Economic Developments of Pakistan - Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf
Economic Developments of Pakistan - Insaf Blog

 

معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے حکومت کو نئے سال کی بہت بڑی  کامیابی مل گئی 

 تعمیرات کا شعبہ روزگار مہیا کرنے کے حوالے سے بہت  اہم ہے۔ جو زراعت کے بعد ملک میں سب سے زیادہ روزگار پیدا کرتا ہے اس شعبے کے لئے حکومت نے ایک پر کشش پیکج کا اعلان کر دیا تھا جس کے ثمرات سامنے آنے شروع ہو گئے۔ 
رب کریم کے فضل و کرم سے شعبہ تعمیرات کے لئے وزیراعظم عمران خان نے جو پیکج دیا اس کے نتیجے میں کھربوں کی ملکی سرمایہ کاری کے علاوہ بیرون ملک سرمایہ کاری بھی اربوں ڈالر تک پہنچنے کو ہے۔ 
یہ پیکیج ارض پاک کے سب سے قیمتی طبقے اور اثاثے یعنی " مزدور" کے لئے ایک نایاب تحفہ ثابت ہونے جا رہا ہے ۔ ماہرین معاشیات کے مطابق اس پیکج کے دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور کنسٹرکشن کے شعبے میں رواں منصوبوں میں کئ گنا اضافہ متوقع ہے جو لاکھوں افراد کے روزگار کا باعث بنے گا۔ کنسٹرکشن کے شعبے میں یہ کامیابی  سرمایہ کاری کا دروازہ کھلنے کا سبب بنا۔
الحمداللہ شعبہ تعمیرات اس وقت دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہا ہے اور سیمنٹ کی  طلب میں اضافے کی بدولت اس سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی شروعات ہو چکی ہیں 
اور تعمیرات کے شعبے کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوۓ  سرمایہ کاروں کی درخواست پر حکومت نے فوری طور پر 5 نئ سیمنٹ فیکٹریوں کی اجازت دے دی ہے جو تخمینا 200 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا موجب بنے گا اور 50000 براہ راست نوکریاں ملیں گے اور لاکھوں افراد کو روزگار کے بلواسطہ مواقع بھی حاصل ہوں گے  

سال 2020 میں وبائ صورتحال کی وجہ سے ایک بار دھچکا ضرور لگامگر آنے والا سال 2021 ان شا اللہ تعالی ترقی کا سال ہو گا۔
کنسٹرکشن کےشعبہ میں ترقی صنعتوں کی ترقی کا موجب بنتا ہے۔ سرمایہ کار حوشحال ہوں گے تو ایڈمن سے لے کر مزدور تک سب کی آمدنی اور روزگار میں اضافے سے انشاءاللہ العزیز وطن عزیز میں حوشحالی کی ایک لہر آئے گی اور ورثے میں ملی موت و حیات کے کشمکش میں مبتلا معیشت کو آکسیجن ملے گی اور مزدور کے اوقات بہتر ہوں گے۔ اس کے بچوں پر بھوک کے خوف کے سائے نہیں منڈلائیں گے ۔ محنت و مشقت اور پسینے کی کمائی ٹھیک ٹھاک ملے گی جو کہ عمران خان کا خواب تھا ۔ نئے پاکستان کا خواب!
یہ سفر اس سال بھی جاری رہے گا اور قافلہ بڑھتا جائے گا۔قافلے کا سردار ، امیر کارواں ہمارا شہزادہ " عمران خان " بڑے خوابوں کی تعبیر کے جانب رواں دواں ہے ۔ ہر گام منزل کو قریب  تر کر رہا ہے۔ بس دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کے دشمنوں کو ہدایت عطا فرمائے یا نیست و نابود کر دے۔