
عمران خان کی حامی کروڑوں افراد پہ مشتمل خدائی مخلوق اپنی توہین کا ضرور بدلہ لے گی!
25 جولائی کو عمران خان کی یقینی فتح اور اپنی عبرت ناک شکست دیکھ کر، نواز لیگ ملک کے بڑے میڈیا گروپ و اپنے لے پالک صحافیوں کے ذریعے انتخابات کو متنازعہ بنانے کی بھرپور مہم کر رہی ہے۔
ایک طرف یہ غیر جمہوری اور شکست خوردہ مہم ہے تو دوسری طرف خدائی مخلوق کی گھر گھر، گلی گلی، گاؤں گاؤں، شہر شہر انصاف کا علم اٹھائے عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کی مہم زوروں پہ ہے۔ اس خدائی مخلوق میں شامل جہاں محنت کش پشتون، جفاکش بلوچی، باضمیر پنجابی، وطن پہ جان نچھاور کرنے والے گلگتی و بلتی ہیں تو وہیں سندھ کے وہ بے زمین ہاری بھی ہیں جن کو پچاس سال پہلے پی پی نے روٹی، کپڑا، اور مکان کا وعدہ کرکے بھوک، ننگ اور قبرستان دیا۔
میں نے پچھلے ہفتے براستہ سہون سندھ کے چار ضلعوں میں درجن سے اوپر دور دراز دیہاتوں کا دورہ کیا۔ میرا قیام شہر لاڑکانہ میں تھا۔ میں جس راستے سے گزرا ہر جگہ تحریک انصاف کا علم اٹھائے درجنوں عام لوگ دیکھے۔ کئی دیہات تو ایسے بھی دیکھے جن میں تحریک انصاف کی چھاپ نظر آرہی تھی۔
لاڑکانہ شہر میں قیام کے دوران ایک شام میں نائی کی شاپ گیا۔ وہاں بیٹھے ابھی کچھ لمحے گزرے تھے کہ پی پی پی کی ایک گاڑی بی بی کا وعدہ نبھانا ہے پاکستان بچانا ہے کا نعرہ بلند کرتی ہوئی گزر گئی۔
اتنے میں وہاں بیٹھے ایک شخص نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے اپنے دوست سے کہا اگر پی پی پی نے لاڑکانہ سٹیڈیم میں بی بی شہید کے دیے ہوئے وچن کا 5 فیصد بھی پورا کیا ہوتا تو ہم دوبارہ اسے ووٹ دیتے۔
میں یہ رد عمل دیکھ دنگ رہ گیا کہ پی پی کا گڑ سمجھے والے شہر لاڑکانہ کے شہریوں کی یہ رائے تو پھر باقی ملک میں پی پی کا کیا حال ہوگا۔
اندرون سندھ کے دور دراز دیہاتوں میں تحریک انصاف کی اتنی مقبولیت ہے تو سوچیں سندھ کے شہری علاقوں اور ملک کے دوسرے صوبوں کو اس تحریک کا اثر کس قدر مضبوط ہوگا۔
شاید تحریک انصاف کی اسی مقبولیت کا ہی خوف ہے کہ نواز لیگ اور اس کا حمایتی میڈیا ہر لمحے عمران خان کے خلاف بد ترین انتخابی مہم اور کردار کشی مہم زیادہ چلا رہا ہے۔ عمران کی اس عظیم عوامی حمایت کو متنازعہ کرنے کیلئے دن رات ایک کیے جارہے ہیں۔
مگر یہ نادان سمجھنے سے قاصر ہیں کہ وہ اپنے مزموم مقاصد کے حصول کیلئے عمران خان کی حامی کروڑوں لوگوں پہ مشتمل خدائی مخلوق کی توہین کررہے ہیں۔
اور مجھے قوی یقین ہے کہ عمران خان کے حامی یہ کروڑوں لوگوں پہ مشتمل خدائی مخلوق 25 جولائی کو بلے پہ مہر لگا کر ن لیگ و اس کی زبان بولنے والے میڈیا سے بے رحم بدلے لے گی۔
اور انشاءاللہ عمران خان خدائی مخلوق جس میں کروڑوں مزدور، ہاری، طالب علم، خواتین، بزرگ، نوجوان، کسان شامل ہیں، کی مدد سے وزیر اعظم بنیں گے۔