Final Round - Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Final Round - Insaf Blog

 

سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور بات اب غیر سیاسی ہوتی جا رہی ہے۔
سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد پی ڈی ایم والوں کے تیور دیکھ کر میں نے دعوی کیا تھا کہ اب الطاف حسین والی سیاست کا مظاہرہ ہو گا اور ملک کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے سے گریز نہیں کریں گے۔
فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ مریم صفدر اعوان جب نیب میں پیش ہوں گی تو پی ڈی ایم کے کارکنان ساتھ جائیں گے۔بالفاظ دیگر مدراس علوم دینیہ کے طلباء اور بچوں کو فرنٹ لائن مورچہ سونپا جائے گا اور پوری کوشش کی جائے گی کہ خاکم بدہن خون خرابہ ہو اور ملک عدم استحکام کا شکار ہو تاکہ عمران خان کو کمزور کیا جا سکے۔
سوال یہ ہے کہ فضل الرحمان دینی جماعت کے سربراہ ہیں یا چوروں کے محافظ!
حکومت کی طرف سے اس حربے کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔
دینی مدارس کے بچوں کے والدین کو فوری طور پر فضل الرحمان کے تیار کردہ خونی کھیل سے آگاہ کیا جائے نیز ان کو خبردار کیا جائے کہ ان سازشی عناصر کا مقصد صرف بے گناہ لاشیں گرانا ہیں اور پھر معصوم لاشوں پر سیاست کر کے چوری اور چوروں کو بچانا ہے۔
وزارت داخلہ کا اس سلسلے میں فوری اقدامات اور  کردار ادا کرنا وقت کا تقاضا ہے ۔ حکومت کی کوشش ہو گی کہ تحمل سے کام لے مگر ان خونخوار سازشی عناصر کو اب کیفر کردار تک پہنچانا لازم ہو گیا کیونکہ مزید برداشت کرنا حکومت اور پاکستانی عوام کو خدانخواستہ مہنگا پڑ سکتا ہے۔ جس طرح فضل الرحمان نے کھل کر ریاست اور قانون کے ساتھ کھیلنے کا اعلان کیا ہے اس کا جواب منہ توڑ انداز میں دینا وقت کا تقاضا بھی اور ضرورت بھی!