ کر ہیں ؟ خدارا ہوش کے ناخن لیں، مریم کی ضمانت منسوخ کر کے اسے جیل کی کال کوٹھری میں ڈالیں اور اسے دوسروں کیلئے عبرت کا نشان بنائیں۔ ایسی مثالیں مت قائم کریں جو کل کو ہماری آنے والی نسلوں کیلئے باعثِ شرمندگی بن جائیں۔ 

‏پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ اگر آج مریم، فضل الرحمان، بلاول، زرداری، اچکزئی، محسن داوڑ ٹولے کو اتنی ڈھیل دے دی گئی کہ وہ کھُلے عام دشمن کے بیانیے کا پرچار کریں اور مُلکی اداروں کو دھمکیوں سے للکاریں، تو پھر پاکستان کا اللّہ ہی حافظ ہے۔

جنابِ والہ، آخر کب تک ہمارے ادارے مصلحت کے تحت اپنے ہاتھ باندھ کے رکھیں گے ؟ کب تک نظریہ ضرورت کو بنیاد بنا کر چوروں، غداروں اور ملک دشمنوں کو رعایت دی جاتی رہے گی ؟ 
ہمت کریں، حوصلہ سے کام لیں ۔۔ 
پاکستان زندہ باد