Good Governance of PTI and Fake News - Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
fake-news-insaf-blog

حکومت کی اعلیٰ کارکردگی اور جھوٹی خبروں کا منفی پروپیگنڈا
حقیقت کیا ہے

 اس وقت پاکستان کا میڈیا جھوٹی اور پروپیگنڈا خبریں چلانے میں لگا ہوا ہے خبر نشر کرتے ہیں اور آگے ذرائع لکھ دیا جاتا ہے خبر کا اصل ذریعہ کون سا ہے یہ نہیں بتایا جاتا۔
 اس طرح عوام میں انتشار پھیلا کر حکومت کے خلاف ایک سوچی سمجھی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے
اس کی وجوہات کیا ہیں کیوں  سارا میڈیا حکومت کے خلاف ہو گیا ہے ؟
5 ماہ کی حکومت نے ایسا کیا کیا ہے کہ ہر چینل اور اخبار میں اس کے خلاف جھوٹی خبروں کا بازار گرم ہے؟

پانچ مہینوں کی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے کیا  اس حکومت نے کوئی ایسا پروجیکٹ شروع کیا جس میں سے اربوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہو؟
کیا کوئی ایسا اقدام کیا گیا جو ملک کے لئے نقصان دہ ہو؟
کیا کسی ادارے کو تباہی سے دوچار کیا گیا ؟

نہیں تو پھر کیا وجہ ہے عوام بہتر سمجھتے ہیں میڈیا انتقام لے رہا ہے اس حکومت سے جس نے صرف پانچ ماہ کے عرصے میں یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان ترقی کرسکتا ہے ۔
ہر ادارہ بہتری کی طرف گامزن ہے بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے وہ ان ممالک کے سربراہان بھی پاکستان کے دورے کر رہے ہیں جو دس دس سال سے پاکستان نہیں آ رہے تھے
بہترین سفارتکاری اور معاشی پالیسیوں کی بدولت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے۔
دوست ممالک کے سامنے پاکستان کا وقار بلند ہوا جس کی وجہ سے تمام دوست ممالک پاکستان کی ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
 آج ان ممالک کے سربراہان پاکستان کا وزٹ کررہے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔
بہترین معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ بل گیٹس خود خط لکھ رہا ہے کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
  غیر ملکی آٹو کمپنیاں یہاں پر کارخانے لگا رہی ہیں۔
سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے جا رہا ہے۔
تیس سال بعد پاکستان کے سمندروں میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے کھدائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
 تاریخ گواہ ہے پاکستان میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ عام عوام کیلئے کوئی وزیر اعظم اتنا فکرمند ہو کہ اس نے اپنی ساری سہولیات یہ کہ کر واپس کردی ہوں کہ ایک غریب ملک کا وزیراعظم اتنی شاہانہ زندگی نہیں گزار سکتا۔
پاکستان کے بدلتے حالات دیکھ کر  سب پاکستان دشمن لٹیروں کو اپنی روزی روٹی کی فکر لگ گئی ہے کہ نئے پاکستان کی ترقی کی جانب بڑھتے ہوئے قدم ان کی کرپشن اور بلیک میلنگ سے بننے والے پیسے کے لئے زہر قاتل ثابت ہو رہے ہیں۔
 جہاں تحریک انصاف حکومت  سابقہ حکمرانوں کا کڑا احتساب کرنے جارہی ہے وہیں پر ہر شعبے کا احتساب کیا جا رہا ہے اور یہ بات کبھی بھی دو نمبر اور دوغلے بندوں کو پسند نہیں آئی اس وجہ سے اس حکومت کو عوام کے سامنے ناکام شو کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اور عوام میں پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے کہ یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔
 پانچ ماہ کے قلیل عرصے میں معاشی ترقی کا اشاریہ بلندی کی طرف گامزن ہے ۔
تباہ حال ادارے ترقی کرنے لگے ہیں
تمام اداروں کے خسارے کم ہو رہے ہیں ریلوے کا خسارہ کم ہو رہا ہے پی آئی اے میں نئے جہاز شامل ہو رہے ہیں۔
عام عوام کو چھت اور روٹی دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے عظیم منصوبے پناہ گاہیں(شیلٹر ہومز) کا دائرہ تمام بڑے شہروں کے بعد اب  ملک بھر  کے ہسپتالوں تک بڑھایا جارہا ہے جہاں پر فٹ پاتھوں پر سونے والے غریب لوگوں کو مفت رہائش اور کھانا پینا اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
ملک بھر میں شکایات لئے متعارف کرایا گیا وزیراعظم پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپلیکیشن سسٹم اپنی بہترین سروس کی بنیاد پر ملک بھر میں مقبول ہو رہا ہے جس کی بنیاد پر آپ گھر بیٹھے کوئی بھی شکایت درج کروا سکتے ہیں آپ کو کسی ایم پی اے ایم این اے کے گھر جانے کی ضرورت نہیں کسی وزیر سے ملنے کی ضرورت نہیں آپ کی شکایت آپ کے موبائل سے درج ہوگی اور گھر بیٹھے ازالہ ہوگا ۔
عام عوام کے لئے
حکومت اربوں روپے کے اپنے  خرچے کم کر چکی ہے
پاکستان کا وزیراعظم تاریخ میں عمران خان واحد وزیراعظم ہے جو خود ہسپتالوں کے دورے کر رہا ہے۔ تمام وزراء کو ہر وقت دفاتر میں بیٹھنے اور ہر پاکستانی کو ملنے کا پابند کردیا گیا ہے۔
 پاکستان فوج اور پاکستان حکومت پہلی بار ایک پیج پر ہیں خارجہ پالیسی کا یہ عالم ہے کہ امریکا ڈومور کے مطالبے کی بجائے پاکستان کے موقف کی تائید کر رہا ہے۔
تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے پاکستان کو پانی کے بحران سے نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ڈیمز تعمیر کرنے کا آغاز کیا ہے اور پاکستان کے ماحولیات میں تبدیلی کے لئے کلین اور گرین منصوبے کے تحت دس ارب درخت لگانے کا آغاز کیا ہے۔
 یاد رکھیں یہ وہ منصوبے ہیں جو ووٹ لینے کے لئے نہیں بلکہ کے
پاکستان کے وسیع تر مفاد کے لیے شروع کیے گئے
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پاک پوسٹ نے پرائیویٹ کورئیر کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک میں ون ڈے ڈلیوری متعارف کرائی ہے اور بیرون ملک تین دن میں پارسل کی ترسیل شروع ہوچکی ہے کیا یہ تبدیلی نہیں ہے 
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی وزیراعظم خود عوام کے پاس جاکر انکے مسائل پوچھ رہا ہے کیا یہ تبدیلی نہیں ہے
 پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر سے عام پاکستانی کا ملنا مشکل نہیں کیا یہ تبدیلی نہیں ہے
 پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم ہاؤس جیسی بادشاہی رہائش کو ایک تعلیمی درسگاہ میں تبدیل کیا گیا کیا یہ تبدیلی نہیں ہے
 پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عوام پر ظلم کرنے والے حکومتی پارٹی کے وزراء کو گھر بھیجا گیا کیا یہ تبدیلی نہیں ہے
 پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہر عام آدمی کے لئے صدر ہاؤس گورنر ہاؤسز دروازے کھول دیے گئے کیا یہ تبدیلی نہیں ہے

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پی ٹی وی اور پاکستان ویڈیو کو آزادی ملی ہے کیا یہ تبدیلی نہیں ہے
 پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے پاکستان کو اسلامی ریاست مدینہ جیسی ریاست بنانے کی بات کی ہے یہ حکومت ہر لحاظ سے پاکستان کے حق میں بہتری کی طرف گامزن ہے 

پھر بھی میڈیا پاکستان حکومت کے خلاف 
اس کی چند وجوہات جو  یہاں شیئر کر رہا ہوں اور یہ بتانا چاہتا ہوں میں کہ کیا وجہ ہے کہ اتنی زیادہ جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہے تاریخ گواہ ہے
پاکستان کی کوئی بھی حکومت آئی اس نے اربوں روپے کے اشتہارات میڈیا کو دیے اربوں روپے سے اینکرز کو خریدا جاتا رہا اور ان سے اپنے حق میں خبریں اور بیان نشر کروائے جاتے رہے
تحریک انصاف کی حکومت کے آتے ہیں جناب وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا قوم کا پیسہ کہیں بھی فضول خرچ نہیں کیا جائے گا
 اس طرح فضول اشتہارات کی مد میں میڈیا کو جانے والے رقم میں خاصی کمی آئی
نہ صرف اشتہارات ملنے بند ہوئے بلکہ اشتہارات کے ریٹس میں بھی واضح کمی لائی گئی جہاں سابقہ حکومتیں ہر بیرون ملک دورہ پر ہر چینل کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کو بھی مفت لے جاتی تھی
وہیں پر تحریک انصاف حکومت نے تمام چینلز کو یہ ہدایات جاری کیں کہ اگر بیرون ملک دورے پر جانا ہے تو
اپنے نمائندوں کو اپنے ہی خرچے پر بھیجیں حکومت کسی چینل کو اپنے خرچے پر ساتھ نہیں لے جائے گی
یہ وہ وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر آج
وہ صحافی اور اینکر بھی تحریک انصاف حکومت کے خلاف شروع ہیں جو کبھی ان کے حق میں گھنٹوں باتیں کیا کرتے تھے


فرید ملک