وہ بولے تو آغاز میں اپنے رب سے مخاطب! اے اللہ ہم تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔ پکا عقیدہ، عزم، ہمت، دلیری، اخلاص، بلند سوچ اور ثابت قدمی کے اوصاف جس میں رچ بس جائیں اور اوپر سے عوامی حمایت۔ اور حمایت بھی ایسی کہ جان نثاری کے حد تک یا اس سے بھی ذرا بڑھ کے! اور تم چلے ہو اس سے ٹکرانے؟؟ اور ٹکرانے کا مقصد کیا؟ چور اور چوری کو بچانے؟؟ کیا سمجھتے ہو کہ پھر تخت مل جائے گا؟؟ پھر وہ بنگلہ ہو گا اور سرکاری گاڑی ہو گی پروٹوکول اور پرمٹ ہوں گے؟؟ کیا سمجھتے ہو کہ پھر باری باری کھیلو گے؟؟
نورا کشتی ہو گی اور جیل یاترا سہی ! اندر عیش و عشرت کا سامان ہو گا؟؟
سن لو! جان لو! تم جس کو جھکانے نکلے ہو اس کی زندگی کی کتاب پڑھ لو۔ کسی بھی ورق پر لفظ جھکنا مل گیا تو وہ فقط اللہ کے سامنے جھکنا ہوگا ۔اسی لئے بڑی تعداد میں لوگ اس کو" مرشد پاک" بھی کہتے ہیں کہ کرپشن کی بدبو سے پاک اور شفافیت کی خوشبو سے معطر ہے۔
آنکھیں کھول کر دیکھو تم جس کو ڈرانے نکلے ہو اس کی تاریخ پر تھوڑی تحقیق کریں تو پتہ چلے گا کہ لفظ خوف ملے گا تو اس کے آگے ایک لفظ اور بھی ضرور ملے گا یعنی خوف خدا! باقی وہ برملا اظہار کر چکا ہے کہ خوف ناکامی سے دو چار کرتا ہے۔
کیوں دیواروں سے اپنے سر ٹکرانے چلے ہو ؟؟ بلیک میل کرو گے؟؟ ناممکن!
ارے نادانوں تم اس کو نہیں جانتے کہ یہ چوروں کا ٹولہ مل کر کچھ ہلڑبازی کر کے اس کو کرسی بدر کرنے کا " احساس " دلا کر تین لفظ سن لے گا؟؟ این آر او؟؟ قسم سے نہیں ملے گا، اس نے صاف انکار کردیا ہے کہ کرسی تو معمولی بات ہے اگر میری جان بھی جاتی ہے تو جائے مگر میں قوم کے ساتھ زیادتی کرنے والے غاصبوں کو نہیں چھوڑوں گا کیونکہ میں اللہ سے وعدہ کر کے آیا ہوں کہ یا اللہ مجھے ایک موقع دینا کہ میں ان لوگوں سے نپٹ لوں! بات ختم! باقی کیا بچا؟؟ کونسی راہ بچی ہے جس پر چل کر اس کا کچھ بگاڑ لو گے۔
ارے کیوں نہیں مانتے؟؟ وہ سچا ہے۔وہ کھراہے۔ وہ کھڑا ہے۔وہ ڈٹ کے کھڑا ہے۔اس نے کہا تھا کہ میں ان لوگوں پر ہاتھ ڈالوں گا تو یہ سب اکھٹے ہوں گے ۔وہ سچا ہے۔اس نے کہا تھا کہ یہ چیخیں گے چلائیں گے۔
بس بھی کرو! کہاں تک جاو گے؟؟ جمہوریت کا نعرہ لگایا عوام نے مسترد کر دیا ۔ مذہبی لبادہ اوڑھ کر آئے ۔عوام نے مسترد کر دیا ۔
یاد رکھو کہ اس کے خواب بڑے ہیں۔تم بہت چھوٹے ہو۔ وہ تم کو اور تمہارے جلسوں پر دھیان نہیں دے رہا۔اس کے مقاصد اور ہیں۔وہ اپنی راہ کا مسافر ہے۔
وہ تم کو خاطر میں بھی نہیں لاتا۔وہ کیا کہتا ہے ؟؟ یاد دلا دوں؟؟ تمہاری یاداشت کمزور ہے۔ وہ کہتا ہے کہ مجھے مقابلہ کرنے کے لیے اللہ تعالی نے ٹرینڈ کر کے بھیجا ہے۔لیکن غلط فہمی میں مبتلا نہ ہونا! وہ مقابلہ تم سےنہیں! تم اس قابل۔نہیں کہ تم سےمقابلہ کیا جائے۔ تمہارے خواب چھوٹے ہیں۔تم چور بچانے نکلے ہو! تم چوری بچانے نکلے ہو! تم کرسی پانے نکلے ہو! وہ غریبوں کا مسیحا ہے تم ظالم کے غلام ہو۔وہ ہمارا شہزادہ ہے۔ باڑ میں گئے لٹیروں کے حق میں جلسے جلوس اور مارچ! اور ہاں! آخر میں ایک بات اور! ڈرنا اس دن سے ! جس دن ہمارے شہزادے نے ہمیں اشارہ کیا کہ ہو جائے ایک جلسہ؟؟ پھر ہم تمہاری نیند اڑائیں گے اور وہ بھی کوسوں دور!
سنو! گپ شپ ترک کرو! سیدھی راہ روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوٹ مار کا مال واپس کرو۔ ہمارا شہزادہ دل کا اتنا برانہیں ہے۔ معاف کر دے گا ! ا شرط یہ ہو گی کہ دوبارہ شکل نہ دکھائیں! اللہ حافظ