پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا دور مکمل | Pakistan Tehreek-e-Insaf
insaf-blog-kpk-azhar-khan

 

پرویز خٹک، آج حیات آباد کے کرائے کے مکان میں شفٹ ہو جائیں گے۔۔۔۔۔۔آج آخری دن حکومت کے پی کے۔۔۔
صوبہ کے پی کے جس کی صوبائی حکومت پرویز خٹک کی قیادت کررہے تھے آج اپنی مدت پوری کررہی ہے۔
فرنٹ لائن صوبہ جو دہشت گردی کا پچھلی ایک دہائی سے شکار رہا جہاں انفراسٹرکچر بری طرح متاثر تھا پچھلی تمام حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے تمام ادارے بری طرح متاثر تھے عوام بدحال تھے مگر پھر بھی داد دینا ہوگی لوگوں کے سیاسی شعور کی کہ وہاں کی عوام نے چنا تحریک انصاف کی حکومت کو مکمل اکثریت نہ سہی مگر پھر بھی بڑی تعداد میں عمران خان کو ووٹ ڈال کر حکومت سازی کرنے کا موقع دیا۔
  ایک کمزور مخلوط حکومت نے پرویز خٹک کی قیادت میں ایک ایسے صوبہ میں کام کرنا شروع کیا جو دہشت گردی کا ایک دہائی سے شکار تھا جہاں انفراسٹرکچر بری طرح تباہ حال عوام غربت سے بدحال پچھلی حکومتوں کی کرپشن سے ہر ادارہ متاثر آئے روز دہشت گردی پولیس مکمل طور پر ڈیمولارئز مگر شاباش کی مستحق کے پی حکومت اس کی کیبنٹ وزیراعلی پرویز خٹک انہوں نے پانچ سال کے عرصے میں پہلے سے تباہ حال انفراسٹرکچر کو واپس تعمیر کیا دہشت گردی سے نمنٹنے کے لئے پولیس کا مورال بلند کیا پولیس کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک کیا انکو جدید ہتھیاروں سے لیس ایک پروفیشنل فورس میں تبدیل کیا جس نے یک دم سے کے پی میں امن کو بحال کیا عوام دوست پولیس کا تصور پہلی بار کے پی دیکھا گیا۔۔
   اسپتالوں کے تباہ حال اسٹرکچر کو دوبارہ تعمیر کیا پرانے نظام کو بھرپور مزاحمت کے باوجود قانون سازی کے زریعے اسپتال ریفارمز کی صورت میں تبدیل کیا آج کے پی کے کی آدھی آبادی کے پاس صحت کارڈ کی سہولت موجود ہے نئی 57000 بھرتیاں صرف صحت کے محکمے میں کی گئی۔
  اسکولوں کے نظام کو اس حد تک بہتر کیا کے آج کے پی کے لوگ سرکار اسکول کے پڑھائی کے نظام پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولز میں داخل کرارہے ہیں۔
    مدرسہ ریفارمز پہلی بار لائیں گئی ان یتیم بے سہارا بچوں کو پہلی بار ریاست نے آگے بڑھ اپنا بنایا اور آئندہ کے لئے وہ راستے بند کرنے کی شروعات کی جو ان بچوں کو برین واش کرکے اپنے مزموم مقاصد کے لئے استعمال کئے جاتے تھے۔
   سیاحت کی شعبے میں نئی جہت کے ساتھ کام کیا گیا پہلی بار نئے سیاحتی مقام ڈھونڈے گئے سرکاری ریسٹ ہاوس عوام کے لئے کھولے گئے اس شعبے کو ایک انڈسٹری میں تبدیل کرکے نئی نوکریاں پیدا کی گئی منافع کمایا گیا اس سال پہلی بار ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں مقامی سیاح نے پرامن خوبصورت سیاحتی مقامات کا رخ کرکے کے پی کے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا اس مقامی سیاحوں سے مقامی لوگوں کے روزگار میں بے پناہ اضافہ ہوا۔
   عمران خان اور تحریک انصاف کے وژن کے مطابق کے پی میں بھرپور اختیارات کے ساتھ ایک اعلی بلدیاتی نظام متعارف کرایا گیا آئین کی روح کی مطابق بلدیات کو گاوں محلوں ٹاون کی سطح پر بلدیاتی نمائمدوں کو اختیارات دئے گئے پورے ملک میں سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کرائے گئے۔۔۔
   ایک اور بے مثال منصوبہ جو عمران خان کے وژن کا منہ بولتا ثبوت بلین ٹری سونامی منصوبہ کے پی میں شرور کیا گیا ملک میں جنگلات کا کم ہوتا ہوا رقبہ اور درختوں کی کم ہوتی تعداد کے پیش نظر ایک بہترین منصوبہ تھا عمران خان نے ایک ارب درخت لگانے کا اعلان کیا جس ملک بھر میں بہت مزاق اڑایا گیا اور بے کار منصوبہ اور بے پر کا منصوبہ کہا گیا مگر سلام ہے کے پی حکومت کو اور عمران خان کے کمنٹ کو جس نے کسی بھی دباو کو مسترد کرتے ہوئے اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا اور پورے کے پی میں ایک ارب درخت لگا کر ہرا بھرا کیا جس کا فائدہ پورے ملک کو پہنچے گا اور یہ منصوبہ کے پی حکومت کی پہچان بنا۔
پہلی بار تمام حالیہ سرویز میں ایک بات نمایاں اور متفقہ رہی کہ خیبرہختونخواہ کے تمام اضلاع میں ریاست مکمل کام کرتی نظر ائی اور یہ ایک بہت حوصلہ افزاء کامیابی رہی کے پی حکومت کی۔۔۔
   ایک مخالف وفاقی حکومت ہوتے ہے بھی جس نے نہ فنڈ وقت پر ریلیز نہ کرنے بہت سے منصوبوں کو وفاقی گارنٹی نہ دینے جیسی مخالفت کے باوجود ایک مشکل صوبہ پر ایک چیلنجنگ حکومت کرنے پر خراج تحسین ہی پیش کیاجاسکتا ہے یہ وہ تمام کامیابیاں جو کے پی کی ایک مخلوط حکومت میں ہوتے ہوئے تحریک انصاف نے انجام دیں ایک مختصر اور بغیر اعدادو شمار کے ساتھ۔۔۔۔۔
کے پی کے عوام کی طرف سے
 سلام عمران خان 
سلام  پرویز خٹک نے 
سلام کے پی حکومت۔۔