Hypocrisy of PDM and Some Questions For Them - Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Hypocrisy of PDM and Some Questions For Them - Insaf Blog

 

پی ڈی ایم کا دوغلا پن اور "سوالات"
اس کو آپ مکافات عمل بھی کہہ سکتے ہیں ۔ اس کو آپ بیدارئ شعور بھی کہہ سکتے ہیں ۔اس کو آپ پی ڈی ایم کی بدقسمتی بھی کہہ سکتے ہیں کہ جو بھی بیانیہ پی ڈی ایم کی قیادت کی طرف سے آتا ہے اس پر ہر طرف سے سوالات اٹھتے ہیں اور سوالات بھی ایسے ٹھوس ثبوت اور دلائل کے ساتھ کہ مریم صفدر اعوان اور بلاول بھٹو زرداری جیسے سیاسی بچے بچیاں تو لاجواب ہو ہی جاتے ہیں مگر تجربہ کار مولانا صاحب بھی قہقہ لگا کر جواب گول کر جاتے ہیں یا جواب دیتے ہیں کہ یہ سوال "کسی" کے ایماء پر پوچھا گیا اور یہ بھول جاتے ہیں کہ بھلے کسی کی ایماء پر سوال ہو آپ بہر کیف جواب دہ ہیں۔
عوام زمینی حقائق کو نظر انداز نہیں کرنے دیں گے ۔
مثال کے طور پر پچھلے چند دنوں میں پی ڈی ایم کی قیادت کا بیانیہ اور اس پر اٹھنے والے سوالات!
مریم صفدر اعوان اور بلاول زرداری جب میڈیا کے سامنے اکٹھے آئے تو سوال ہوا کہ عمران خان کا بیانیہ دو برس قبل یہ تھا کہ جب ان پر ہاتھ ڈالوں گا تو یہ سب اکھٹے ہوں گے اور اب حالت یہ ہے کہ آپ تمام اختلافات بھلا کر ایک ہو چکے ہیں تو کیا یہ ثابت نہیں کر رہا کہ عمران خان کا بیانیہ سچ ثابت ہو چکا؟
ان حادثاتی طور پر ابھرنے والے قائدین کے پاس جواب نہیں تھا۔
مریم صفدر اعوان کا ایک اور بیانیہ کہ اس سلیکٹیڈ حکومت  نے ایک روایت ڈالی ہے کہ سیاسی مخالفین کو دشمنوں کی طرح ڈیل کیا جا رہا ہے۔اس بیانیے پر ان گنت سوالات اٹھ سکتے ہیں اور دلیل و مثال کے ساتھ۔ 
1988 میں جب جنرل ضیاء الحق کے طویل مارشل لاء کے بعد جمہوریت بحال ہوئی تو تب عمران خان کرکٹ کے میدان میں لڑ رہے تھے اور سیاست میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے جو روایات قائم کیں ان کا سرسری جائزہ لیتے ہیں ۔
ن لیگ کے دور میں بے نظیر بھٹو مرحومہ کو اتنی گالیاں پارلیمنٹ میں پڑیں کہ فلور آف دی ہاوس پر ان کے آنسو نکل گئے ۔ سوال تو اٹھتا ہے ناں مریم صفدر بی بی؟ یہ روایات کس نے ڈالیں؟؟
ہیلی کاپٹروں سے تصاویر کا گرانا ایسا فعل تھا جس کا تذکرہ کرنا اچھا نہیں لگتا۔ سوال تو اٹھے گا کہ کس نے کیا؟؟
اس سے بھی قبل مولانا مفتی محمود مرحوم کے ساتھ اسمبلی میں جو ہوا تو سوال تو اٹھے گا ناں مریم صفدر بی کہ کس کے کہنے پہ ہوا؟؟
اس کے بعد کی مثالیں ان گنت ہیں مثال کے طور پر!
پیپلز پارٹی کے لوگ انگریزوں کے کتے لڑانے والے لوگ ہیں ۔ نواز شریف 
مولوی ( نواز شریف  )کو تکلیف کیوں ہو رہی ہے؟؟ آصف زرداری
مسٹر 10 پرسینٹ کا خطاب کس نے دیا؟؟
آصف زرداری سینما کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کیا کرتے تھے ۔ کس کا الزام ہے؟؟
قصہ مختصر یہ کہ مریم صفدر اعوان صاحبہ یہ غلاظت سیاست میں آپ کی درآمد ہے۔
مولانا صاحب محترم جب فرمائے ہیں کہ لانگ مارچ ہو کر رہے گا اور حکومت کو گھر جانا ہو گا تو سوال تو اٹھے گا کہ دو سال قبل قومی اسمبلی کے فلور پر آپ نے فرمایا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اسلام آباد میں موجود دھرنے میں شامل عناصر سے اسلام آباد کو پاک کیا جائے۔
حاصل تحریر یہ کہ ان کا کوئی ایک بیانیہ ایسا نہیں جس پر سوال نہ اٹھتا ہو مگر کمال ڈھٹائی کے ساتھ دوغلے پن کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ قوم کو پتہ ہے کہ یہ مال بچاو کھال بچاو اور ابو بچاو مہم پر ہیں۔